ام نور العين
معطل
تم لڑکی ہو میں مرد ہوں
تصویر بنانا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
وڈیو بنانا بنوانا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
پینٹ پہننا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
آواز بلند کرنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
اپنی رائے دینا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
نوکری کرنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
شادی سے قبل محبت کرنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
فلم دیکھنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
موبائل رکھنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
نیٹ استعمال کرنا تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
دعوت وتبلیغ تمہارے لیے حرام میرے لیے حلال
معاف کیجیے گا
گناہ گناہ ہے خواہ مرد کرے یا عورت
نیکی نیکی ہے خواہ مرد کرے یا عورت
عورت ہونے سے گناہ کا عذاب بڑھ نہیں جاتا
نہ مرد ہونے سے گناہ کا عذاب کم ہوتا ہے
مسلم مرد و عورت کے لیے حلال وہی ہے جو اللہ نے حلال کیا
مسلم مرد و عورت کے لیے حرام وہی ہے جو اللہ نے حرام کیا
اگر آپ کی بہن یا بیٹی
آپ کے ایجاد کردہ اصول نہیں مانتی تو وہ اسلام کی باغی نہیں
آپ کی انا کی باغی ہے
اسے اسلام سے بغاوت کی سزا مت سنائیں
اپنی انا کو لگام دیں
اپنی ذات کے دفاع کی خاطر اسلام کو استعمال مت کریں
اس طریقے سے آپ کسی کو مسلمان بناتے بناتے مرتد بھی بنا سکتے ہیں
ایک دن اللہ آپ سے ضرور پوچھے گا
کہ آپ نے اس کے نام پر کیا کیا ؟؟؟
تحریر : ام نور العین