مبارکباد تم جس سے ملو آج اسے عید مبارک!

IMG_9390.jpg

حسن اور سارہ کی طرف سے سب محفلین کو عید مبارک!
خیر مبارک!
اور ہماری طرف سے بھی بھتیجے اور بھتیجی کو عید مبارک اور بہت سا پیار! اللہ تعالی نظر بد سے محفوظ رکھے اتنے پیارے بچوں کو. :in-love:
 
لاریب مرزا

محفلین
IMG20180616075024.jpg

حفصہ اور حذیفہ کی جانب سے عید مبارک
ماشاء اللہ
IMG_9390.jpg

حسن اور سارہ کی طرف سے سب محفلین کو عید مبارک!
ماشاء اللہ!! ماشاءاللہ!! بہت پیارے بچے ہیں۔ اللہ ان پیارے پیارے بچوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے۔
ہماری جانب سے سب احباب کو عید سعید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
 
IMG20180616075024.jpg

حفصہ اور حذیفہ کی جانب سے عید مبارک
ماشاء اللہ
IMG_9390.jpg

حسن اور سارہ کی طرف سے سب محفلین کو عید مبارک!
ان کی پیاری پیاری صورتوں کو کسی کی نظر نہ لگے
چشم بد دور ۔
ماشاء اللہ۔
اللہ تعالی صحت و تندرستی اور عمر دراز عطا فرمائے ۔ آمین ۔
مابدولت کی جانب سے آج عید منانے والوں کو دلی عید مبارک باد قبول ہو ۔:):)
 
ابن توقیر

مابدولت کے مراسلے کی اطلاع ملتے ہی ہم لغت کے ہمراہ لڑی میں تشریف لائے لیکن آگے ہمارے ساتھ "ٹھگی" ہوگئی۔یوں لگتا ہے جیسے مابدولت نے یہ مراسلہ مستعار لیا ہے۔
 
مابدولت کے مراسلے کی اطلاع ملتے ہی ہم لغت کے ہمراہ لڑی میں تشریف لائے لیکن آگے ہمارے ساتھ "ٹھگی" ہوگئی۔یوں لگتا ہے جیسے مابدولت نے یہ مراسلہ مستعار لیا ہے۔
مابدولت برادرم توقیر کے اس مشقت بیجا میں مبتلا ہونے پر کلمۂ تاسف کو ازبس ناگزیر گردانتے ہوئے ، سردست فقط ان سے ہمدردی ہی روا رکھ سکتے ہیں ، نیز قدرافزائی کے لیے مابدولت سراپا مشکور ہیں ۔
آ پ کو عیدسعید کی پرخلوص مبارک باد برادرم ابن توقیر ۔
صدا خوش رہئیے ۔ آباد رہئیے ۔:):)
 
سید عمران

محفلین
مابدولت کے مراسلے کی اطلاع ملتے ہی ہم لغت کے ہمراہ لڑی میں تشریف لائے لیکن آگے ہمارے ساتھ "ٹھگی" ہوگئی۔یوں لگتا ہے جیسے مابدولت نے یہ مراسلہ مستعار لیا ہے۔
مابدولت نے عید کی خوشی میں ہلکا ہاتھ رکھا ہے!!!
 
ابن توقیر

محفلین
مابدولت نے عید کی خوشی میں ہلکا ہاتھ رکھا ہے!!!
شاید مابدولت عید کے میٹھے پکوانوں سے انصاف کے چکر میں مراسلے سے انصاف نہیں کر پائے تھے مگر اب ان کی فارم بحال ہوتی نظر آرہی ہے۔
ہم ان کی صحت تندرستی اور خوشیوں کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہیں۔
 
مجھےبھی آج دو چار عید مبارک کے پیغامات ایسے ہی آئے ہیں۔
خوش قسمت ہیں کہ دو چار ہی آئے ہیں۔
مجھے تو ایک ایسے بھائی کا میسج بھی آیا، جنھوں نے یہ تک پوچھ لیا کہ پہچانا؟
میں نے شرمندگی سے لاعلمی کا اعلان کیا۔
تو بتایا کہ کریم کا ڈرائیور ہوں، آپ ایک دفعہ میرے ساتھ پی ڈبلیو ڈی سے ای الیون گئے تھے۔
اور چونکہ ایسے کوئی پچاس سے اوپر ڈرائیور ہوں گے، لہٰذا میں پہچاننے میں ناکام رہا۔ اس کو اچھا اچھا کہہ کر خیریت پوچھ لی۔
 
جان

تابش بھیا، تنخواہ میں کٹوتی ، ڈرائیوروں سے جان پہچان اور سفر کے تجربہ سے معلوم پڑتا ہے کہ آپ کا کریم کے متبادل اسی طرح کی کمپنی کھولنے کا وقت آ گیا ہے۔قدرت کی طرف سے اشارے مل رہے ہیں۔ :auto:
 
جان

محفلین
خوش قسمت ہیں کہ دو چار ہی آئے ہیں۔
مجھے تو ایک ایسے بھائی کا میسج بھی آیا، جنھوں نے یہ تک پوچھ لیا کہ پہچانا؟
میں نے شرمندگی سے لاعلمی کا اعلان کیا۔
تو بتایا کہ کریم کا ڈرائیور ہوں، آپ ایک دفعہ میرے ساتھ پی ڈبلیو ڈی سے ای الیون گئے تھے۔
اور چونکہ ایسے کوئی پچاس سے اوپر ڈرائیور ہوں گے، لہٰذا میں پہچاننے میں ناکام رہا۔ اس کو اچھا اچھا کہہ کر خیریت پوچھ لی۔
مجھے کل یہی دو چار بھی اس لیے آتے ہیں کہ میں خود کسی کو نہیں بھیجتا ورنہ جاننے والوں سے تو ہم کب کی جان چھڑا چکے۔
بقول فاروق شفق صاحب۔
ہم نے کہہ سن لیا مطمئن ہو گئے
اور اب کہنے سننے کو کیا رہ گیا
اب ہم سناتے ہیں نہ ملتے ہیں۔ اس لیے

میں کسی کے یہاں وقت کیا کاٹتا
اپنا ہی گھر شفقؔ ڈھونڈھتا رہ گیا​
 
السلام علیکم!
وہ محفلین جو ان ممالک (یا انڈوپاک کے ان حصوں) میں مقیم ہیں جہاں آج عید کا پہلا روز ہے انہیں ہم سب محفلین اور اردو محفل کی جانب سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں. اللہ تعالی دونوں جہانوں میں آپ کا ہر دن عید سے بھی بڑھ کر شاندار رکھے اور آپ کے وقت میں برکت پیدا کرے. (آمین)
آپ عید کیسے مناتے ہیں اس کی کچھ تصاویر بھی شاملِ محفل کر کے سب کو ان خوشیوں میں شریک کیا جا سکتا ہے. :)

عید مبارک
:redheart:
یاد کرنے کا بہت بہت شکریہ!
کویت میں بھی عام مسلمانوں کی طرح لوگ عید مناتے ہیں جیسے پاکستان میں ۔ عید کی نماز کے بعد لوگ عید ملنے رشتہ داروں کے گھر جاتے ہیں، بچے عیدی لیتے ہیں اور کہیں نہ کہیں گھومنے جاتے ہیں ۔
 
Top