مبارکباد تم جس سے ملو آج اسے عید مبارک!

السلام علیکم!
وہ محفلین جو ان ممالک (یا انڈوپاک کے ان حصوں) میں مقیم ہیں جہاں آج عید کا پہلا روز ہے انہیں ہم سب محفلین اور اردو محفل کی جانب سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں. اللہ تعالی دونوں جہانوں میں آپ کا ہر دن عید سے بھی بڑھ کر شاندار رکھے اور آپ کے وقت میں برکت پیدا کرے. (آمین)
آپ عید کیسے مناتے ہیں اس کی کچھ تصاویر بھی شاملِ محفل کر کے سب کو ان خوشیوں میں شریک کیا جا سکتا ہے. :)

عید مبارک
:redheart:
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
مریم آپ کا بہت شکریہ
خدا نے آپ کو ایک روزہ اور رکھنے کی توفیق دی ہے خدا آپ کے اعمال قبول فرمائے
یاد رکھنے کا الگ سے شکریہ بہت خوشی ہوئی
مجھے یاد ہے ایک دعا میں تھا کہ رمضان المبارک عید اولیاء ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
منتظمین اور محفلین جو بیرونِ ملک مقیم ہیں ان کو چاند رات اور پھر عید کی مبارکباد!! :)
عید سو کے گزاریں گے یا کام پہ؟؟ :)
 
منتظمین اور محفلین جو بیرونِ ملک مقیم ہیں ان کو چاند رات اور پھر عید کی مبارکباد!! :)
عید سو کے گزاریں گے یا کام پہ؟؟ :)

سونے کے لیے 364 دن کم ہیں کیا؟
آج کا دن تو دوستوں سے عید ملنے اور کچن میں گزرے گا ، کل یعنی عید کے دوسرے دن آئوٹ ڈور بار بی کیو پروگرام ہے
 
خیر مبارک مریم
میری طرف سے بھی تمام محفلین کو بہت بہت عید مبارک ہو
الحمداللہ ہم سب بھی عید نماز پڑھ آئے ہیں، کویت میں بھی نماز کا ٹائم پانچ بجے کا تھا ابھی کھانا کھایا ہے اور اب سونے کی تیاری ہے
 

اے خان

محفلین
تمام محفلین جن کی آج عید ہے انہیں عید مبارک اور جن محفلین کا آج روزہ ہے. ان کو آخری روزہ مبارک :):)
 

اے خان

محفلین
تیسویں روزے کی مبارک نہیں دیتے
وہی تو دے رہا ہوں.جن کا آج روزہ ہے. خیبر پښتونخوا کے پورے عوام مل کر بھی اس روزے کا ثواب نہیں کما سکتے بلکہ پورے دنیا کے مسلمان بھی. ان کو بہت بہت مبارک ہو اور آخری افطاری کی دعا میں ہمیں ضرور یاد رکھیں :):)
 
Top