مبارکباد تم قتل کر ہو کہ کرامات کرو ہو

سعود بھائی ، پکڑے گئے نا آخر!
اسی دن کو تو قتلِ عاشقاں سے منع کرتے تھے​
یاد رہے کہ آپ نے ایک الزام ہم پر عاید کیا تھالیکن
’’ ہم الزام ان کو دیتے تھے ، قصور اپنا نکل آیا‘‘​
کے مصداق آج آپ خود ہی چور بن گئے ہیں۔ ہزاروں محفلین کے دلوں کے چور۔
زیرِ نظر آپ کا شرارت بھرا ذاتی پیغام ہے جس میں آپ نے ہماری اشتہا بڑھانے اور ہمارے جذبہ شوق کو آزمانے کی خاطر ہمیں مزید انتظار میں مبتلا کرنے کا عندیہ دیا تھا، اور پھر خود ہی بے قابو ہوکر چند گھنٹوں کے اندر ’’ سمت ‘‘ کو آن لائن کردیا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
محفلین میں سے کسی کو بھائی، کسی کو اپیا، کسی کو بٹیا، کسی کو بٹیا رانی، کسی کو چاچو، آپ کا دل لبھانے والا انداز محفلین کے دل چرا کر لے گیا۔
دامن پہ کوئی چھینٹ ، نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو​
 
بخدا اس دھاگے کو پڑھ کر ہمارے لبوں پر دیر تک افقی تناؤ برقرار رہا اور ذہنی تناؤ جاتا رہا۔ :)

جب ہم نے وہ مراسلہ آپ کو ارسال کیا تھا تب ہمیں یقین تھا کہ چاچو فجر کی نماز کے بعد چند گھنٹوں میں غالباً آن لائن ہونگے اور ہمارے ای میل کے جواب میں شمارے کے پبلک انٹرفیس پر اپنی حتمی اور آخری رائے دیں گے۔ اس کے بعد اسے احباب کے لئے عام کر دیا جائے گا۔ (اور یہی ہوا)

بہر کیف جب ہم نے آخری تبدیلی سرور پر پش کرنے اور چاچو کو ای میل کرنے کے بعد خود کو ریوالونگ چئیر کے پشت پر ڈال کر آنکھیں بند کیں تو خیال آیا کہ یہ تھکان کس پر اتاری جائے۔ فوراً آپ کا خیال بجلی کی مانند کوندا اور ہم دوبارہ کیبورڈ پر جھک پڑے۔ :)

ہمارا ذاتی تجربہ ہے کہ کئی دفعہ ایسی چھوٹی موٹی مگر غیر متوقع باتیں بے تحاشہ خوشیوں کا سامان فراہم کرتی ہیں۔ مثلاً ایک دفعہ محفل کے بہت ہی ہردلعزیز رکن خرم شہزاد خرم بھائی (خرم جونئیر) نے تہنیتی پیغامات کے زمرے میں ہی ایک دھاگہ شروع کیا۔ جس کا حاصل کلام یہ تھا کہ "ہم بغیر کسی سبب یا علت کے سعود بھائی کو مبارکباد دیتے ہیں، کسی کو کوئی اعتراض؟" :) وللہ ہم بہت دیر تک ہنستے رہے اس بات پر۔ ایسے ہی محفل میں ایک ننھی سی پری ہیں، (اللہ ہمیشہ ان کے لبوں پر مسکان کا سامان کریں) ایک دفعہ ان کی جانب سے ایک ذاتی پیغام آیا جس میں محض اتنا لکھا ہوا تھا کہ "بھیا۔۔۔ کچھ بھی نہیں۔۔۔ بس ہمارا من ہوا کہ آپ کو تنگ کریں۔" ایسی بے شمار یادیں ہیں جن کا یہاں بیان ممکن نہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ کسی بھی محفلین کی پوٹلی ایسی یادوں سے عاری نہیں ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، محفل میں آتی رہیں، خود ہی سمجھ بھی آ جائے گی۔ ویسے آپ کی “سر درد بہن“ کو بھی سمجھ نہیں آئی۔
 

مقدس

لائبریرین
سعود بھیا

آپ ایک لفظ کی بات کرتے ہیں۔۔ مجھے تو کچھ بھی سمجھ نہیں آیا۔۔ سچی میں
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ تم نے ان کو اس دھاگے کے آخری صفحے کا ربط کیوں دیا ہے؟ مقدس آپ اس دھاگے کو شروع سے پڑھیے گا۔
 

مقدس

لائبریرین
تھینک یو عائشہ ۔۔۔


شمشاد بھیا میں نے سارا پڑھا ہے۔۔۔ کچھ کچھ سمجھ آیا لیکن زیادہ سر کے اوپر سے گزر گیا۔۔۔۔
سب لوگ اتنی مشکل اردو کیسے لکھ لیتے ہیں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
لیکن یہ تم نے ان کو اس دھاگے کے آخری صفحے کا ربط کیوں دیا ہے؟ مقدس آپ اس دھاگے کو شروع سے پڑھیے گا۔

وہ اس لئے لالہ کہ مجھے یقین تھا کہ وہ شروع سے پڑھے بغیر نہ رہ سکیں گی:)
اور اسی صفحے کا اس لئے دیا کیونکہ یہاں ایک بہت ہی اچھا اور آسان مراسلہ تھا (میرا اشارہ سعود بھیا کے لمبے والے مراسلے کی طرف ہے) کی جو کم از کم میری سمجھ میں تو نہیں آیا اتنے مشکل الفاظ لکھےبھیا نے کہ بس خدا کی پناہ۔۔
 

مقدس

لائبریرین
جی عائشہ آئیندہ بالکل بھی نہیں بولوں گی۔۔۔

سعود بھیا۔۔ آپ اس کو آسان کہتے ہو۔۔۔

اور شمشاد بھیا میں نے شروع سے پڑھا ہے لیکن بہت کم سمجھ میں آیا۔۔ لیکن جو آیا وہ بہت مزے کا ہے
 
Top