تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو ------------- ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر

غزل

تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو
خلوتی ہوکے کیوں گماں میں رہو

ہم سے تو اک جہاں نہ دیکھا گیا
لوگ کہتے ہیں دوجہاں میں رہو

جانے کس نے ہوا سے کہہ ڈالا
کشتیاں چھوڑو بادباں میں رہو

دور تک رہ گزر ہے بے سایہ
دیر تک دھوپ سائباں میں رہو

سب مقدر کے کھیل لگتے ہیں
رنج جھیلو کہ رائگاں میں رہو

آخر اک روز آئے گی یہ ندا
اب زمیں چھوڑو آسماں میں رہو

سیدانور جاوید ہاشمی
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا خوبصورت غزل ہے ہاشمی صاحب، کیا بندش ہے، واہ واہ واہ سبحان اللہ، لا جواب!

تمام اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ اشعار تو مجھے جی جان سے پسند آئے ہیں اور کیا جاندار مطلع ہے!

تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو

خلوتی ہوکے کیوں گماں میں رہو

ہم سے تو اک جہاں نہ دیکھا گیا
لوگ کہتے ہیں دوجہاں میں رہو

سب مقدر کے کھیل لگتے ہیں
رنج جھیلو کہ رائگاں میں رہو

آخر اک روز آئے گی یہ ندا
اب زمیں چھوڑو آسماں میں رہو

امید ہے اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے!

والسلام
 
مغزل

محفلین
ہاشمی صااااااا حب ب ب ب ب ب ۔۔۔۔
آداااب ۔۔
حضور کا اقبال بلند ہو ۔۔
آپ نے کرم فرمایا ۔۔ اور نہ صرف تشریف لائے ۔۔ بلکہ غزل بھی پیش کی ۔۔
امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔۔غزل پررائے بالمشافہ دے چکا ۔
یہاں کیلئیے وارث بھائی کا مراسلہ میری طرف سے آپ کی خدمت میں۔
والسلام
 
ناہید

محفلین
ہاشمی صاحب،
بہت عمدہ غزل پیش کی ہے آپ نے۔
مطلع خوب ہے اور خاص طور پر پہلا مصرع تو لاجواب ہے۔
داد حاضر ہے۔

شکریہ
ناہید
 
مغزل

محفلین
سید انورجاوید ہاشمی صاحب اب یہاں آنا جانا شروع کرچکے ہیں ۔۔ امید ہے جناب کا مزید کلام بھی پڑھنے کوملتا رہے گا
والسلام
 
جارحیت شگفتگی کے ساتھ
بات کتنی عجیب لگتی ہے
شاعری آپ نے پڑھی میری
یہ غزل خوش نصیب لگتی ہے
میں ہوں ممنون ،شکریہ واجب
قرض پھر بھی مگر رہا واجب
ایک تازہ غزل سنائوں گا
اب کے محفل میں گر میں آئوں گا
سیدانورجاویدہاشمی۔۔۔۔۹فروری سن دو ہزار نو '''یاد آیا ۱۹دن بعد میری سالگرہ ہے ۲۸فروری کو جسے کیک نہیں کھانا وہ میم میم مغل صاحب کے ساتھ مت آئے،ہمیں کیا ہم اکیلے ہی کھالیں گے؟؟؟:laughing:
 
ہمارا آنا یہاں اور غزل کا بیاں دیکھیئے

السلام و علیکم یاران محفل
عطا کردیئے شعر دو چار کرکے
ہمیں رت جگوں نے گرفتار کرکے
کبھی تھی محبت کی دیوار کرکے
نہ رہنے دیا اس کو مسمار کرکے
بہت سے گئے سو واں جائیں گے ہم بھی
ا د ا زندگی کا یہ کردار کر کے
بہت سوں نے بارگراں ہم کو بخشا
گئے چند ہم کو سبک سار کرکے
بہلنا تھا دل اور نہ بہلا کسی سے
دکھایا تماشا کئی بار کر کے
گرانی تھی ایسی دکاں ہی بڑھادی
چلے آ رہے تھے جو با ز ا ر کرکے
سیدانورجاویدہاشمی کی غزل خاص اردو محفل کے لیئے تازہ غیر مطبوعہ۔۔۔۔۔۔:cool:
 
الف عین

لائبریرین
بہت شور سنتے تھے۔۔۔ کہ انور ہاشمی صاحب آئیں گے، آئے بھی اور نہں بھی۔۔ لیکن ماشاء اللہ یہ آنا تو بہت مبارک ہوا۔۔
انشاء اللہ موقع آنے پر سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جائے گی۔ شکر ہے کہ 29 فروری کو نہں ہوئی ورنہ اب تک بارہ پندرہ ہی سالگرہیں ہوتیں۔
 
مغزل

محفلین
عین عین صاحب شکریہ ۔ مراسلہ حذف کرنے کا۔
ہاشمی بابا۔ بہت شکریہ اس مسلسل کرم نوازی کا ۔ امید ہے اب آپ تواتر سے آتے رہیں گے۔
آداب ۔ بابا جانی ۔ یہ جو ہاشمی بابا ہیں نا واقعی نوجوان ہیں ، میں ان کی تصویر لگاتا ہوں۔
یہ لیجے ۔۔
pb100010.jpg

لیاقت علی عاصم بائیں جانب کلام پیش کرتے ہوئے اور ساتھ ہی بابا جی (ہاشمی صاحب) ہاتھ باندھے ہوئے
 
جواب دیکھیے

میری جان م-م-مغل صاحب، باباجی“ہاشمی صاحب”کیا عاصم صاحب کے سامنے تو بڑے بڑوں کو ہاتھ باندھے گردن جھکائے دیکھنے کے ہم گواہ رہے ہیں مگر یہاں غلبہ سردی کا ہے آپ کھلی چھت پر مشاعرہ کرواکے نظامت کا فریضہ سونپتے وقت وہ والی اجرک ہی پہنادیا کریں جو ہماری کلاسیکی غزل میں ہے
ریت پہ ننگے پائوں سر پر دھوپ کی اک اجرک قافلہ ہے کس سمت روانہ ریت پہ ننگے پائو ں
سیدانورجاویدہاشمی۔۔۔۔۔۔ہمارے درشن کروانے کا شکریہ
جیسا تصویر میں ہے یہ چہرہ۔۔۔۔اب کہاں میری جان ایسا ہے
کیا سنا پائے گا غزل اپنی''''' ہاشمی دھان پان ایسا ہے
واللہ باللہ خدا حافظ
:notworthy:
 
بہت شور سنتے تھے۔۔۔ کہ انور ہاشمی صاحب آئیں گے، آئے بھی اور نہں بھی۔۔ لیکن ماشاء اللہ یہ آنا تو بہت مبارک ہوا۔۔
انشاء اللہ موقع آنے پر سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جائے گی۔ شکر ہے کہ 29 فروری کو نہں ہوئی ورنہ اب تک بارہ پندرہ ہی سالگرہیں ہوتیں۔
جناب من بہت نوازش کہ آپ کی چاہت اور کلام یا شکوے نے نہ صرف ہمیں یہاں پہنچایا بلکہ ہماری عہد رفتہ کی ایک تصویر سے آپ مشرف بہ بصیرت بھی ہوسکے ایسی مہربانیاں مغل صاحب کے تعاون سے مختلف فورمز پر ہمارے ساتھ ہوتی رہی ہیں کوشش ہے کہ یک در گیر و محکم گیر کے مصداق یہاں ایسی پذیرائی و حوصلہ افزائی ہو کہ کسی اور کا دھیان ہی نہ آئے ۔بہت شکریہ یاد آوری کا ہاں ۲۹ فروری پر یاد آیا کہ گزشتہ برس ۲۹فروری کو ہم ایک مشاعرے میں تھے جب ہماری خوش دامن کا بلاوا آگیا اور وہ عازم جنت ہوئیں تو جب ۲۸ فروری کو ہمیں مبارکباد دینے کا خیال آئے تو محترمہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی یاد رکھئیے گا والسلام سید انور جاوید ہاشمی،کراچی،پاکستان ۱۰فروری کی شب
 
دل قابو میں کس کے رہا ہے!

غزل بہت اچھی ہیں آپکی پڑھ کر اچھا لگا:):):)

بی بی ملائکہ آپ کا یہ کرم،نوازش کہ ہماری شاعری پڑھ کر آپ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔۔۔۔آپ نے جو شعر پیش کیا تو عرض ہے کہ آپ سے کس نے کہا کہ ہمارے پاس پرائے دل ہیں ہاں پرائے دلوں کی خوشیوں اور دکھوں کی آماج گاہ تو ہمارا دل ہوسکتا ہے کہ درد دل کے واسطے قدرت نے پیدا کیا ہے ہر انسان کو اور آپ دیکھیے یہ تین حرف دال رے اور دال چاہے جیسے پڑھئیے درد ہی رہے گا یوں بھی یہ بے چارہ
دل قابو میں کس کے رہا ہے!
شکریہ سید انور جاوید ہاشمی

:cool:
 
ش زاد

حضور آپ تو جزباتی ہو گئے:tongue:
ویسے آپکی غزلیات بہت اچھی ہیں:applause::applause:
 
Top