تم ہوتے ہو جہاں حماقت ہوتی ہے (جاوید اختر سے معذرت کے ساتھ)

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ عمدہ و برجستہ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ اب تو اچھی چیز پڑھنے کو بھی ترسنا پڑھتا ہے۔۔۔۔

بہت خوبصورت غزل ہمیشہ کی طرح
منے جہاں تک میرا خیال ہے تم احمد بھائی کی اس "نمکین غزل" کی ہی بات کر رہے ہو۔۔۔۔ یا پھر باہر گلی میں دیکھ کر مراسلہ ٹائپ کر رہے ہو۔۔۔۔

واہ واہ، جناب کیا کہنے۔

یہ غالباً اپنے بھائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بالکل جنااب۔۔۔ ہماری حماقتیں اور پھر مزید حماقتیں۔۔۔ ان سے یہ کہاں تک پیچھا چھڑا پائیں گے۔۔۔ شام ڈھلے ہمارے ساتھ ہی نیلی جھیل کے کنارے جابیٹھیں گے۔۔۔ :)
 
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
پہلا مصرعہ پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ میرے حساب سے جہاں جو کہ وتد مجموع ہے اس کی جگہ وتد مفروق جیسے بات ، ہار وغیرہ ہونا چاہیے تھا۔

فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
فعل ع ساکن کے ساتھ
 
آخری تدوین:

حیرت ہے مجھے تو کوئی مشکل نہیں ہوئی۔۔۔ آرام سے پڑھا گیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی اعلیٰ۔۔۔ عمدہ و برجستہ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ اب تو اچھی چیز پڑھنے کو بھی ترسنا پڑھتا ہے۔۔۔۔
:) :) :)
منے جہاں تک میرا خیال ہے تم احمد بھائی کی اس "نمکین غزل" کی ہی بات کر رہے ہو۔۔۔۔ یا پھر باہر گلی میں دیکھ کر مراسلہ ٹائپ کر رہے ہو۔۔۔۔

منے روزے میں تو میٹھا نمکین سب بند ہوتا ہے پھر یہ کیا حرکتیں ہو رہی ہیں؟ :eek:

بالکل جنااب۔۔۔ ہماری حماقتیں اور پھر مزید حماقتیں۔۔۔ ان سے یہ کہاں تک پیچھا چھڑا پائیں گے۔۔۔ شام ڈھلے ہمارے ساتھ ہی نیلی جھیل کے کنارے جابیٹھیں گے۔۔۔

نیلی جھیل کے کنارے بیٹھنے کا اپنا ہی مزہ ہے اوپر سے حماقتیں اور مزید حماقتیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول کیجیے۔
شکریہ!

خوش رہیے!

پہلا مصرعہ پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ میرے حساب سے جہاں جو کہ وتد مجموع ہے اس کی جگہ وتد مفروق جیسے بات ، ہار وغیرہ ہونا چاہیے تھا۔

فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فع
فعل ع ساکن کے ساتھ

اگر غور سے دیکھا جائے تو ہماری غزل کا پہلا مصرع اصل غزل کے پہلے مصرع کے پیٹرن پر ہی ہے۔

"غم ہوتے ہیں جہاں ذہانت ہوتی ہے"
دراصل یہ میر کی ہندی بحر ہے اور اس میں کافی گنجائش ہوتی ہے۔ ہم تو عروض وغیرہ جانتے نہیں ہیں تاہم سنا ہے کہ اس قسم کی صورتحال میں تسکینِ اوسط سے کام لیا جاتا ہے یعنی اگر بحر میں کسی جگہ تین متواتر متحرک حروف آجائیں تو وسطی حرف کی حرکت ختم کرکے اسے ساکن بنادیا جاتا ہے۔ واللہ عالم۔
 
Top