جزاک اللہ ، نظامی بھائی اور خرم بھیا،
وارث بھائی بہت شکریہ اللہ سلامتی عطا فرمائے ، ایک جگہ ٹائپو رہ گیا ہے پشیمانم والے میں ’’ پشیماں ‘‘ ہوگا۔
بصدیقت خریدارم عمر را دوست می دارم
فدا سازدل و جان را بعثماں یا رسول اللہ
اس کی اردو بھی مل جائے تو سبحان اللہ
سلامت باشید، بہنا سلامت رہو اللہ برکتیں عطا فرمائے آمین۔۔تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ ۖ
دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ ۖ
یا رسول اللہ، آپ کے ہجر کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی اور میرا دل گناہوں کے باعث سے مرجھا کر آوارہ بھٹک رہا ہے
چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں ز ناداری
فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ ۖ
اگر آپ کبھی میرے ہاں تشریف لائیں تو میں بندہ ء مسکین ۔ادب و عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش مبارک پر اپنی جان قربان کروں ۔
زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ ۖ
آپ کے عشق و محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی محبت کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخنور ہوں
ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ ۖ
اپنے کئے پر میں حیران و پریشان اور نادم ہوں، میرے مقدر میرے گناہوں کی سیاہی سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، میں پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔
چوں بازوئے شفاعت را کشائی بر گناہگاراں
مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ ۖ
یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کا دست شفاعت سب گناہ گاروں کے لئے فیاض ہے تو جامی کو بھی اپنی شفاعت سے محروم نہ کیجیئے۔
( بشکریہ سر فاروق درویش )
"بصدیقت خریدارم عمر را دوست می دارم
فدا سازدل و جان را بعثماں یا رسول اللہ"
اس کی اردو چاہئے- جزاک اللہ