کاؤکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا (چچا)
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #181 کاؤکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا (چچا)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #182 ذرا تکلیف تو ہو گی مگر اے جانِ تنہائی تجھے دل سے بھلا دینا بہت مشکل نہیں ہو گا منصور آفاق
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #183 ہمیں کہاں ان ہنگاموں میں تم کھینچے پھرتے ہو ہم ہیں اپنی تنہائی میں رنگ جمانے والے (عزم بہزاد)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #184 اک آگ لگا دیتے ہیں برسات کے دل میں ہم لوگ سلگتے نہیں تنہا اسے کہنا منصور آفاق
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #186 ایک پُرانا موسم لوٹا یاد بھری پُروائی بھی ایسا تو کم ہی ہوتا ہے وہ بھی ہو تنہائی بھی۔۔۔! گلزار
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #187 اک آگ غم تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی جب جسم ہی سارا جلتا ہو بھر دامن دل کو بچائیں کیا۔۔۔! اطہر نفیس
اک آگ غم تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی جب جسم ہی سارا جلتا ہو بھر دامن دل کو بچائیں کیا۔۔۔! اطہر نفیس
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #188 بیٹھ جاتی ہے میرے پہلو میں آکر اس طرح میری تنہائی بھی جیسے میرے گھر کا فرد ہو۔۔۔!
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #190 یوں آؤ کے پاؤں کی بھی آواز نہ ہو شور ہوا تو مر جائے گی تنہائی۔۔۔۔!
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #191 اس لیے بھی رات کو گھر سے نکل آتا ہوں میں سردیوں کے چاند کو احساس تنہائی نہ ہو۔۔۔!
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 16، 2011 #192 ظاہر یہ کر رہی ہیں شبِ غم کی نزہتیں کوئی چھپا ہوا میری تنہائیوں میں ہے
عمر سیف محفلین اپریل 4، 2012 #193 کیسے گزرے کا یہ سفر تنہا ہے گلی اور رہگزر تنہا آگ پھر آرزو کی بھڑکی ہے دل سُلگتا ہے رات بھر تنہا
عمر سیف محفلین اپریل 5، 2012 #195 سُنا ہے میں نے یہ تنہائیوں کے دشمن ہیں سنا ہے اُن میں زہر گھولتے ہیں سناٹے
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 5، 2012 #196 وحشتِ آتشِ دل سے شبِ تنہائی میں دُود کی طرح رہا سایہ گریزاں مجھ سے (غالب)
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 9، 2012 #198 وہ ہواؤں سے کیا کرتاہے باتیں اکثر کچے ّ آنگن کا جو تنہا سا شجر ہوتا ہے فاخرہ بتول
عمر سیف محفلین اپریل 10، 2012 #199 قریب آ شبِ تنہائی تجھ سے پیار کریں تمام دن کی تھکن کا علاج تُو ہی سہی
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 16، 2012 #200 تنہا درخت پر بیٹھ کر بلبل نے دی صدا یا رب کسی غریب کا ساتھی جدا نہ ہو نامعلوم