تنہا روی پسند نہیں مجھ کو بھی مگر تو خود بھٹک رہا ہے ترے ساتھ کیا چلوں
عمر سیف محفلین اپریل 16، 2012 #201 تنہا روی پسند نہیں مجھ کو بھی مگر تو خود بھٹک رہا ہے ترے ساتھ کیا چلوں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 17، 2012 #202 پسپا ہوئے تنہائی کی یلغار سے جب بھی ہم شہر میں آوارہ پِھرے رات گئے تک
عمر سیف محفلین اپریل 18، 2012 #203 خوابِ غمِ فراق نے سونے نہیں دیا تنہا ترے خیال نے ہونے نہیں دیا پیش آئےاجنبی کی طرح ہم سےجب بھی وہ کچھ ضبط ، کچھ لِحاظ نے رونے نہیں دیا
خوابِ غمِ فراق نے سونے نہیں دیا تنہا ترے خیال نے ہونے نہیں دیا پیش آئےاجنبی کی طرح ہم سےجب بھی وہ کچھ ضبط ، کچھ لِحاظ نے رونے نہیں دیا
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 18، 2012 #204 میں عالمِ تنہائی میں نکلا ہوں سفر پر پھر گردشِ ایام کہیں ساتھ نہ ہو لے
عمر سیف محفلین اپریل 19، 2012 #205 یونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا، مری جان میرے قریب آ میں بھی خستہ دل ہوں تری طرح مری مان میرے قریب آ میں سمندروں کی ہوا نہیں کہ تجھے دکھائی نہ دے سکوں کوئی بھولا بسرا خیال ہوں نہ گمان میرے قریب آ
یونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا، مری جان میرے قریب آ میں بھی خستہ دل ہوں تری طرح مری مان میرے قریب آ میں سمندروں کی ہوا نہیں کہ تجھے دکھائی نہ دے سکوں کوئی بھولا بسرا خیال ہوں نہ گمان میرے قریب آ
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #206 تنہا تھی اور ہمیشہ سے تنہا ہے زندگی ہے زندگی کا نام مگر کیا ہے زندگی
عمر سیف محفلین اپریل 19، 2012 #207 اپنے دل کی بات کو اب دیواروں سے کہتا ہوں ساتھ رہا ہے تو لیکن اکثر تنہا جاگا ہوں
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 19، 2012 #208 کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میںنے خواب میں محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 22، 2012 #210 وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر محسن نقوی
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 24، 2012 #212 تیری یاد میں آنسوؤں کا سمندر بنا لیا تنہائی کے شہر میں اپنا گھر بنا لیا
ر راجہ صاحب محفلین مئی 8، 2012 #214 گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں نامعلوم
عمر سیف محفلین مئی 8، 2012 #215 تنہا رہتے ہو کسی سے ملتے نہیں کہا تھا تم نے اک تیرے سوا کسی سے آشنائی کب تھی
سیما علی لائبریرین مارچ 27، 2022 #216 نہ تنہا میں ہی دم بھرتا ہوں تیری آشنائی کا جہاں میں شور ہے اے شوخ تیری دل ربائی کا ابراہیم عاجز
سیما علی لائبریرین مارچ 27، 2022 #217 ہر اک میں کوئی کمی تھی ہر اک میں تھا کوئی عیب دھلا ہوا وہی بس آب زر میں تنہا تھا نہ پا سکا کبھی تا عمر لطف تنہائی عمر جو سارے جہاں کی نظر میں تنہا تھا
ہر اک میں کوئی کمی تھی ہر اک میں تھا کوئی عیب دھلا ہوا وہی بس آب زر میں تنہا تھا نہ پا سکا کبھی تا عمر لطف تنہائی عمر جو سارے جہاں کی نظر میں تنہا تھا
سیما علی لائبریرین مارچ 27، 2022 #219 شہر کے گلی کوچے پوچھتے ہیں رہ رہ کر اے سروشؔ پھرتے ہو کیوں ادھر ادھر تنہا اے سروشؔ مت پوچھو میری کیا حقیقت ہے زندگی کے صحرا میں درد کا شجر تنہا رفعت سروش
شہر کے گلی کوچے پوچھتے ہیں رہ رہ کر اے سروشؔ پھرتے ہو کیوں ادھر ادھر تنہا اے سروشؔ مت پوچھو میری کیا حقیقت ہے زندگی کے صحرا میں درد کا شجر تنہا رفعت سروش
سیما علی لائبریرین مارچ 27، 2022 #220 ہم وہ تنہائی پہ لکھے ہوئے اشعار جنہیں کوئی محفل میں سناتے ہوئے رو دیتا ہے منظر بھوپالی