تنہا

شمشاد

لائبریرین
وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
(محسن نقوی)
 

عمر سیف

محفلین
گھومنے نکلا تو کتنی بھیڑ تھی
سوچنے بیٹھا تو تنہا رہ گیا
عمر کتنی منزلیں طے کر چکی
دل جہاں ٹھہرا تھا ٹھہرا رہ گیا
 

شمشاد

لائبریرین
آئینے کے سو ٹکڑے ہم نے کر کے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں
 

عیشل

محفلین
وہی ہوا نا کہ منزلوں کو گنوا کر تنہا بھٹک رہے ہو
سنبھل کر چلنا فریب دے گا ہر اک رستہ،کہا تھا میں نے!
 

شمشاد

لائبریرین
اے ادا اور سنائیں بھی تو کیا حال اپنا
عمر کا لمبا سفر طے کیا تنہا ہم نے
(شہریار)
 

زینب

محفلین
تیرے جانے سے کچھ یوں ہوا میری دنیا پے اثر

ہر طرف گہری تاریکی ہر طرف تنہا تنہائی
 

شمشاد

لائبریرین
بے رُخی تیری،عنایت تیری
زخم دیتی ہے، دَوا کرتی ہے
تیری آہٹ مِری تنہائی کا
راستہ روک لیا کرتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

نوید صادق

محفلین
یاد بھی ہیں اے منیر اُس شام کی تنہائیاں
ایک میداں، اکِ درخت اور تُو خُدا کے سامنے

شاعر: منیر نیازی
 

عیشل

محفلین
مرا مذاقِ جنوں سلامت کہیں بھی تنہا نہیں رہوں گا
ہزار طوفاں ساتھ دیں گے اگر کناروں نے ساتھ چھوڑا
 

شمشاد

لائبریرین
مجھ کو مرغوب ہیں تنہائیاں میری ناہید
مجھ کو بھاتا نہیں اب مجمعِ یاراں ہمدم
(ناہید ورک)
 

عیشل

محفلین
وہی ہوا نا کہ منزلوں کو گنوا کر تنہا بھٹک رہے ہو
سنبھل کر چلنا فریب دے گا ہر ایک رستہ کہا تھا میں نے!
 
Top