پوچھتے ہو کیا میرا شغلِ شامِ تنہائی؟ ملتی ہی نہیں فرصت اشکِ غم بہانے سے (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #121 پوچھتے ہو کیا میرا شغلِ شامِ تنہائی؟ ملتی ہی نہیں فرصت اشکِ غم بہانے سے (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #122 ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے تنہائی کے لمحوں میں کبھی رہ بھی لیا کر
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #123 وہ ہواؤں سے کیا کرتاہے باتیں اکثر کچے ّ آنگن کا جو تنہا سا شجر ہوتا ہے (فاخرہ بتول)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #124 میری تنہا سفری میرا مقدّر تھی فراز ورنہ اس شہرِ تمّنا سے تو دنیا گزری
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #125 تنگ دام۔۔ان۔ئ امی۔۔۔د ب۔۔را ہ۔۔و تی۔۔۔را رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #126 غمِ حیات کے تپتے ہوئے بیاباں میں ہمیں چھوڑ کے وہ تنہا چلا گیا چُپ چاپ
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #127 اک زمانہ تھا تصور کی بلاخیزی میں ساتھ آنکھ کیا کھولی، بھری دنیا میں تنہا ہوگئے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #128 وحشتِ آتشِ دل سے شبِ تنہائی میں دُود کی طرح رہا سایہ گریزاں مجھ سے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #129 ت۔ن۔گ دام۔ان۔ئ امی۔۔د ب۔۔را ہ۔۔و تی۔۔را رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #130 دل میں سو غم ہیں تیری یاد ہے تنہا تنہا اِک اُجلی سی پری پھرتی ہے بیماروں میں ہم کو بے کار لیئے پھرتے ہو بازاروں میں ہم نہ یوسف ہیں نہ یوسف کے خریداروں میں
دل میں سو غم ہیں تیری یاد ہے تنہا تنہا اِک اُجلی سی پری پھرتی ہے بیماروں میں ہم کو بے کار لیئے پھرتے ہو بازاروں میں ہم نہ یوسف ہیں نہ یوسف کے خریداروں میں
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #131 تنگ دامانئ امید برا ہو تیرا رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے (سرور)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #133 تنگ دامانئ امید برا ہو تیرا رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے (سرور)
عمر سیف محفلین اکتوبر 1، 2007 #134 ایک سلگتی یاد، چمکتا درد، فروزاں تنہائی پوچھ نہ اُس کے شہر سے ہم کیا کیا سوغاتیں لائے ہیں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #135 اسد وحشت پرستِ گوشۂ تنہائیِ دل ہے برنگِ موجِ مے خمیازۂ ساغر ہے رم میرا (چچا)
ع عیشل محفلین اکتوبر 12، 2007 #136 چند لمحوں کی رفاقت کے صلے میں کچھ لوگ عمر بھر کے لیئے تنہائی عطا کرتے ہیں دور جائے گا تو پھر اور بھی یاد آئے گا فاصلے قرب کی بنیاد ہوا کرتے ہیں
چند لمحوں کی رفاقت کے صلے میں کچھ لوگ عمر بھر کے لیئے تنہائی عطا کرتے ہیں دور جائے گا تو پھر اور بھی یاد آئے گا فاصلے قرب کی بنیاد ہوا کرتے ہیں
عمر سیف محفلین اکتوبر 14، 2007 #137 اب تو تنہائی کو یہ کرب نہ ہو گا برداشت کچھ نہیں تو در و دیوار کی باتیں ہی سہی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 17، 2007 #138 گ۔زر ج۔ات۔ا ہے ہ۔ر لمح۔ہ تمہیں ہی ی۔اد ک۔۔۔۔۔رتے کبھی تم میری سانسوں کی یہ تنہائی تو دیکھو (ناہید ورک)
گ۔زر ج۔ات۔ا ہے ہ۔ر لمح۔ہ تمہیں ہی ی۔اد ک۔۔۔۔۔رتے کبھی تم میری سانسوں کی یہ تنہائی تو دیکھو (ناہید ورک)
نوید صادق محفلین اکتوبر 21، 2007 #139 مجنوں کا دل ہوں محملِ لیلیٰ سے ہوں جدا تنہا پھروں ہوں دشت میں جوں نالۂ جرس شاعر: میر تقی میر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #140 لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور (چچا)