تن سازوں کے بڑے ایونٹ مسٹر یونیورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا پاکستانی تن سازسلمان احمد کا شکوہ

عالمی مقابلے میں دوسرے نمبر پرآنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی عدم توجہی سے دلبرداشتہ
ملک اور اس کے حکمرانوں کے لئے ایک کھیل کے علاوہ کسی دوسرے کھیل سے وابستہ افراد کےلئے کچھ بھی نہیں، سلمان احمد کا شکوہ

268756-salmanahmed-1404629206-906-640x480.jpg

امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ’’مسل مینیا‘‘ نے سلمان احمد کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور: دنیا بھر کے تن سازوں کے سب سے بڑے ایونٹ مسٹر یونیورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی توجہی پر دلبرداشتہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 300 سے زائد تن سازوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں پاکستان کے باڈی بلڈر سلمان احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ’’مسل مینیا‘‘ میں ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔
عالمی مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سلمان احمد حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی بے اعتنائی سے انتہائی ناخوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو انتہائی ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس کے باوجود وہ اور ان جیسے کئی لوگ سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ملک میں صرف ایک کھیل کے علاوہ کسی کھیل سے وابستہ افراد کے لئے کچھ بھی نہیں۔ یہاں تک کہ حکومت بیرون ملک سفر کے اخراجات اٹھانے پر بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے بہتر گزشتہ حکمران تھے جو بیرون ملک نام پیدا کرنے والے لوگوں کی مالی اعانت کرتے تھے۔
http://www.express.pk/story/268756/
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس بیچارے نے ایک خود بنائی ہوئی ویڈیو میں اس سارے معاملے کا رونا رویا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ میڈیا کو کوئی امریکن کوکیز میسر نہیں۔ اور پھر یہ بات بھی بھلے کی اور لوگوں کا مورال بلند کرنے والی ہے۔ اس لئے ایسی خبریں نہیں چلانی چاہیے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں شک نہیں کہ یہ بڑی محنت کا کام ہے اور عام آدمی کے بس کا نہیں۔
حکومت کو اپنے ہی بکھیڑوں سے فرصت نہیں، وہ ان کی طرف کیا دھیان دے گی۔
 
امریکا میں ملک کا نام روشن کرنیوالا تن ساز سلمان قوم کا ہیرو قرار
مانیٹرنگ ڈیسک ہفتہ 12 جولائ 2014
270480-SalmanAhmad-1405134916-220-640x480.jpg

حکومت اور ہم وطنوں کی بے اعتنائی پر دلبرداشتہ سلمان نے باڈی بلڈنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا. فوٹو؛ فائل

لاہور: حکومت نے امریکا میں مقابلہ تن سازی میں دوسری پوزیشن لے کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے 24سالہ سلمان احمدکو قوم کا ہیرو قرار دیدیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نجی ٹی وی پروگرام میں لندن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے امریکا میں جا کر سبز جھنڈا بلند کیا، وہ قوم کا بیٹا ہے، وطن واپسی پر سلمان کو گورنر ہاؤس بلاکر شاباش اور انعام دوں گا۔گورنرسندھ عشرت العباد نے بھی سلمان کو حتیٰ الامکان امدادکی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر ہاؤس سندھ آنے کی دعوت دی۔ سلمان کی خوش قسمت والدہ نے قوم سے اپیل کی کہ جس طرح لیاری کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبالروں کی عزت کی گئی، اسی طرح میرے بیٹے کی بھی عزت افزائی کی جائے اور اسے اس کا حق دیا جائے۔

پروگرام کے دوران سلمان نے وطن واپسی پر پرپذیرائی نہ ہونے پر جہاں مایوسی ظاہر کی وہاں دوگورنروں سے گفتگو کے بعد نئے عزم اور ولولے کا بھی اظہار کیا کہ اسے حکومتی حمایت حاصل رہی تو وہ نومبر میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلے میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے گا۔

واضح رہے کہ سلمان نے میامی میں ہونے والے Muscle mania universe مقابلے میں دوسری پوزیشن لی تھی۔ اس نے بعدازاں سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو شیئرکی تھی جس میں اس نے حکومت اور ہم وطنوں کی بے اعتنائی کا شکوہ کرتے ہوئے باڈی بلڈنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
 
محمد امین

لائبریرین
مسٹر یونیورس؟؟؟ ہاہاہاہا۔۔۔ یار یہ لوکل کلب لیول کے مقابلے ہوتے ہیں مسل مینیا کے۔۔۔ مسٹر یونیورس ہاہاہاہاہاہ ہنسی آرہی ہے۔۔۔ ہمارے بھولے پاکستانی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
امریکا میں ملک کا نام روشن کرنیوالا تن ساز سلمان قوم کا ہیرو قرار
مانیٹرنگ ڈیسک ہفتہ 12 جولائ 2014
270480-SalmanAhmad-1405134916-220-640x480.jpg

حکومت اور ہم وطنوں کی بے اعتنائی پر دلبرداشتہ سلمان نے باڈی بلڈنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا. فوٹو؛ فائل

لاہور: حکومت نے امریکا میں مقابلہ تن سازی میں دوسری پوزیشن لے کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے 24سالہ سلمان احمدکو قوم کا ہیرو قرار دیدیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نجی ٹی وی پروگرام میں لندن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے امریکا میں جا کر سبز جھنڈا بلند کیا، وہ قوم کا بیٹا ہے، وطن واپسی پر سلمان کو گورنر ہاؤس بلاکر شاباش اور انعام دوں گا۔گورنرسندھ عشرت العباد نے بھی سلمان کو حتیٰ الامکان امدادکی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر ہاؤس سندھ آنے کی دعوت دی۔ سلمان کی خوش قسمت والدہ نے قوم سے اپیل کی کہ جس طرح لیاری کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبالروں کی عزت کی گئی، اسی طرح میرے بیٹے کی بھی عزت افزائی کی جائے اور اسے اس کا حق دیا جائے۔

پروگرام کے دوران سلمان نے وطن واپسی پر پرپذیرائی نہ ہونے پر جہاں مایوسی ظاہر کی وہاں دوگورنروں سے گفتگو کے بعد نئے عزم اور ولولے کا بھی اظہار کیا کہ اسے حکومتی حمایت حاصل رہی تو وہ نومبر میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلے میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے گا۔

واضح رہے کہ سلمان نے میامی میں ہونے والے Muscle mania universe مقابلے میں دوسری پوزیشن لی تھی۔ اس نے بعدازاں سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو شیئرکی تھی جس میں اس نے حکومت اور ہم وطنوں کی بے اعتنائی کا شکوہ کرتے ہوئے باڈی بلڈنگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے ایک ساتھی نے اس کی وڈیو کا کافی توانا جواب بھی دیا ہے ۔
http://tune.pk/video/4142206/Truth-About-Salman-Ahmad-so-called-natural-Naveed-H ussain-Choudhary
 
محمد امین

لائبریرین
اسی طرح بنارس خان کی بھی کافی ہائپ بنائی گئی تھی۔۔۔ یہ دونوں ہی قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ بنارس خان مسل مینیا کے کسی بھی مقابلے میں نہیں جیتا میں نے ویب سائٹ پر کافی تلاش کیا تھا۔ اصل میں مسل مینیا میں ایک صرف پاکستان کا مقابلہ بھی ہوتا ہے مسل مینیا پاکستان۔۔ ویسے مسل مینیا میں بہت سارے مقابلے بہت ساری کیٹیگریز ہوتی ہیں۔۔۔۔
 
اوشو

لائبریرین
میرے علم میں تو پاکستان سے یحیٰ بٹ ہیں جو مسٹر پاکستان اور انٹرینشل مقابلوں میں 3 بار مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیتے۔

matchL_561.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے عنوان کو کچھ ایسے پڑھا
تن سازوں کے بڑے ایونٹ مس یونیورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا پاکستانی تن سازسلمان احمد کا شکوہ
 
محمد امین

لائبریرین
معصوم بٹ بہت اچھے تن ساز ہیں وہ غالبا جونئیر مسٹر اولمپیا کی تیاری کر رہے تھے، اب معلوم نہیں کیا پروگریس رہی۔ بہر حال یو کے میں کچھ اچھے مقابلوں میں کافی نام کمایا انہوں نے۔۔۔
 
http://urdu.samaa.tv/sports/16-Jul-2014/18512
سٹاف رپورٹ

میامی : امريکا ميں مسٹر يونيورس کا مقابلہ جيتنے والے پاکستانی باڈی بلڈر بنارس خان پر ماڈلنگ کی دنيا کے دروازے کھل گئے، دنيا بھر کے باڈی بلڈرز کو پچھاڑنے والا لاہوری باڈی بلڈر 23 جولائی کو وطن واپس پہنچے گا۔

امريکی شہر ميامی ميں مسٹر يونيورس کے انتخاب کيلئے ميلہ سجا، دنيا بھر کے باڈی بلڈرز نے مقابلے ميں اپنے اپنے مسلز دکھائے ليکن بازی ماری لاہوری بنارس خان نے اور مسٹر يونيورس بن گئے۔

امريکا سے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بنارس خان نے اللہ کا شکرا دا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا جھنڈا دنيا بھر ميں لہرائيں گے۔
مسٹر يونيورس کا ٹائٹل جيتنے کے بعد انہيں مختلف ممالک سے ماڈلنگ کی آفر ہورہی ہے، پہلی مرتبہ مسٹر يونيورس کا ٹائٹل جيتنے والے پاکستانی باڈی بلڈر 23 جولائی کو وطن واپس پہنچيں گے۔

مقابلے ميں لاہور ہی کے سلمان احمد لائٹ ويٹ کيٹگری ميں دوسرے نمبر پر رہے۔

مسٹر يونيورس مقابلوں ميں عامر رحيم پہلے پاکستانی تھے جو ٹاپ 10 ميں آئے، 2009ء ميں عامر رحیم کا نمبر ساتواں تھا۔ سماء
 
Top