توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

باذوق

محفلین
السلام علیکم

درج ذیل موضوع پر اہم توجہ درکار ہے :
ابن صفی کے جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق کا معاملہ !!

جیسا کہ علم ہوگا کہ میں نے یہاں ابن صفی کے نام معنون اردو یونیکوڈ کا اولین بلاگ شروع کیا تھا۔ اس سے قبل میں نے پی-ایچ-پی-بی-بی پر فیصل عظیم کے تعاون سے ابن صفی فورم کی داغ بیل بھی ڈالی تھی جو گردشِ زمانہ کا شکار ہو گئی۔ اس فورم کے متعلق میں نے ابن صفی کی آفیشل ویب سائیٹ کے خالق جناب محمد حنیف سے گفت و شنید کی تھی اور ابن صفی کے ارکان خاندان سے بھی تعاون ملنے کی امید تھی۔ بہرحال وہ معاملہ ختم ہو گیا۔

ابھی کچھ دن پہلے ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر احمد صفی سے بذریعے ای-میل ربط ضبط ہوا اور انہوں نے واضح الفاظ میں یاد دلایا ہے کہ :
I just have to tell you that these works are copyright materials and copying them in any form print/electronic is illegal. M/s Asrar Publications is actively publishing these novels and all rights are reserved.

کاپی رائیٹ کے اس معاملے پر میری ان سے طویل گفتگو ہوئی اور بعد ازاں ابن صفی ہی کے حوالے سے مجھے ان کا موقف بسر و چشم قبول کرنا پڑا۔
کیونکہ ڈاکٹر احمد صفی نے لکھا تھا :
I would request you to Volantarily remove the pdf versions or links to those, from your site (ibnsafi.blogspot.com) and uphold the rights of your favourite author whose main aim was to propagate the Respect of Law (Qanoon ka Ehtraam.)

کاپی رائیٹ موقف کو قبول کرنے کے بعد میں نے اپنے بلاگ پر یہ نوٹس لگائی ہے اور تمام پ-ڈ-ف کتب کے روابط ہٹا دئے اور دیگر فورمز / بلاگز پر جو کبھی میں نے روابط لگائے تھے ، وہ بھی ہٹا رہا ہوں۔
ابن صفی کے ایک اور شیدائی راشد اشرف صاحب نے بھی ای-اسنپس پر ابن صفی ناولوں کا ایک زخیرہ (پ-ڈ-ف فائلیں) رکھا تھا ، انہوں نے بھی ڈاکٹر احمد صفی کی درخواست پر تمام فائلیں حذف کر دی ہیں !

ابھی کل ہی میں نے ڈاکٹر صفی کو یاد دلایا کہ :
اردو کے کچھ فورمز پر ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کی یونیکوڈ اردو ٹائیپنگ جاری ہے ، اس کے متعلق بھی اپنے تاثرات سے آگاہ فرمائیں۔
ڈاکٹر صفی نے جواب میں کاپی رائیٹ حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق دوبارہ یاد دہانی کروائی اور مزید لکھا ہے :
Let me have the URLs to these forums as well. It is good to see people discussing the novels and the lessons we learn from there but violation of copyrights should not happen.

پہلے چونکہ یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ابن صفی کے جاسوسی ناول پبلک پراپرٹی کے تحت ہیں۔ لیکن ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر احمد صفی کے اتنے واضح موقف کے بعد یہ ماننے میں کوئی تامل نہیں ہونا چاہئے کہ :
ابن صفی کی تمام تخلیقات ، کاپی رائیٹ قوانین کے تحت ہیں ، جس کے حقوق اسرار پبلی کیشنز کے نام محفوظ ہیں !!

ابن صفی کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی ایسا کچھ کہا گیا ہے :

اردو محفل کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ابن صفی کے تمام حقیقی شیدائیان سے ادباً گذارش ہے کہ:
براہ مہربانی ابن صفی مرحوم کی دی گئی تعلیم (قانون کا احترام) کا خیال رکھتے ہوئے کاپی رائیٹ حقوق کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے اور مسرز اسرار پبلی کیشنز کے اس جائز موقف کو نیٹ کی اردو کمیونیٹی میں مشتہر کیا جائے۔
اس معاملے سے متعلق مزید گفتگو کے لئے راست ڈاکٹر احمد صفی سے ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ان کا ای-میل ایڈریس مجھے ایک ذاتی پیغام بھیج کر معلوم کیا جا سکتا ہے۔

آپ تمام کا بہت شکریہ۔

والسلام علیکم
- باذوق
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی اپنی سائٹ سے نکال دوں گا جو حال ہی میں پوسٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے تو میں اس مواد کو (اور زاویہ بھی( دور سے ہی سلام کر دیتا تھا۔ لیکن ابن صفی کا بہت جگہ مواد دیکھا تو ہمت کر بیٹھا، خاص کر کتاب گھر ڈاٹ کام میں۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ بات تو میں بھی پہلے بتاچکا تھا۔
تبھی تو میں اس کام کے سلسلے میں‌ خاموش ہوگیا تھا جو میں نے اور سعود بھائی نے کرنے کا سوچا تھا۔

اعجاز صاحب آپ کو اور نبیل بھائی کو میں‌ نے بتائی بھی تھی یہ بات۔
 
گرائیں

محفلین
کیا آپ احباب نے لائئبریری میں شامل دیگر مواد کے کاپی رائیٹ کے بارے میں بھی کچھ سوچا ہے؟

کیا اس برقیانے کو سرقیانا نہیں کہا جائے گا؟ اگر مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو تو پیشگی معذرت قبول کیجئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری پراجیکٹ ‌کے آغاز پر کاپی رائٹ کے ایشو پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا، اس لیے چند ایسے متون بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں جو ابھی تک کاپی رائٹ شدہ مواد کی ذیل میں آتے ہیں۔ میرا تو یہی خیال ہے کہ ایسے متون کو لائبریری سیکشن سے ہٹانا ٹھیک رہے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
لائبریری پراجیکٹ ‌کے آغاز پر کاپی رائٹ کے ایشو پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا، اس لیے چند ایسے متون بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں جو ابھی تک کاپی رائٹ شدہ مواد کی ذیل میں آتے ہیں۔ میرا تو یہی خیال ہے کہ ایسے متون کو لائبریری سیکشن سے ہٹانا ٹھیک رہے گا۔

ابن صفی کی تمام تخلیقات ، کاپی رائیٹ قوانین کے تحت ہیں ، جس کے حقوق اسرار پبلی کیشنز کے نام محفوظ ہیں !!

اگر اسرار پبلی کیشنز والوں سے اجازت لی جائے تو؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
فہیم سارا مسئلہ اجازت ہی کا ہے۔ اگر اجازت مل جائے تو پھر کوئی مشکل باقی نہیں رہتی۔ لیکن میرے خیال میں کوئی بھی اشاعتی ادارہ اس قسم کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم سارا مسئلہ اجازت ہی کا ہے۔ اگر اجازت مل جائے تو پھر کوئی مشکل باقی نہیں رہتی۔ لیکن میرے خیال میں کوئی بھی اشاعتی ادارہ اس قسم کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

ہمممممممممممممم
پہلے کی بات ہے ان سے میں نے بات کی تھی کہ وہ مجھے ان کے پاس موجود عمران سیریز کا مواد جو کہ انیپج کی فائلز کی شکل میں ہے فراہم کردیں۔
میں نے یہاں تک کہا‌ کہ اس کا وہ جو چاہیں معاوضہ لے سکتے ہیں۔
لیکن ان لوگوں نے کافی نمبرز تبدیل کرنے کے بعد بھی انکار کردیا۔
یعنی ایک کو فون کیا وہاں سے ایک نیا نمبر وہاں‌ کیا تو وہاں سے مزید ایک نمبر۔

میں نے یہ بھی یقین دلانے کی کوشش کی تھی کہ میں اس مواد کو پرنٹنگ کے لیے استعمال میں نہیں لاؤں گا صرف نیٹ پر یونی کوڈ کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔

تو جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں مارکیٹ سے کتاب لے کر اس کی مدد سے ایسا کرلوں۔
وہ فائلز نہیں دے سکتے۔

تو جب انہوں نے یہ بات کہی تھی تو مطلب ان کو اس بات پر اعتراض نہیں‌ کہ کتابوں کو انٹرنیٹ پر شائع کیا جائے۔

اس لیے ایک بار پھر اس سلسلے میں ان سے بات کرنے میں حرج نہیں۔

آپ کیا کہتے ہیں؟
 
حسن نظامی

لائبریرین
نہیں میرا خیال ہے وہ صرف آپ کو ٹالنے کے لیے تھا ۔ ہاں اگر ان کی بات محفوظ ہے ۔ اور وہ کوئی ذمہ دار آدمی ہے تو پھر آپ اسے اجازت سمجھتے ہوئے ۔ ثبوت کے طور پر اس کو پیش کر سکتے ہیں ۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، یہ تو تم بھول جاؤ کہ تمہیں ان ناولوں کی انپیج فائلیں مل جائیں گی۔
اور میرے خیال میں کسی شخص کی زبانی اجازت کافی نہیں ہوگی۔ جب ابن صفی کے ناولوں کے حقوق ان کی اولاد کی ملکیت ہیں تو کسی کے زبانی کہنے سے ان کو شائع کرنے کی اجازت نہیں مل جاتی۔
 
باذوق

محفلین
محترم بھائی راشد اشرف صاحب نے انٹرنیٹ مہم چلا رکھی ہے کہ ابن صفی کے ناولوں کی "غیر قانونی" پ-ڈ-ف فائلوں کے روابط ہر جگہ سے ہٹا دئے جائیں۔ اسی ضمن میں وہ لکھتے ہیں :

اکثر لوگوں نے اعتراض کیا ہے کہ اردو داں طبقہ میں اردو کی مقبولیت کے لئے ان پ-ڈ-ف فائلوں کا نیٹ پر مفت دستیاب ہونا ضروری ہے۔
ایسے تمام لوگوں کو ہم نے یہی کہا ہے :

عشق قاتل سے بھی ، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا ؟
سجدہ خالق کو بھی ، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
 
MAL1K

محفلین
لیکن میرے خیال میں کوئی بھی اشاعتی ادارہ اس قسم کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

ذرا اشاعتی ادارے کی بات بھی سن لیں - 1998 میں میں نے ابن صفی صاحب کی جاسوسی دنیا کا مکمل سیٹ منگوایا - لاھور سے پارسل آیا ؂- جب وصول کر کے کھولا تو پتا لگا کہ 33 کتابیں کم ھیں (گو کہ ان کتابوں کی رقم بل سے منہا کر دی گئی تھی - مگر میرا سیٹ خراب ھو گیا

جب لاھور فون کیا تو جواب ملا کہ فی الحال مطلوبہ کتابیں اسٹاک میں نہی آپ ودوبارہ پتا کیجئے گا - تب سے آ جتک میرا سیٹ ادھورا ہے اور پڑھنے کے قابل نہی ۔۔۔ واضح رہے کہ بار بار کے تقاضہ کے باوجود کبھی 33 کتابیں اسٹاک میں نہی ھوتی اور 2 بار منع کر دیا کہ پورا سیٹ لیں الگ سے نہی دے سکتے ۔۔۔۔

اب ذرا جو کتابیں نہیں ھیں انکی تفصیل سن لیں اور غور کریں کہ ایسا ادھورا سیٹ کسطرح کوئ پڑھ سکتا ھے ۔۔۔ یہاں میں صرف کتابوں کا سیریل نمبر لکھوں گا کتابوں کا نام آپ لسٹ سے دیکھ سکتے ہیں

# 5 ، # 7، # 8 ، # 13 ، # 17 ، # 24 ، # 27 ، # 29 ، # 32 ، # 38 ، # 42 ، # 45 ، # 47 ، # 54 ، # 61 ، # 63 ، # 69 ، # 70 ، # 73 ، # 74 ، # 80 ، # 82 ، # 86 ، # 88 ، # 90 ، # 100 ، # 101 ، # 103 ، # 104 ، # 107 ، # 108 ، # 120 ، # 122

آپ لوگ یہ نہ سمجھ بیٹھے گا کہ میں نے کسی ایرے غیرے نتھو خیرے سے کتابیں منگوا لیں ھو ں گی جسکے باعث پریشانی اٹھانا پڑی ۔۔۔ صاحب میں
اسرار پیبلی کیشنز ۔ بیڈن روڈ لاھور ، کا ذکر کر رہا ہوں

کیا کسی کے پاس میرے مسئلہ کا حل بھی ہے ؟
 
فرخ منظور

مالک صاحب۔ اب جس جگہ اسرار پبلی کشنر ہوا کرتا تھا وہاں بجلی کے فاضل پرزہ جات کی دوکان ہے اور انہی صاحب نے ابنِ صفی کے ناول بھی رکھے ہوئے ہیں یعنی بیک وقت وہ اسرار پبلی کیشنر بھی ہیں اور بجلی کے فاضل پرزہ جات بیچنے والی دوکان بھی ۔ بیڈن روڈ پر کسی زمانے میں کتابیں ہوا کرتی تھیں اب صرف بجلی کے آلات کی ہی دوکانیں وہاں موجود ہیں۔ اب ظاہر ہے جس کا کام ہی یہ نہ ہو اسے ان کتابوں کو چھاپنے سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔ اور پھر ابن صفی کے پسمندگان کا یہ بھی تقاضا ہے کہ نیٹ سے کتابیں ہٹا دینا چاہئیں۔ باذوق صاحب اگر آپ ان صاحب سے رابطہ میں ہیں تو میری گزارش ہے کہ انہیں یہ بھی سمجھائیں کہ ابنِ صفی کی کتابیں چھاپنے کی ذمہ داری وہ کسی اچھے اشاعتی ادارے کو دیں تاکہ ابنِ صفی کے تمام مداحوں تک ان کی کتابیں احسن طریقے سے پہنچ سکیں اور یوں ہی یہ کتابیں نیٹ پر پہنچنے سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ورنہ جو چیز بازار میں عنقا ہوگی تو پھر نیٹ پر اس کی طلب بہت بڑھ جائے گی۔
 
MAL1K

محفلین
بھائی جان میں 1998 سے اب تک کا ذکر کر رہا ہوں - آپس کی جائداد کی تقسیم کے باعث اگر اب وہاں بجلی کا سامان بھی وستیاب ہونے لگا ہے تو اس سے میرا مسئلہ جوں کا توں ہی رہتا ہے - بلکہ شائید مزید پیچیدہ بھی ہو گیا ، کہ اب 33 ناولوں کے ساتھ سامانِ بجلی بھی لینے کی شرط عائید نہ ہو جائے

میرے مسئلہ کا حل بھی بتاؤ یار -

اور ہاں ۔۔۔ یہ مالک نہی ، ملک ہے ۔۔۔ مَلِک
 
بھائی جان اس کا حل میرے پاس نہیں اسرار پبلی کیشنزر یا ان کے پس ماندگان کے پاس ہے۔
 
باذوق

محفلین
۔۔۔۔۔۔باذوق صاحب اگر آپ ان صاحب سے رابطہ میں ہیں تو میری گزارش ہے کہ انہیں یہ بھی سمجھائیں کہ ابنِ صفی کی کتابیں چھاپنے کی ذمہ داری وہ کسی اچھے اشاعتی ادارے کو دیں تاکہ ابنِ صفی کے تمام مداحوں تک ان کی کتابیں احسن طریقے سے پہنچ سکیں اور یوں ہی یہ کتابیں نیٹ پر پہنچنے سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ورنہ جو چیز بازار میں عنقا ہوگی تو پھر نیٹ پر اس کی طلب بہت بڑھ جائے گی۔
میں نے احمد صفی صاحب کو ایمیل کر دیا ہے۔ دیکھیں کیا جواب ملتا ہے؟

اور ہاں شائد آپ وَن اردو انتظامیہ کو جانتے ہوں۔ غالباَ انہوں نے میری درخواست کو ردّ کر دیا ہے۔ یعنی کہ وہی درخواست جو کہ محفل پر اِس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں ، میں نے لگائی ہے۔
 
میں ون اردو کی انتظامیہ کو اتنا ہی جانتا ہوں جیسے یہاں میں نبیل یا زیک کو جانتا ہوں۔ یہاں میں لائبریری کا رکن ہوں اور وہاں میں شاعری سیکشن کا موڈریٹر۔ لہٰذا وہاں کی انتظامیہ سے میرا کوئی تعلق نہیں یہ ان کی صوابدید پر منحصر ہے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
ظاہر ہے ون اردو والوں نے محنت کی ہوئی ہے ۔
اور باذوق بھائی آپ کے شیئرز تو نہیں ہیں کہیں اسرار پبلی کیشنز میں ۔:)
 
Top