توشہ خانہ، خریدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے

علی وقار

محفلین
وہ یہ تھا۔ کل بتایا بھی تھا آپ کو

لگتا ہے مجھے ہی کوئی ریسرچ کرنا پڑے گی، یہ تو مشکوک سی ٹرانزیکشن ہے۔ شکر ہے کہ اس شاپ سے طویل عرصہ تک جڑے رہنے والے ایک بندے کو جانتا ہوں مگر ہمت نہیں پڑ رہی رابطے کی، خدا جانے کیا کہہ دے۔ بس اتنا بتا دوں وہ پروفیسر احمد رفیق اختر کے ادارے علامات سے بھی وابستہ ہے بلکہ اس ادارے کا کلیدی رکن سمجھیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
شکر ہے کہ اس شاپ سے طویل عرصہ تک جڑے رہنے والے ایک بندے کو جانتا ہوں مگر ہمت نہیں پڑ رہی رابطے کی، خدا جانے کیا کہہ دے۔
بیشک۔ اگر تو اوپر موجود رسید مشکوک یا جعلی ہے تو اس بارہ میں اس کو یقیناً پتا ہوگا۔ یہ رسید پاکستان کے معروف سینیر صحافی طلعت حسین نے کچھ ماہ قبل اپنے ٹویٹر پر ڈالی تھی۔ آپ بھی ڈبل چیک کر لیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مگر ہمت نہیں پڑ رہی رابطے کی، خدا جانے کیا کہہ دے۔
حرمین میں درس کے حلقے لگتے ہیں جہاں پر حج یا عمرے کے متعلق لوگ علماء سے سوال کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک بزرگ نے اپنی کسی غلطی کے متعلق عالم سے پوچھا کہ کیا اس غلطی سے کوئی کفارہ مجھ پر لازم تو نہیں ہو گیا ہو گا تو عالم نے کہا کہ جی ہاں اس غلطی پر آپ کو دم دینا پڑے گا یعنی ایک جانور قربان کرنا پڑے گا۔ تو بزرگ کہنے لگا کہ یہ غلطی مجھ سے پانچ سال قبل ہوئی تھی میں نے اسی دم کے ڈر کی وجہ سے کسی عالم سے سوال نہیں کیا آج پانچ سال بعد پوچھ رہا ہوں پھر بھی آپ لوگوں کا وہی جواب ہے۔
آپ بھی ہمت کر کے سوال پوچھ ہی لیں جو کچھ ہو گا وہی سامنے آئے گا 😊
 

علی وقار

محفلین
بیشک۔ اگر تو اوپر موجود رسید مشکوک یا جعلی ہے تو اس بارہ میں اس کو یقیناً پتا ہوگا۔ یہ رسید پاکستان کے معروف سینیر صحافی طلعت حسین نے کچھ ماہ قبل اپنے ٹویٹر پر ڈالی تھی۔ آپ بھی ڈبل چیک کر لیں
موصوف نے لنکڈان سے پروفائل بھی ہٹا دیا ہے، بے چارہ کمزور آدمی ہے، لگتا ہے ڈر گیا ہے۔ اب یہ ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی اس پٹاری سے بہت کچھ نکلنا باقی ہے۔ دونوں اطراف کے مؤقف میں جھول ہیں
عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف جتنے میں خریدے ان کی تفاصیل گوشواروں میں پبلک انفارمیشن ہے۔ گھڑی جس مقامی ڈیلر کو بیچی اسکی رسید سینیر صحافی طلعت حسین خود کچھ ماہ قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لے آئے تھے۔ اگر کہیں کچھ جھول ہے تو اس کو پکڑنا مشکل کام نہیں۔
 

علی وقار

محفلین
عمران مخالفین کے لیے توشہ خانہ خصوصاً گھڑی والا معاملہ تو بہت ہی بڑا مسئلہ ہے عاطف بھائی 😄
اور تو کچھ مل ہی نہیں رہا تو چلو یہی سہی۔ عمران صاحب نے بہت کوشش کی کہ گردن چھڑا لیں مگر ۔۔۔۔۔۔ اور کچھ لگتا ہے ہے ہی نہیں۔ :)
 

علی وقار

محفلین
عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف جتنے میں خریدے ان کی تفاصیل گوشواروں میں پبلک انفارمیشن ہے۔ گھڑی جس مقامی ڈیلر کو بیچی اسکی رسید سینیر صحافی طلعت حسین خود کچھ ماہ قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لے آئے تھے۔ اگر کہیں کچھ جھول ہے تو اس کو پکڑنا مشکل کام نہیں۔
یہ مقامی ڈیلر اب اس بزنس سے نکل چکے، میں کچھ ہنٹ دیے دیتا ہوں راولپنڈی میں انہوں نے نئے نام سے سیٹ اپ شروع کیا ہے، ایک کلیدی فرد علامات ادارے سے وابستہ ہے۔ اب کوئی جینوئن صحافی کھوج لگانا چاہے تو مشکل نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ صحافی ریسرچ کے عادی نہیں رہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اور تو کچھ مل ہی نہیں رہا تو چلو یہی سہی۔ عمران صاحب نے بہت کوشش کی کہ گردن چھڑا لیں مگر ۔۔۔۔۔۔ اور کچھ لگتا ہے ہے ہی نہیں۔ :)
جان چھڑانے کیلئے ان تمام بغض عمرانیوں کو بھاری قیمت دیکر خریدنا پڑے گا۔ اتنے فالتو پیسے عمران خان کے پاس نہیں 😊
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جیو پٹواری گروپ کی برکات ہے سب۔ کاش پی ٹی آئی کو بھی یہ سارے لفافے میسر ہوتے 😊
سچی بات ہے مجھے تو ہر وہ صحافی زہر لگتا ہے جو اپنی پسند کی پارٹی کے ہر غلط اقدام کا دفاع کرے۔ اور بدقسمتی سے دونوں اطراف سے ایسے صحافی موجود ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جان چھڑانے کیلئے ان تمام بغض عمرانیوں کو بھاری قیمت دیکر خریدنا پڑے گا۔ اتنے فالتو پیسے عمران خان کے پاس نہیں 😊
آپ خالصتاً انصافی بیانیہ پروموٹ کر رہے ہیں۔ یعنی کہ "سپون فیڈنگ" کر رہے ہیں 😜😂😂😂
 

جاسم محمد

محفلین
سچی بات ہے مجھے تو ہر وہ صحافی زہر لگتا ہے جو اپنے پسند کی پارٹی کے ہر غلط اقدام کا دفاع کرے۔ اور بدقسمتی سے دونوں اطراف سے ایسے صحافی موجود ہیں۔
صحافی حضرات بھی تو پھر تھوڑا نیوٹریلٹی کا مظاہرہ کریں نا۔ جیو، جنگ، دی نیوز پٹواری گروپ سے وابستہ تقریبا تمام لوگ صرف عمران خان و پی ٹی آئی کیخلاف ہر پروگرام کرتے ہیں یا آرا دیتے ہیں۔ کیا یہ صحافت ہے؟ اے آر وائی گروپ کچھ ماہ قبل تک کھل کر عمران خان و پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہا تھا۔ اسے بھی ریاستی جبر کے بعد رام کر لیا گیا۔ اس کا ایک سینیر صحافی شہید دوسرا ملک سے بھگا دیا گیا ہے
 

زیک

مسافر
ناروے میں ۲۰۱۰ تک سیاست دان تحفہ تحائف گھر لیجا سکتے تھے۔ اس کے بعد میڈیا میں شور پڑنے پر قانون میں تبدیلی کر دی گئی۔

سیاست دانوں کے علاوہ ناروے کے شاہی خاندان اور پارلیمان کی بھی تحفہ تحائف وصول کرنے کی طویل تاریخ ہے۔ جن کی تفاصیل یہاں درج ہے
کیا آپ نے ان نارویجین تحائف کی قیمت پر غور کیا؟
 
بھائیو دوستو!میرا ایک معصومانہ سوال تھا کہ عمران خان کو تحائف کیوں بیچے؟ یا بالفاظ دیگر انہیں یہ تحائف کیوں بیچنے پڑے؟ کیا ایسے ہی سخت حالات آن پڑے تھے؟
نہیں کچھ اور مت سمجھیے گا میں یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کہ پچھلے دنوں میں نے اپنی ricoh6501 کلر مشین حالات سے مجبور ہوکر سکریپ میں صرف تیس ہزار کے عوض بیچ دی۔(بہت دکھ ہورہا ہے) در اصل مجھ پر قرض ہوگیا تھا اور مشین کسی کام نہیں آرہی تھی۔ :):)
 
Top