توشہ خانہ، خریدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھائیو دوستو!میرا ایک معصومانہ سوال تھا کہ عمران خان کو تحائف کیوں بیچے؟ یا بالفاظ دیگر انہیں یہ تحائف کیوں بیچنے پڑے؟ کیا ایسے ہی سخت حالات آن پڑے تھے؟
نہیں کچھ اور مت سمجھیے گا میں یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کہ پچھلے دنوں میں نے اپنی ricoh6501 کلر مشین حالات سے مجبور ہوکر سکریپ میں صرف تیس ہزار کے عوض بیچ دی۔(بہت دکھ ہورہا ہے) در اصل مجھ پر قرض ہوگیا تھا اور مشین کسی کام نہیں آرہی تھی۔ :):)
بقول خان صاحب، انہوں نے ان پیسوں سے بنی گالا کی سڑک کی مرمت کرائی 😊
 
محمد وارث

لائبریرین
بھائیو دوستو!میرا ایک معصومانہ سوال تھا کہ عمران خان کو تحائف کیوں بیچے؟ یا بالفاظ دیگر انہیں یہ تحائف کیوں بیچنے پڑے؟ کیا ایسے ہی سخت حالات آن پڑے تھے؟
نہیں کچھ اور مت سمجھیے گا میں یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کہ پچھلے دنوں میں نے اپنی ricoh6501 کلر مشین حالات سے مجبور ہوکر سکریپ میں صرف تیس ہزار کے عوض بیچ دی۔(بہت دکھ ہورہا ہے) در اصل مجھ پر قرض ہوگیا تھا اور مشین کسی کام نہیں آرہی تھی۔ :):)
انصاری صاحب ایک تو آپ کی مشین کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔

دوسرا یہ کہ آپ کی مہربانی ہے کہ آپ نے بتایا کہ آپ نے کوئی مشین بیچی تھی، یا کیوں بیچی تھی یا بیچ کر جو پیسے ملے ان کا کیا کیا۔ یہ سراسر آپ کی مہربانی ہے وگرنہ کوئی دوسرا آپ سے آپ کی مِلک کے بارے میں یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتا۔ یہی بات عمران خان پر بھی صادق آتی ہے، وہ اپنی مِلک رکھے یا پھینکے یا اس سے وصول رقم سے فضول خرچی کرے یا سڑک بنوائے، کوئی اس سے یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتا، ہاں خدا روزِ محشر پوچھے تو پوچھے۔

اس لیے کیوں بیچے یا بیچ کر کیا کیا والے سوال اہم نہیں ہیں۔ اہم یہ ہے کہ تحفے کی وہ چیزیں عمران خان کی مِلک کیسے بن گئیں؟ کیا یہ سب قانون کے مطابق ہوا، اگر نہیں توعمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیئے۔ اور اگر سب کچھ قانون کے مطابق ہوا اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ قانون ہی غلط ہے (یعنی دس بیس فیصد دے کر توشہ خانہ کی چیز لے جانا) تو پھر قانون کو بدلنا چاہیئے۔
 
:):)
وارث بھائی تفصیلی جواب مع اضافے کا شکریہ۔ البتہ قانون کے بارے میں میرا سوال نہیں تھا، نہ ہی مجھے اس چکر میں پڑنا ہے۔ ہاں اتنی لمبی لے دے میں مجھے اچنبھا ضرور ہوا کہ آخر کوئی ایسا ہی عذر رہا ہوگا کہ گھڑی بیچنے تک کی ضرورت پیش آگئی۔ اس پر ایک بھائی نے وضاحت کردی ہے کہ بنی گالا کی سڑک بنائی گئی ہے تو میرا خیال ہے کہ بات ختم ہے۔ سڑک بنانا بھی تو ضروری ہے۔کم از کم گھڑی سے تو زیادہ ہی ضروری ہے :)
 
گویا اب اصل اعتراض یہ ہونا چاہیے کہ گھڑی بیچ کر سڑک کیوں بنائی؟
 
زیک

مسافر
دوسرا یہ کہ آپ کی مہربانی ہے کہ آپ نے بتایا کہ آپ نے کوئی مشین بیچی تھی، یا کیوں بیچی تھی یا بیچ کر جو پیسے ملے ان کا کیا کیا۔ یہ سراسر آپ کی مہربانی ہے وگرنہ کوئی دوسرا آپ سے آپ کی مِلک کے بارے میں یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتا۔ یہی بات عمران خان پر بھی صادق آتی ہے، وہ اپنی مِلک رکھے یا پھینکے یا اس سے وصول رقم سے فضول خرچی کرے یا سڑک بنوائے، کوئی اس سے یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتا، ہاں خدا روزِ محشر پوچھے تو پوچھے۔
اثاثے، منافع اور ٹیکس کا معاملہ بھی بنتا ہے۔ منافع پر ٹیکس والا معاملہ عبید پر بھی اتنا ہی لاگو ہے جتنا عمران پر

اپنے نارویجین عارف جاسم کی خبر کے مطابق وہاں کے وزیر نے تحائف بیچنے پر خوب ٹیکس بھی دیا تھا پھر بھی سیاسی مسئلہ بن گیا اور قانون بدلنا پڑا۔
 
جاسم محمد

محفلین
بھائیو دوستو!میرا ایک معصومانہ سوال تھا کہ عمران خان کو تحائف کیوں بیچے؟ یا بالفاظ دیگر انہیں یہ تحائف کیوں بیچنے پڑے؟ کیا ایسے ہی سخت حالات آن پڑے تھے؟
نہیں کچھ اور مت سمجھیے گا میں یہ سوال اس لیے کر رہا ہوں کہ پچھلے دنوں میں نے اپنی ricoh6501 کلر مشین حالات سے مجبور ہوکر سکریپ میں صرف تیس ہزار کے عوض بیچ دی۔(بہت دکھ ہورہا ہے) در اصل مجھ پر قرض ہوگیا تھا اور مشین کسی کام نہیں آرہی تھی۔ :):)
کیونکہ توشہ خانہ رولز میں یہ شامل ہے کہ وزرا تحفہ جات کی ٹوکن قیمت جیسے 20 فیصد یا 50 فیصد ادا کر کے یہ تحائف گھر لیجا سکتے ہیں۔ آگے یہ ان کی صوابدید ہے۔ چاہے تو تحفے خود استعمال کر لیں یا آگے بیچ کر منافع کما لیں۔ عمران خان تحفے خود رکھ لیتا تو پھر بھی بہتر تھا۔ اس طرح سر بازار بیچ کر بدنامی ہی کمائی۔
 
جاسم محمد

محفلین
گویا اب اصل اعتراض یہ ہونا چاہیے کہ گھڑی بیچ کر سڑک کیوں بنائی؟
نہیں۔ اصل اعتراض یہ ہونا چاہئے کہ عمران خان سیاست میں آیا ہی کیوں؟ شریف و زرداری و مولانا خاندان فوج کیساتھ ملکر اچھا بھلا ملک چلا رہے تھے۔ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے قریب تھا کہ عمران خان آگیا۔ :(
 
جاسم محمد

محفلین
اپنے نارویجین عارف جاسم کی خبر کے مطابق وہاں کے وزیر نے تحائف بیچنے پر خوب ٹیکس بھی دیا تھا پھر بھی سیاسی مسئلہ بن گیا اور قانون بدلنا پڑا۔
اس لیے کیوں بیچے یا بیچ کر کیا کیا والے سوال اہم نہیں ہیں۔ اہم یہ ہے کہ تحفے کی وہ چیزیں عمران خان کی مِلک کیسے بن گئیں؟ کیا یہ سب قانون کے مطابق ہوا، اگر نہیں توعمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیئے۔ اور اگر سب کچھ قانون کے مطابق ہوا اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ قانون ہی غلط ہے (یعنی دس بیس فیصد دے کر توشہ خانہ کی چیز لے جانا) تو پھر قانون کو بدلنا چاہیئے۔
ناروے میں 2010 تک اس حوالہ سے قانون / رولز ریلیکس تھے۔ مگر پھر نارویجن وزرا نے مہنگے مہنگے اور قیمتی تحائف گھر لیجانے شروع کر دئے۔ جس پر میڈیا میں شور پڑ گیا اور قانون / رولز تبدیل کرنے پڑے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ معمولی سی قیمت والے تحائف کے علاوہ باقی تمام تحائف توشہ خانہ سے نکالنا سخت جرم بنا دینا چاہئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اثاثے، منافع اور ٹیکس کا معاملہ بھی بنتا ہے۔ منافع پر ٹیکس والا معاملہ عبید پر بھی اتنا ہی لاگو ہے جتنا عمران پر
بالکل درست بات ہے، اور اگر اس سلسلے میں کسی بھی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تواس پر قانون شکنی کا کیس ضرور بننا چاہیئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مشرف دور سے پہلے کس سیاسی حکومت کو پانچ سال تسلسل سے ملے؟
مشرف کے بعد ن لیگ و پی پی پی دونوں کو پانچ پانچ سال کا تسلسل ملا۔ پی ٹی آئی کو صرف ۳،۵ سال میں فارغ کر دیا گیا۔ اگر تقابل ایسے ہی کرنا ہے تو کم از کم ایمانداری سے تو کریں 😎
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مشرف کے بعد ن لیگ و پی پی پی دونوں کو پانچ پانچ سال کا تسلسل ملا۔ پی ٹی آئی کو صرف ۳،۵ سال میں فارغ کر دیا گیا۔ اگر تقابل ایسے ہی کرنا ہے تو کم از کم ایمانداری سے تو کریں 😎
جمع تفریق تو آتی ہو گی نا آپ کو؟
اسی لسٹ کو دیکھ کر اب میرے سوال کا جواب دینے کی کرپا بھی کیجئے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مشرف کے بعد ن لیگ و پی پی پی دونوں کو پانچ پانچ سال کا تسلسل ملا۔ پی ٹی آئی کو صرف ۳،۵ سال میں فارغ کر دیا گیا۔ اگر تقابل ایسے ہی کرنا ہے تو کم از کم ایمانداری سے تو کریں 😎
سوال گندم جواب چنا کی مثال توسنی تھی میں نے۔ اب خدا جانےآپ کے جواب پر کون سی مثال فٹ بیٹھے گی 🤣🤣🤣🤣
 
Top