توڑ ڈالیں قلم تو بہتر ہے
نہ لکھیں رازِ غم تو بہتر ہے

یوں بھی ہم کو نہ چھوڑے گی دنیا
آپ کر لیں ستم تو بہتر ہے

کفر ہے ہم اگر تمھیں چاہیں
لوگ پوجیں صنم تو بہتر ہے

عشق مرتا تو کم ہی ہے لیکن
عشق مارے بھی کم تو بہتر ہے

داد ملتی ہے وہ سنیں نہ سنیں
آہ کا زیر و بم تو بہتر ہے

نہ کرو توبہ دل دکھانے سے
اب نہ ٹوٹے قسم تو بہتر ہے

دل کا قصہ وہی قدیمی ہے
نہ سنیں محترم! تو بہتر ہے

منزلیں اب بھی دور ہیں راحیلؔ
اب تو مر جائیں ہم تو بہتر ہے

راحیلؔ فاروق
۱۸ ستمبر ۲۰۱۴ء
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
آپ کی شاعری عموماً ہمیں منفرد اور اچھی لگتی ہے.. یہ غزل پچھلی کچھ غزلوں کی نسبت ہمیں کم اچھی لگی،( بالکل سچ سچ بتا رہے ہیں) وجہ یہ معلوم ہو رہی ہے کہ ہمیں پڑھتے ہوئے موسیقیت محسوس نہیں ہو رہی.. اور ایک دو مصرعے بے وزن محسوس ہو رہے ہیں
حالانکہ ہمیں یہ بات کرنی نہیں چاہیے کیونکہ ہم شعری اصطلاحات کی الف ب بھی نہیں جانتے ، مصرعے یقیناً باوزن ہی ہوں گے :question:
لیکن پھر بھی اچھی تو ہے ہی، ہماری طرف سے داد قبول فرمائیں :)
 
آخری تدوین:
توڑ ڈالیں قلم تو بہتر ہے
نہ لکھیں رازِ غم تو بہتر ہے

یوں بھی ہم کو نہ چھوڑے گی دنیا
آپ کر لیں ستم تو بہتر ہے

کفر ہے ہم اگر تمھیں چاہیں
لوگ پوجیں صنم تو بہتر ہے

عشق مرتا تو کم ہی ہے لیکن
عشق مارے بھی کم تو بہتر ہے

داد ملتی ہے وہ سنیں نہ سنیں
آہ کا زیر و بم تو بہتر ہے

نہ کرو توبہ دل دکھانے سے
اب نہ ٹوٹے قسم تو بہتر ہے

دل کا قصہ وہی قدیمی ہے
نہ سنیں محترم! تو بہتر ہے

منزلیں اب بھی دور ہیں راحیلؔ
اب تو مر جائیں ہم تو بہتر ہے

راحیلؔ فاروق
۱۸ ستمبر ۲۰۱۴ء
بہت عمدہ راحیل بھائی. کیا کہنے.

کافی دنوں سے شہنشاہِ تحریف خلیل بھائی کی کمی محسوس ہو رہی ہے.
شاہِ تحریف امجد علی راجا بھائی مشاعرہ کے ساتھ تحریفی کاروائی کے بعد آرام فرما رہے ہیں.
اور ابنِ رضا بھائی بھی مصروفیات کے سبب توجہ نہیں دے پا رہے.
آپ کی کسی غزل کے ساتھ چھیڑ خانی کا بڑا دل کر رہا ہے. مگر پرسوں لاہور روانگی ہے. وہاں سے واپسی پر گستاخی کا سوچتا ہوں. :)
 

علی چشتی

محفلین
کفر ہے ہم اگر تمھیں چاہیں
لوگ پوجیں صنم تو بہتر ہے

عشق مرتا تو کم ہی ہے لیکن
عشق مارے بھی کم تو بہتر ہے

داد ملتی ہے وہ سنیں نہ سنیں
آہ کا زیر و بم تو بہتر ہے
واہ واہ کیا ہی کہنے ۔۔اب تو پہلے سے بھی بہت بہتر ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
شعری میں باخدا الف اور ب نہیں ہے ہاں اصطلاحات میں الف ضرور ہے۔۔۔۔۔۔
جانتے ہیں ہم کہ اس میں کچھ مفعولن فعولن وغیرہ ہوتا ہے۔۔
لیکن شاید آپ نہیں جانتے کہ الف، ب محاوراتاً استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ بنیادی باتیں بھی نہیں آتیں ہیں..
 
Top