جاسمن
لائبریرین
چھوٹےبھائی فاتح کے مشورہ پہ
""وہ یہ کہ آپ اب ایک غزل لکھیں، تازہ ۔ اور اسے ارسال کریں محفل میں۔""
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اب-ڈھونڈ-شہر-بھر-میں-کوئی-جاگتا-ہؤا.88174/page-4
پہلے سوچا کہ کوئی پُرانی غزل ڈھونڈ کے جھاڑ پونچھ کے شاعری کے زُمرے میں ٹانک دوں لیکن پھر۔۔۔۔
تُم حیرت ہو ردیفوں کی،ترکیبوں کی
خُود اپنی طبع میں اُفتادے ہو،تُم فاتح ہو
تُم تیرو تفنگ سے سجتے ہو،بڑا لڑتے ہو
تُم جنگوں کے دلدادے ہو،تُم فاتح ہو
تُم مان فخرکی اُونچائی،تُم رُشنائی
تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو
تُم مہرو وفا کی عظمت ہو، تُم سطوت ہو
تُم تاروں کے عم زادے ہو،تُم فاتح ہو
استعاروں کے سائنسداں ہو،تُم آئن سٹاں ہو
تُم پُختہ عزم و ارادے ہو۔تُم فاتح ہو
یہ غزلیں ہیں یا پھر رَس بھریاں،یہ من چلیاں
نئی جہتوں کے خانوادے ہو،تُم فاتح ہو
تیری مرضی کی سب بحریں ہیں،یہ لہریں ہیں
اِن لہروں کے فرستادے ہو،تُم فاتح ہو
ہر نئی دُنیا تُمہاری ہے،بڑی پیاری ہے
تُم عقلوں کے پردادے ہو،تُم فاتح ہو

آخری تدوین: