تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو(غزل)

جب دل سے نکلے الفاظ سچائی میں گندھے ہوں تو وہ اپنا راستہ خود بنا لیتے ہیں یہ وہ مقام ہے جہاں اصول۔و ظوابط سر پیٹتے رہ جاتے ہیں
بہت ہی شاندار لکھا میرے بس میں نہیں تھا کہ ایک سے زائد بار زبردست کی ریٹنگ دیتا لہذا ہر مراسلے پر زبردست کی ریٹنگ دے کر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی
اللہ کرے زور قلم زیادہ
سلامت رہیں
 
جاسمن

لائبریرین

بہت حیرت میں تھی کہ تحریر تو ایک ہی ہے یہ بار بار زبردست کی ریٹنگ کیوں وصول ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ۔
نوازش
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اور صرف "اماں" کا رتبہ وہ ہے کہ جنت بھی اس کے قدموں میں آ جاتی ہے۔
ہان فاتح!اللہ پاک نے بہت عزت،محبت ،رُتبہ ،عُہدہ اور سب کچھ دیا۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔یہ رُتبہ سب سے بلند ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے۔ اللہ سبحان تعالیٰ کا بہت بہت شکر ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جب دل سے نکلے الفاظ سچائی میں گندھے ہوں تو وہ اپنا راستہ خود بنا لیتے ہیں یہ وہ مقام ہے جہاں اصول۔و ظوابط سر پیٹتے رہ جاتے ہیں
بس اِسی لئے شاعری کے زمرے میں نہیں ٹانکا کہ پھر اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ آپ سب نے بھی سر پیٹنا تھا۔ ابن رضا بھائی نے کہیں سے نکل آنا تھا۔"میڈم ! اِس غزل میں قافیے شافعی ہیں نہ کافی ہیں۔ "
محمد یعقوب آسی صاحب نے کہنا تھا" ایہہ غزل نہیں ہو سکدی کُڑیے!"
خود فاتح نے کہنا تھا کہ" میں نے غزل لکھنے کو کہا تھا باجی جی۔۔۔۔۔یہ کافی کچھ ہے پر غزل میں اِسے کیسے کہوں؟؟؟ اپنی اِتنی تعریف سمیٹ کے بھی میں کہوں گا ۔۔۔سچ۔۔"۔۔ہاہاہاہا اور اُن کا سچ۔۔۔۔الامان الحفیظ۔
سو میں نے چالاکی سے کام لیا اور یہاں ٹانک دیا۔ اب تعریفیں ہیں۔۔۔ اور صرف تعریفیں ہیں۔۔۔۔ہاہاہاہاہا:)
 
آخری تدوین:

فاتح

آپ تو بہت پہنچی ہوئی نکلیں۔۔۔ قیافہ شناسی کے فن میں اس حد تک استاد کوئی شاذ ہی ہو سکتا ہے اور فی زمانہ تو نا ممکنات میں سے ہے لیکن آپ نے اتنا درست اندازہ لگایا۔ :rollingonthefloor:
 
Top