ہادیہ
محفلین
کیا حال ہیں محفلین؟ امید ہے ٹھیک ٹھاک اور بخیر و عافیت سے ہوں گے
اس تھریڈ میں آنے والے تمام معزز محفلین کو میری طرف سے خوش آمدید
محفلین کچھ ممبرز ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں کہنے کے لیے کم از کم مجھ جیسی ممبر کے پاس الفاظ نہیں ہوتے۔ انتہائی با اخلاق صلح جُو اور ہر وقت رونق لگانے والے ممبر۔۔۔
یہاں ذکر ایک ایسے ہی ممبر کا ہے ۔ جن کی فورم سے محبت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں۔۔ اُن کی محنت،کاوش( اس فورم کے لیے) کی بنا پہ حال ہی میں انہیں مدیر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔۔
مدیر بننے کے بعد ۔۔ سب پہ کڑی نظر رکھتے ہیں۔۔
ثبوت کے طور پہ دیکھ لیں ۔۔
اپنی دور بین پکڑے ہر وقت محفلین پہ نظریں جمائے۔۔
بھئی دور بین مجھے ملی نہیں۔۔ فی الحال اسی کو سمجھیے۔۔اور خبردار جو غلطی نکالی ۔۔اچھا
اور۔۔
اور۔۔۔
یہ دیکھیں جیسے ہی کوئی محفلین فورم کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا جائے ۔۔۔
سپیڈیں دیکھیں ذرا سپیڈیں۔۔
یہ اس ممبر کو پکڑ لیا۔۔
اور اپنے طریقے سے فورم کے قوانین بتاتے اور سیکھاتے ہوئے۔۔
ہاہااہاہا۔۔۔ سب ڈنڈے کا کمال ہے بھئی۔۔۔
ویسے راز کی بات بتا دوں۔۔ غصے والے نہیں ہیں۔۔
بچارے کچھ یوں بھی ممبرز سے ریکوئسٹ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔۔
"تمام محفلین سے التماس ہے برائے مہربانی غیر ضروری بحث سے اجتناب کریں۔۔(ایسے ہی کچھ تھا)"
سب سے اچھی بات ان میں یہ بھی ہے کہ سب کی خوشیوں میں ناصرف شریک ہوتے ہیں ۔بلکہ مبارکبادی تھریڈ بنانے میں پیش پیش بھی ہوتے ہیں۔۔
بہت تعریفیں ہوگئیں اچھے لفظوں میں بھی اور "خاص" لفظوں میں بھی۔۔
یہ ذکر خیر ہمارے پیارے سے بھیا فرقان احمد بھیا کا ہے۔۔ مارچ کے مہینے میں اس محفل میں شمولیت اختیار کرنے والے باذوق اور بااخلاق ممبر کو اس محفل کا حصہ بنے پانچ سال ہوگئے۔۔
حوصلہ ہے بھئی۔۔ حوصلہ۔۔ محفلین کا بھی اور اُن کا بھی۔۔ ہی ہی ہی ۔۔مسلسل پانچ سالوں سے محفلین انہیں برداشت کررہے ہیں(مجھے تین سال ہونے والے۔۔)۔۔ اور وہ ہمیں ۔۔
اور مزے کی بات نا وہ بور ہوئے نا ہی ہم محفلین۔۔یہ سب سے بڑی ان کی خوبی۔۔ اپنے اخلاق کی وجہ سے سب کا دل جیتنے والے ہمارے بھیا۔۔
آئیے تمام محفلین ان کی ہمت و حوصلے کی داد دیتے ہیں۔۔
اور انہیں بخوبی پانچ سال کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔
یہ پھول اور بھالو میری طرف سے
بہت بور کرلیا آپ سب محفلین کو۔۔ کچھ زیادہ ہی بولتی ہوں میں۔۔
آخر میں دعاؤں کے پھول آپ کے نام!!!
جو خیال دل میں اسیر ہو
ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک
تیرے آگے اس کی تعبیر ہو
تجھے وہ جہاں ملے جدھر
کسی غم کا کوئی گزر نہ ہو
جہاں روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کی خبر نہ ہو
اللہ پاک سے بہت دعا ہے فرقان بھیا۔۔ آپ اسی طرح ہماری محفل کا حصہ بنے رہیں۔ خوشیاں رونقیں بکھیریں۔۔دین و دنیا کی سب راحتیں اللہ آپ کا مقدر کرے۔ صحت و ایمان والی اچھی پرسکون زندگی آپ اور آپ سے وابستہ سب رشتوں کا مقدر ٹھہرے۔اللہ پاک کے محبوب بندوں میں آپ کا ذکر شامل ہو۔۔آمین
دنیا کی سب راحتیں ہوں تیرے قدموں میں
تو ہر دم ہر پل مسکرائے خدا کرے
آمین ثم آمین
شکریہ عدنان بھیا کا خاص طور پہ ادا کیجیے گا۔۔یہ آئیڈیا ان کا تھا۔۔