تکمیل شدہ کتابوں کی ای۔بک کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

ڈیجیٹل لائبریری پرایجیکٹ‌ پر ماشاءاللہ بہت اچھی پیشرفت جا رہی ہے۔ اب جبکہ کچھ کتابیں مکمل ٹائپ ہو چکی ہیں، ان کو بطور ای-بک (eBook) پیش کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ اس طرح ان کتابوں کو آف لائن پڑھنا بھی ممکن ہوگا اور اس کی آرکائیو بھی اپنے کمپیوٹر پر رکھنا ممکن ہوگا۔

میرے ذہن میں تو پی ڈی ایف بنانے کا خیال آ رہا ہے۔ باقی دوستوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

والسلام
 

آصف

محفلین
پی ڈی ایف بہت مناسب فارمیٹ ہے۔ اس سے اگر کسی کو صرف ٹیکسٹ چاہئے ہو تو وہ بھی دستیاب ہو سکے گا۔
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں پی ڈی ایف کے ساتھ یونیکوڈ اردو، ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے ذریعے بھی کتابیں میسر ہونی چاہئیں۔ جیسا کہ پروجیکٹ گٹنبرگ میں ہے۔ تاکہ میں ان کی اسٹائل شیٹ بدل کر اپنے سائٹ پر یا کہیں بھی رکھ سکوں۔ اس سے ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے براؤسر پر کتابیں پڑھ سکیں گے۔ مجھے ذاتی طور پر پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ پسند نہیں کیونکہ وہ میرے براؤسر میں کھلنے میں ٹائم لیتے ہیں اور اسکرولنگ اور ٹیکسٹ سلیکشن میں بھی مجھے دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایف پڑھنے کے لئیے ریڈر بھی چاہئیے ہوتا ہے جو ایک مزید دقت ہے۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے کتابیں کم‌ازکم ایک فارمیٹ اور ہو سکے تو تیم فارمیٹ میں دستیاب کی جائیں۔

1۔ یونیکوڈ ٹیکسٹ فائل: یہ لازمی ہے۔
2۔ ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل: سادہ html جس میں بہت زیادہ styling نہ ہو۔ یہ css کے بغیر ہو۔
3۔ پی‌ڈی‌ایف: اس کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔ فونٹ embed کر کے اور اس کے بغیر۔

اس سلسلے میں ہمیں پراجیکٹ گوٹنبرگ سے سیکھنا چاہیئے۔
 

رضوان

محفلین
یہ بات مد نظر رہے کہ ہماری کتابوں سے ڈائل اپ سلو کنکشن والے بھی استفادہ حاصل کرسکیں۔ جیسے زکریا نے کہا اسٹائلنگ وغیرہ کم ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
فی الحال ٹیکست فارمیٹ ہی کافی ہے ۔ بعد میں جب احباب کو مزید فرصت ملے تب دیکھا جائے گا۔ ویسے ارکان ورڈ یا اوپن آفس میں ہی ٹائپ کر رہے ہوں گے، اور ڈاک یا ایچ ٹی ایم ایل میں فی الحال محفوظ کر کے اپنے پاس ہی رکھیں۔ جہاں یہ کتابیں ڈاؤن لوڈ کے لئے رکھی جائیں، وہیں ملاقاتیوں کو امداد فراہم کر دی جائے یا روابط دے دئے جائیں۔
مزید فارمیٹنگ کے لئے بہتر ہو کہ مقتدرہ کے فانٹ کا انتظار کیا جائے۔ نسخ میں اردو والے یہ کتابیں پڑھنا مشکل سے ہی پسند کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں نعمان کی بنائی ہوئی ای۔بک پوسٹ‌ کر رہا ہوں جس میں انہوں نے شاکر کی فردوس بریں پر کاوش کو اکٹھا کیا ہے۔ بہتر ہے اس کی تفصیلات کے بارے میں وہ خود کچھ بتا دیں۔ ان کے کہنے کے مطابق یہ XHTML اور CSS پر مبنی حل ہے۔ آپ لوگ اس پر اپنی رائے دیں۔
 

Attachments

  • firdos-e-bareen_686.zip
    120.1 KB · مناظر: 44

آصف

محفلین
میں نے ابھی ابھی دیکھا ہے کتاب کو اتار کر۔ بہت عمدہ کاوش ہے۔اچھی بات ہے کہ سٹائلنگ کم سے کم ہے۔

تمام اردو ویب کو مبارک ہو۔ شاکر اور نعمان کو خصوصی مبارک :)

الحمدللہ۔

تفصیلی تبصرہ بعد میں انشاءاللہ۔ میرا خیال ہے کہ صرف ٹیکسٹ میں بھی رکھ دی جائے۔ پی ڈی ایف کے بارے میں ابھی مزید ساتھیوں کی رائے کا انتظار کیا جائے۔

لائسنس کے بارے میں جیسا کہ اعجاز صاحب نے فرمایا تھا، ہم اپنا ایک نسبتا جامع لائسنس اردو میں ترجمہ کرکے ہر کتاب کے شروع میں شامل کر سکتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
یہ ڈاکومنٹ بنانا بہت آسان ہے۔

سادہ ٹیکسٹ کو میں نے ٹیکسٹ ازم کے پلگ ان ٹیکسٹائل سے گزارا اور مجھے تمام پیراگراف اور لائن بریکس کی ایچ ٹی ایم ایل مل گئی۔ پھر میں نے ٹیبل آف کنٹینٹ یعنی ابواب کی فہرست بنائی اور ان پر لنک بنائے۔ اس ڈاکومنٹ کی یہ خصوصیت ہے کہ یوزر تمام ٹیکسٹ سیلیکٹ کرکے نوٹ پیڈ، ورڈ پیڈ، ورڈ یا اوپن آفس کہیں بھی محفوظ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈاکومنٹ بغیر اسٹائل شیٹ کے بھی پڑھے جانے کے قابل ہے۔ اسٹائل شیٹ کے بغیر اسے کسی بھی ویب پیج یا سائٹ پر نقل کیا جاسکتا ہے۔ فونٹ کلر تبدیل کئیے جاسکتے ہیں سائز اور بیک گراؤنڈ بدلا جاسکتا ہے۔ کتاب میں لنکس بنا کر اسے زیادہ اچھا نیوی گیشن دیا جاسکتا ہے جیسے واپس اوپر جانے کا ربط وغیرہ۔ اسٹائل شیٹ فونٹ، سائز، مارجن اور کلر تجویز کرتی ہے۔ اس سے پی ڈی ایف فائل بھی تیار کی جاسکتی ہے اور پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ تاہم پرنٹنگ کے حوالے سے مجھے کچھ شکوک ہیں کیونکہ میرے پاس پرنٹر نہیں ہے۔ اور اگر میرا اندازہ صحیح ہے تو شاید یہ کتاب ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر بھی پڑھی جاسکتی ہے۔

ایک بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل لائبریری کے کارکنان کو چاہئیے کہ وہ پیراگراف اور لائن بریکس کا خیال رکھا کریں اس سے فورم پر پڑھنے میں اور دیگر فارمیٹس میں منتقل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ابواب اور فہرست کے علاوہ دیباچہ، تاثرات، پہلی بار کب شائع ہوئی وغیرہ بھی شامل کردیا کریں اس سے کتاب میں قاری کا انٹرسٹ بڑھتا ہے۔


http://www.textism.com/tools/textile/
 

رضوان

محفلین
لطف آگیا بھئ نعمان شاکر نبیل ذکریا اور دیگر معاون ساتھیو مبارک ہو ایک اور زینہ۔ اسی طرح کڑی سے کڑی ملتی ہے اور کامیابی قدم چومتی ہے۔ لکھنے والے ساتھی بھی ان فنی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے لکھیں گے ساتھ ہی اور دوستوں کو بھی متحرک کر تے رہیں ۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں‌پی ڈی ایف بنانے کی تجویز تھی ۔ اوپن آفس سے یہ فائل بنانے کے لیے میں‌کل پونا گھنٹا کھپتا رہا ہوں‌مگر مجھے ڈاکیومنٹ‌میں‌ ربط شامل کرنا نہیں‌آیا یعنی ایک باب سے دوسرے باب تک جانے کےلیے۔
تاہم اچھی بات ہے نعمان نے یہ کام کردیا۔ شکریہ اور مبارک باد۔
میں‌اسے دیکھتا ہوں۔
احباب ذرا اس بارے بتا دیں‌کہ ربط کیسے شامل کرنا ہے اوپن آفس میں‌ ایک ہی ڈاکیومنٹ میں۔
 

آصف

محفلین
کیا خیال ہے اگر اس چھوٹی سی CSS کو html کے اندر ہی داخل کر دیا جائے۔ ہمارے پاس صرف ایک فائل رہ جائے گی۔ اور بہت سے لوگوں کیلئے یہ حقیقتا ایک بہتر آپشن ہوگی۔ میں کروں یہ کام؟

اور دوسرا لائسنس کے ترجمہ ہونے تک ہمیں کم از کم اردو ویب کا ربط ضرور شامل کردینا چاہئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب میری فیڈ بیک حاضر ہے۔ میرے خیال میں سارے ٹیکسٹ‌ کو ایک ہی XHTML ڈاکومنٹ میں ڈالنا براؤزر پر کچھ بھاری پڑے گا۔ میرے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر اس ڈاکومنٹ کو لوڈ کرتے ہوئے کافی دیر تک سوچ بچار کرتا رہا تھا۔

میرا نعمان سے سوال ہے کہ کیا ممکن ہے کہ ایک ہی فائل کی بجائے انڈکس کی ایک فائل بنائی جائے اور اسی طرح تمام ابواب الگ فائلوں میں سٹور کیے جائیں۔ ہر باب میں جا بجا ذیل کے لنک بھی موجود ہونے چاہییں:

1۔ باب کے شروع میں جانے کا ربط
2۔ اگلے باب کا ربط
3۔ گزشتہ باب کا ربط
4۔ فہرست کا ربط

خیر یہ تو میری وش لسٹ‌ تھی۔۔ ضروری نہیں کہ ایسا ہی کیا جائے۔ :roll: :wink:

میری بھی راجہ والی رائے ہے کہ chm یعنی compiled html فائل بھی بنائی جائے۔ اس کام کے لیے مواد پہلے ہی تیار ہے یعنی کہ XHTML فائلیں اور سٹائل شیٹ۔ chm یا pdf کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سرچ کی آپشن بھی موجود ہوتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ میرے ذہن میں ہے لیکن میرے خیال میں ابھی یہ کام کچھ قبل از وقت ہوگا۔

میرا آئیڈیا بھی یہی ہے کہ تمام available ٹائٹلز کی ایک ڈیٹابیس بنائی جائے اور ایک صفحے پر اس ڈیٹابیس کا فرنٹ اینڈ موجود ہو جہاں مصنف، کتاب کے ٹائٹل حتی کہ کسی term پر بھی سرچ کرکے کتابوں کی لسٹ‌ حاصل کی جا سکے۔
 

نعمان

محفلین
نبیل عین ممکن ہے کہ ایک ہی صفحے کے بجائے کئی صفحے بنائیں جائیں لیکن یہ ایک آئیڈیل حل نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں اس فائل کو برق رفتاری سے لوڈ ہونا چاہئیے تھا۔ ہوسکتا ہے دیر لگانے کی وجہ فائل کے آخر میں دیا گیا ویلیڈیشن کا لنک ہو جو ڈبلیو تھری سے ایک تصویر لوڈ کرتا ہے۔ کیونکہ بہت سارے ویبسائٹ اس تصویر کو فیچ کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے وہ دیر سے لوڈ ہورہی ہو۔ اس پیراگراف کو ہٹا کر لوڈ کریں گے تو شاید فائل بہت جلدی کھلے گی۔

آصف بھائی جی ہاں سی ایس ایس کو ساتھ ہی شامل کیا جاسکتا ہے میں نے الگ اسلئیے رکھی ہے تاکہ لوگ آاسانی سے نئی اسٹائل شیٹس میں اس فائل کو انکلوڈ کرسکیں۔ تاہم ایک ساتھ رکھنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہوگا۔

CHM بھی ایک اچھا آپشن ہے لیکن میں نے کبھی اس میں کوئی کتاب پڑھی نہیں۔ یوزر ایکسپیرئینس کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص کتاب صرف اسلئیے نہ پڑھے کہ وہ اس کے پسندیدہ فارمیٹ میں نہیں اسلئیے مختلف فارمیٹس استعمال کئیے جانا چاہئییں۔
 

الف عین

لائبریرین
CHM اچھا اپشن سہی، لیکن یہ اینٹر نیٹ ایکسپلورر اور ونڈوز کے لئے مخصوص ہے۔ ونڈوز
میں کیوں کہ ڈیفالٹ سے آئ ای انسٹال ہوتا ہی ہے اس لئے کھل سکتی ہے، لیکن لینکس میں؟
اس کے لئے تو ٹیکسٹ، ڈاک یا پ ڈ ف ہی مناسب ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب، نعمان نے ایک اور ورژن ارسال کیا ہے جس میں فہرست اور ابواب مختلف فائلوں میں سٹورڈ ہیں۔ مجھے یہ شکل پہلے کی نسبت بہت بہتر لگی ہے۔ آپ بھی دیکھیں۔ اس کے علاوہ میں نے chm بنانے کی ایک بیکار سی کوشش کی ہے۔ اسے بھی دیکھ لیں۔ میں نے مائیکروسوفٹ کی HTML Workshop استعمال کی ہے اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ table of contents کو اردو میں کیسے ڈسپلے کروں۔ اگر کوئی دوست اس بارے میں جانتے ہوں تو ضرور بتائیں۔
 

Attachments

  • firdos-bareen-2_204.zip
    131.3 KB · مناظر: 15
  • firdaus_e_barin_207.zip
    114.9 KB · مناظر: 23
Top