تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تھانہ اردو محفل کے نام سے یہاں منتقل ہو گیا ہے۔

چاند بابو اور پپو بھائی اب یہاں حاضری دیں۔
 
افوہ اب یہ پولیس چوکی بھی تھانہ بن گئی!! :eek:

صاحب میں اپنی چائے کی دکان یہاں لگا لوں۔ اس طرف۔ آپ کو بڑھیا چائے مفت پلاؤں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تھانہ اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ اردو محفل پر اراکین کی خاطر خواہ تعداد بڑھنے کے بعد اور یہاں کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے اس کی اشد ضرورت محسوس کی گئی تھی تا کہ آپ اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔

اس کے لیے عملے کی بھی ضرورت ہے، فوراً درخواست دیں، زنانہ پولیس کی بھی ضرورت ہے۔

درخواست کے فارم کچھ رقم دے کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کوئی بھی عالمی کرنسی قابلِ قبول ہو گی۔ پولیس اسٹیشن عالمی سطح پر ہونے کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ بھی قابلِ قبول ہیں۔ رقم کا تعلق عہدے کے حساب سے ہو گا۔
 
صاحب محفل کی اپنی کرنسی ہی قبول کرتے تو چائے کی دوکان کے ساتھ ساتھ کریسی ایکسچینج بھی کھول لیتا۔ :) کمیشن تو خیر!!
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے بھرتی کے لیے کچھ درخواستیں تو آئیں پھر چائے وائے کا بھی سوچیں گے۔
 
صاحب چائے کی کمائی تو عوام سے ہوتی ہے جس کے منافع ک بڑا حصہ صاحب لوگوں کے ہی کام آجاتا ہے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ چائے خانہ بھی شامل تھانہ ہونا چاہئے۔ اور مجھے باقاعدہ سرکاری تنخواہ ملنی چاہئے۔ :)
 

چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی عملے کے لئے اشتہار تو آپ نے دےدیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ تھانیدار پہلے والا رہے گا کہ تبدیل کریں گے۔
جلدی جلدی بتائیں اگر تبدیل کرنا ہے تو میں بھی درخواست دے دوں تاکہ تجربہ کی بنیاد پر مجھے ترجیح دی جائے۔
 

چاند بابو

محفلین
ویسے اچھا تھا اگر پہلے تھانے کی عمارت گر ہی جانے دی ہوتی ایک تو چند بندوں سے پیچھا چھوٹ جاتا اور دوسرا چار پیسے اس کی مرمت کے نام پر تھانیدار کی جیب میں بھی آ جاتے لیکن آپ کو کیا آپ پر تو ایمانداری سوار ہوئی رہتی ہے ہر وقت:):grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں آپ ہی کو تو ڈھونڈ رہا تھا، دو گھنٹے کا کہہ کر گئے تھے چوبیس گھنٹوں بعد آئے ہیں۔

ابھی عملے کے لیے درخواستیں آئی نہیں اور چائے والے تنخواہ بھی مانگ رہے ہیں۔

اپنی کرسی سنبھالیں اور کاروائی شروع کریں۔
 

پپو

محفلین
جناب مخبر کے بغیر کبھی تھانے چلتے ہیں مجھے تھانہ کی نئی عمارت اچھی لگی ویسے بھی پرانے تھانہ میں اتنے مک مکا کیے ہیں کہ اب ڈر لگنے لگ گیا تھا یہ عمارت ہی نہ دھڑم کرکے گر جائے
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار صاحب پیغام نمبر 63 ملاحظہ فرمائیں اور مناسب کاروائی کا آغاز کریں۔



کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کو تھانے میں طلب کر لیا گیا ہے اب آپ سنبھال لیجئے گا اور مفصل رپورٹ بنا کر میرے کمرے میں لے آیئے گا باقی باتیں وہیں ہوں گیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top