تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ثوبیہ ناز

محفلین
السلام علیکم آلززززززززززززز
ہائے اللہ یہاں تو خود کار بمبار گھس آٰے ہیں یا اللہ ہم کہاں‌جائیں
میں تو سب وی آئی پیز کی دعوت کرنے والی تھی کہ چلیں مل کے کڑی پکوڑے کھائیں گے اب تو میں بھی یہاں‌سے بوریا بسترا گول کر لیتی
کہیں یہ نہ ہو کہ میں دعوت کا اہتمام کروں اور کسی کی نظر لگ جائے
ویسے چھیدا مخبر جی آپ کی نظر کچھ زیادہ ہی تیز ہے اس لیے آپ سے تو چھپا کے دعوت کروں گی
 

وجی

لائبریرین
او جی شکایت تو مجھے پہلے بھی نہیں تھی۔ ویسے رولز ریگولیشن کے تحت آپ کو تیس دن کا نوٹس دینا چاہیے تھا۔

ارے شمشاد جی یہ کون سا ریگولیشن نکالا ہے آپ نے چلیں آپ افسر لوگ خوش ہوجائیں لیکن اس سے پہلے یہ تو بتائیں کہ یہ خودکش بمبار کی کیا کہانی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بڑا پرانا قانون ہے جی اتنا پرانا کہ انگریزوں سے بھی پہلے کا ہے۔

اور محفل میں کچھ اراکین سوئے ہوے تھے، ان کو جگانے کے لیے یہ افواہ اڑائی گئی ہے کہ ہوشیار ہو جاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کیس کی کوئی سزا نہیں ہے۔ پرچہ خارج کیا جاتا ہے۔

درپردہ پولیس پر ہی الزام لگایا جا رہا ہے۔ تو انصاف کہاں سے ملے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
لو جناب بڑی پکی مخبری ہاتھ لگی ہے اردو محفل میں کچھ خود کش بمبار گھس آئے ہیں اور تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اردو محفل کے تمام وی آئی پیز کو اطلاع دی جاتی ہے اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں بلا ضرورت کہیں آنے جانے سے گریز کریں اور شمشاد بھائی کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے الف عین صاحب اپنے دورے کی خبر میڈیا پر نشر نہ کریں جلسے جلوسوں پر کچھ دن کی پابندی لگا دی گئی ہے م م مغل کو انتباہ کیا جاتا ہے روپوش رہیں تھانے دار صاحب آپکے لیے بلٹ پروف جیکٹ منگوالی گئی ہے آپ اپنے روٹ کی خبر اپنے ڈرائیور سے بھی خفیہ رکھیں بھائی بلال اور زیک صاحب اکھٹے سفر نہ کریں اور دیگر حساس نویت کے دھاگوں کو شروع کرنے والوں سے التماس ہے کہیں بھی ٹولی کی شکل میں نہ گھومیں اردو محفل کے اہم چوراہوں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور بازاروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اگر کہیں کوئی بے وجہ لگی پوسٹ دیکھائی دے تو ہرگز قریب نہ جائے بلکہ ان نمبرز پر اطلاع دیں 007۔420۔
اطلاع دینے والے کا نام چوک میں نشر کیا جائے گا
المشتہر چھیدا مخبر
تھانہ اردو محفل

لیں جی ہم تو جیکٹ پہن کر گھر میں ہی بیٹھ گئے ہیں کیا پتہ کون کدھر سے آ جائے آجکل ویسے بھی پلس والوں کی ماڑی آئی ہوئی ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
جی شمشاد صاحب اگر آپ ضمانت دیتے ہیں تو چلئے ہم آ گئے لیکن دیکھئے اگر کہیں کچھ غلط ہو گیا تو آپ ایک ہونہار تھانیدار سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ کہیں آپ بھی تو کسی کے ساتھ ملے ہوئے نہیں ہیں۔ کیا کریں اب تو ہر ایک فرد ہی جاسوس لگنے لگا ہے۔ خیر آپ پر تو مجھے بھروسہ ہے کیونکہ آپ تو خود پلس کے ایک اعلٰی افسر ہیں آپ مجھے کیوں پھنسوانا چاہیں گے۔
 

چاند بابو

محفلین


ارے شمشاد جی یہ کون سا ریگولیشن نکالا ہے آپ نے چلیں آپ افسر لوگ خوش ہوجائیں لیکن اس سے پہلے یہ تو بتائیں کہ یہ خودکش بمبار کی کیا کہانی ہے
چلیں ٹھیک ہے شمشاد بھائی وجی صاحب واپس آگئے ہیں‌ایک مہینے کے لئے اب باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک مہینے کے بعد کیسے روکے رکھنا ہے ایسا اچھا پلس افسر ہمیں دوبارہ نہیں مل سکتا ہے اس لئے انہیں کوئی لالچ وغیرہ دے کر روکنا چاہئے۔
تھانیدار جی اگر کسی کو ہراساں کیا جائے تو اس کی سزا کیا ہوتی ہے ؟

بی بی یہ تو ہراساں کرنے والے پر منحصر ہے کہ اسے کیا چاہئے۔ اگر اس کا تعلق قنون سے ہے تو الٹا آپ پر مقدمہ ہو سکتا ہے اور اگر وہ کوئی عام آدمی ہے تو اسے تھانے بلا کر آپ کے سامنے الٹا لٹکایا جا سکتا ہے اگر آپ چاہیں تو۔:grin:
 

ثوبیہ ناز

محفلین
اگر خاص ہو تو تھانیدار صاحب اپنی کرسی پیش کر کے پوچھیں گے کہ جناب پیپسی پیو گے کہ چائے
السلام علیکم آلززززز
 

چاند بابو

محفلین
اگر خاص ہو تو تھانیدار صاحب اپنی کرسی پیش کر کے پوچھیں گے کہ جناب پیپسی پیو گے کہ چائے
السلام علیکم آلززززز
وعلیکم سلام بی بی نہ مجھے یہ تو بتاؤ کہ تمہیں یہ سب کچھ کیسے پتہ ہے شمشاد بھائی مجھے تو واقعی اس لڑکی کا تعلق کسی خفیہ ادارے یا دہشت گرد گروپ سے لگتا ہے ورنہ عام لوگوں کو تو ہم لوگ تھانے کے نزدیک بھی نہیں پھٹکنے دیتے ہیں اور یہ تو اندر کی خبریں رکھتی ہے۔پتہ کیجئے اس کا۔
یہ آپ اردو لکھتے لکھتے اس میں انگریزی کا تڑکہ کیوں لگاتی ہیں؟

میں نہ کہتا تھا کہ اس کا تعلق کہیں اور جا ملتا ہے۔ کیا پتہ محترمہ ایف بی آئی سے ہوں یا پھر اسامہ بن لادن کے کسی گروپ سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں یہ بھی معلوم کر لیں کہ کس ایجنسی سے تعلق ہے تا کہ مناسب کاروائی کا آغاز کیا جا سکے؟
 

وجی

لائبریرین
پاکستان میں بھی تو کوفی ایجنسیاں ہیں ان میں سے کسی ایجنسی کی کارکن تو نہیں‌
مثلا Ib,cia, Mi اور رہی بات Isi کی تو وہ انکے بس کی بات نہیں
Isi زیادہ سے زیادہ پولیس کے بڑے بڑوں تک ہی رہتی ہے اتنی نیچے نہیں آتی
تو یہ Isi کی نہیں ہوسکتیں اور کسی اور غیر ملکی ایجنسی کا کچھ کہا نہیں‌جاسکتا
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، چاند بابو بھی کسی سے کم نہیں ہیں، ڈھونڈ ہی لیں گے کہ ان محترمہ کا تعلق کس ایجنسی سے ہے۔
 

ہما

محفلین
یہ تھامہ شرقی ہے یا غربی کس علاقے کو لگتا ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔کچھ ساڈے وی پلے پاؤ ۔۔۔۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top