تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی اصل کیس تو آپ نے پیش ہی نہیں‌کیا۔
اغواء والے کیس کی رپٹ درج کروایجئیے
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھو بھائی میں خود پولیس میں ہوں۔ ایسا نہ تھانیدار صاحب الٹا مجھ پر ہی کیس ڈال دیں۔ رپورٹ آپ لکھوا دیں۔ باقی میں دیکھ لوں گا۔
 

زین

لائبریرین
آپ پولیس والے ہیں تو ہم بھی پریس والے ہیں ۔میں نے رپٹ نہیں درج کروانی ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
کون اغوا ھوا ھے اس مہنگا ی میں روٹی کھلانا مشکل ھے اس کے مزے جو اغوا ھو کہ مفت خورا بن جاے
 

چاند بابو

محفلین
ارے ارے کون اغوا ہو گیا ہے۔ شمشاد صاحب یہ کیا آوازیں میرے کان میں پڑیں ہیں کون اغوا ہوا ہے اور کس نے اغوا کیا ہے کون آیا ہے رپٹ درج کروانے اور کیا لے کر آیا ہے؟ جلدی بتایئے۔
 

زین

لائبریرین
بہت سے لوگ اغواء ہوئے ہیں‌۔ خود شمشاد بھائی غائب ہیں، محفلین نے ان کے اغواء ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی میں ادھر ہی ہوں۔ بس ذرا ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں دور نکل گیا تھا اور وہاں پر مواصلات کے اشارے بھی نہیں آ رہے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے چاند بابو کسی نے تعبیر بی بی کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ابھی کچی رپورٹ لکھی ہے کیونکہ رپورٹ لکھانے والے نے ابھی رپورٹ لکھانے کی ذمہ داری نہیں لی اور نہ ہی کچھ لے کر آیا۔
 

زین

لائبریرین
تعبیر باجی نے کل ذپ میں‌بتایاتھا کہ ان کی طبیعت کچھ خراب ہے اور مصروفیات بھی ہیں۔ ایک دو دنوں تک مصروف رہیں‌گی ۔
 

چاند بابو

محفلین
وہ کیا ہے چاند بابو کسی نے تعبیر بی بی کے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ابھی کچی رپورٹ لکھی ہے کیونکہ رپورٹ لکھانے والے نے ابھی رپورٹ لکھانے کی ذمہ داری نہیں لی اور نہ ہی کچھ لے کر آیا۔

بالکل اچھا کیا ایسے تمام شکایت کنندگان جو کچھ بھی لے کر نہیں آتے ہیں ان کی بات اول تو سنیں ہی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیا کیجئے۔

اور یہ پپو بھائی کہاں ہیں؟ لگتا ہے کسی غیر ملک کو نکل گئے ہیں۔

شمشاد بھیا پپو ڈاکٹر آجکل بہت مصروف ہیں کچھ ذاتی نوعیت کی ذمہ داریوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے وہ شاید دسمبر میں حاضری نہ دے سکیں البتہ جنوری سے وہ پھر سے ہمارے ساتھ ہوں گے۔

تعبیر باجی نے کل ذپ میں‌بتایاتھا کہ ان کی طبیعت کچھ خراب ہے اور مصروفیات بھی ہیں۔ ایک دو دنوں تک مصروف رہیں‌گی ۔

لیجئے شمشاد بھیا اغوا کی خبر غلط ثابت ہو گئی ہے اب غلط اطلاع / افواہ پھیلانے والے کے خلاف کاروائی کیجئیے۔:laugh::laugh::laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی آپ نے کہا تھا کہ پپو بھائی جنوری میں حاضری دیں گے، آج پانچ تاریخ ہو گئی ہے اور وہ ابھی بھی نہیں آئے۔
 

چاند بابو

محفلین
بھیا جی وہ اس وقت میرے پاس ہی بیٹھے ہوئے ہیں میں نے آپ کا شکوہ ان تک پہنچا دیا ہے اب وہ جانیں اور ان کا کام بہرحال میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔
 

پپو

محفلین
لو جناب پپو حاضر ہے سب سے پہلے تو ان احباب کا شکریہ خاص طور پر بھائی شمشاد صاحب کا جنہوں نے میری غیر حاضری ہو شدت سے محسوس کیا اور باقی سب کا بھی جو شائد اظہار نہ کر سکے تو بھائیو اور بہنوں کیا بتاؤں کچھ تو میں مصروف ہوں ابھی تک اور باقی روح غالب سے معذرت کے ساتھ ''بحران بجلی نے نکما کر دیا غالب ورنہ آدمی تھے ہم بھی کام کے ''
تو سب دوستوں کا شکریہ انشااللہ جلد دوبارہ ویسے ہی ملاقاتیں ہو گیں اور باتیں بھی شمشاد بھی آپ کا پیغام ادھر ہی مجھے چاند بھاٰئی نے دیا آپ کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں اور ہاں ایک عرض بھی ہے میری جگہ ابھی کسی کو مخبر بھرتی نہ کیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی ہوئی پپو بھائی کہ آپ واپس آ گئے ہیں۔
بجلی کے ہاتھوں تو سب ہی ستائے ہوئے ہیں لیکن حاضری دیتے رہتے ہیں۔ چلیں آپ بھی اپنی ذاتی مصروفیات سے فارغ ہو لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top