تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
اووووووووووووووووووووو تو وہ آگیا جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔

پپو بھائی خوش آمدید
اور کیا حال ہے ؟

فکر نہ کریں‌، آپ کی جگہ مخبر کو بھرتی کرلیا گیا ہے ۔
:grin:
 
چاند بابو

محفلین
اووووووووووووووووووووو تو وہ آگیا جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔

پپو بھائی خوش آمدید
اور کیا حال ہے ؟

فکر نہ کریں‌، آپ کی جگہ مخبر کو بھرتی کرلیا گیا ہے ۔
:grin:

ارے لیجئے صاحب پپو بھیا آئے اور چلے بھی گئے آپ نے آنے میں کچھ دیر کر دی اب دیکھئے کب دوبارہ آتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ جی کیا ہے کہ ہم تو بس ان کی " آنیاں جانیاں " ہی دیکھتے رہے اور وہ اپنی " پھرتیاں " دکھا کر چلے گئے۔ ویسے جلد ہی واپس آنے کا کہہ گئے تھے۔
 
ماہیوال

محفلین
بخدمت جناب ناظم صاحب اردو محفل
جناب عالی
جناب میں نے سنا ہے کہ آپ کے زیر سایہ کچھ آسامیاں پولیس کی اردو محفل میں خالی ہیں ۔
تو جناب میں حاضر ہوں کیوں کے میں بے روزگا ر ہوں ۔ اور کسی اور محکمے کے قابل بھی نہیں ۔ تقریبا تمام محکوں نے مجھے نااہل اور جاہل قرار دیا ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کے پو لیس کے محکمے کے اعلاوہ میں اور کسی قابل نہیں ہوں کیوں کے میں اچھی طرح جانتا ہوں کے میرے جیسے ذہین لوگوں کی جگہ یہیں ہے ۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ نوکری دے کر مہربانی کریں گے کیوں کے پولیس کی "مہربانیوں" کی پورے عالم میں دھوم ہے۔
رشوت کی آپ فکر نہ کریں میں اس کام میں ماہر ہوں اور آپ کو آپ کا "جائز " حصہ پہنچا دیا کروں گا۔
خاکسار
نواز بزمی
فرام میرپور آزاد کشمیر۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ درخواست آپ نے ناظم کو کیوں دی، وہ تو یہاں کا تھانیدار نہیں ہے؟ یہاں کے تھانیدار تو چاند بابو ہیں۔ ان سے رابطہ کریں۔
 
زین

لائبریرین
آجکل تھانے دار کی کرسی پر میں‌براجمان ہوں اور اس قسم کی تمام درخواستیں میرے پاس جمع کروائی جائیں۔
 
چاند بابو

محفلین
ہائیں:eek::eek::eek::eek::eek:

میری کرسی پر آپ یہ نہیں ہو سکتا یہ دھاندلی ہے اور میں اس دھاندلی کے خلاف عدالت جاؤں گا۔ میں کسی کو اپنی کرسی پر ہر گز قابض نہیں ہونے دوں گا۔ چلو جلدی سے میری کرسی چھوڑو ورنہ پانجا فٹ کر دوں گا۔
 
زین

لائبریرین
تھانے دار جی تین تین ہفتے تک غائب رہتے ہیں تو ایسی صورت میں تو ایسا ہی ہوگا۔

اب کسی کی نہیں چلے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوئےےےےےےےےےے شیر خان !
بندے نے گڑبڑ کی کوشش کی تو سیدھا اندر کردینا۔ میں جارہا ہوں کہ شاہ جی کے ہوٹل، چائے پینے ۔
 
پپو

محفلین
میری جگہ کوئی مخبر بھرتی ہو ہی نہیں سکتا پچھلے دس تھانیداروں کی کی تمام کمزوریاں مجھے ازبر ہیں وہ جانتے ہیں میری جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہاں یہ ہو سکتا ہے کوئی تھانیدار مجھے ٹشو۔۔ؤں ٹشو۔۔۔۔ؤں نہ کر وادے مگر میں بھی پکا بندہ ہو میری نا گہانی موت کی صورت میں یہ سب منظر عام پر آ جائے گا میں نے اس کا بھی بندوبست کیا ہو ا ہے
 
پپو

محفلین
بخدمت جناب ناظم صاحب اردو محفل
جناب عالی
جناب میں نے سنا ہے کہ آپ کے زیر سایہ کچھ آسامیاں پولیس کی اردو محفل میں خالی ہیں ۔
تو جناب میں حاضر ہوں کیوں کے میں بے روزگا ر ہوں ۔ اور کسی اور محکمے کے قابل بھی نہیں ۔ تقریبا تمام محکوں نے مجھے نااہل اور جاہل قرار دیا ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کے پو لیس کے محکمے کے اعلاوہ میں اور کسی قابل نہیں ہوں کیوں کے میں اچھی طرح جانتا ہوں کے میرے جیسے ذہین لوگوں کی جگہ یہیں ہے ۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ نوکری دے کر مہربانی کریں گے کیوں کے پولیس کی "مہربانیوں" کی پورے عالم میں دھوم ہے۔
رشوت کی آپ فکر نہ کریں میں اس کام میں ماہر ہوں اور آپ کو آپ کا "جائز " حصہ پہنچا دیا کروں گا۔
خاکسار
نواز بزمی
فرام میرپور آزاد کشمیر۔

سر جی شمشاد بھائی یہ بندہ تو دھکے سے پلس میں بھرتی چاہتا ہے اس کا کھوج لگاؤں کہیں کوئی سازش تو نہیں مجھے خفیہ اطلاعات ہیں کہ ایجنسیاں آجکل اپنے بندے پلس میں بھرتی کروانے کے چکر میں ہیں تاکہ پرانے تھانیداروں کا مکو ٹھپ سکیں
 
زین

لائبریرین
چھوٹے موٹے مخبروں کی اب کوئی حیثیت نہیں‌رہی ۔
ہم نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تھانہ تو لگتا ہے سیاسی اکھاڑہ بننے جا رہا ہے۔

ارے بھئی بھلا اسی میں ہے کہ مل بانٹ کر کھائیں۔ یہاں کا جو پرانا عملہ ہے اس کو کون ہلا سکتا ہے۔ ایسا کرتے ہیں دوسرے محلے میں ایک پولیس چوکی کا اضافہ کر لیتے ہیں۔
 
زین

لائبریرین
سب کے حصے سے برابر حصہ کس کے پاس جاتا ہے وہی وڈے سرکار ہے ۔

حیرت ہے آپ کو ابھی تک پتہ نہیں‌
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں ناں اسی کی تو بات کر رہا ہوں۔ اور وہ ہماری مرضی کے بغیر تھوڑا ہی کریں گے۔ ہاں جس دن حصہ نہ پہنچا، اس دن کی بات اور ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top