شمشاد بھیا یہ بندہ کچھ حد سے بڑھ رہا ہے اور پھوکی تڑیاں لگا رہا ہے۔
اب اگر ادھر آیا تو اسے فوری گرفتار کر لیں اور ڈرائنگ روم میں لے جا کر وڈے لتر سے اس کی ایسی چھترول کریں تاکہ یہ اگر خواب میں بھی کسی وڈے سائیں کو دیکھ لے تو فورا پتلی گلی سے نکل لے۔
باقی کوئی فکر نہ کریں میں نے دوبارہ اوپر سے پتہ کر لیا ہے اور زر۔۔داری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا بندہ آئے تو اس کی درگت بنا دو باقی وہ خود سنبھال لیں گے۔
رہی بات حکومت کی تو انکل سام کے مطلب نکلنے تک یہاں کوئی نہ کوئی زر۔۔داری آتا رہے گا اور ہماری دال روٹی چلتی رہے گی۔
ہاں جی اب بالکل درست کہا ہے آپ نے چلئے اسی خوشی میں آپ کو چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ نے تھانے والوں کو چھوڑ دیا ہے۔ طالوت بھیا کچھ مصروفیت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے وقت کم ملتا ہے۔ بہرحال آتا میں باقاعدگی سے ہوں۔ساری دنیا سدھر سکتی ہے ساڈے تھانے نئیں (یاد رہے تھانے کہا تھانے والے نہیں)
(چاند بابو کیسے مزاج ہیں بڑے غائب رہنے لگے ہیں ان دنوں)
وسلام
تھانیدار جی ایک شکایت ہے محفل کی خواتین کی
انہوں نے حدود پھلانگتے ہوئے مردوں کی بیٹھک میں گھسنے کی کوشش کی
وہ تو ہمارے انکل شمشاد کی پوسٹ دیکھ کر ڈر گئیں سب
تو تھانیدار صاحب آپ سب بارے میں کچھ کرینگے
اجی اس بار معاف کردیا ہے ۔ آئندہ ایسا کیا تو آپ اس کا بدلہ چکانے کے لیے وہاں پوسٹ لکھ مارو ۔
حساب برابر
بھائی آپ کیا چاہ رہے ہیں
ہم کبھی بس میں زنانہ حصے میں نہیں بیٹھے
آپ چاہ رہے ہیں کہ ہم وہاں شعر لکھ آئیں
ایسی بات نہیں ہے، ہم نے مردوں والے حصے میں گشت بڑھا دی ہے۔ اب دخل اندازی کی امید نہیں ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک چھوٹی بچی کچھ شرارتیں کرتی پائی گئی تھی۔
وہ کیا ہے تھانیدار جی، یہ پریس والے ہیں، ان سے ذرا بنا کے رکھنی پڑتی ہے۔ نئیں تے چھوٹیاں گلاں اخبار وچ چھاپ چھاپ کے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کریں گے۔