تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا!

زینب

محفلین
ضروری تو نہیں کہ تھرڈ ڈویژن والے فیل ہی ہو جائیں یہ بھی ہو سکتاہے کہ تھوڑی اور محنت کر کے فرسٹ یا سیکنڈ آجایئں۔اس سے میعاری تعلیم اچھا ہو گا۔۔۔۔کچھ سختی ہونی چایے سٹوڈینٹس پے ویسے بھی پاکستان میں سٹوڈینٹس سوائے تعلیم کے دنیا جہاں کے فالتو کاموں پے توجہ دیتے ہیں ہر الٹا کام پھڈا کرنے کا ٹائم ہے تعلیم کا ہی نہیں ہے تو بس پڑھیئں اور اےا ور بی گریڈ لایئں نہیں تو فیل ہوں
 

زینب

محفلین
بھائی جی فرست ڈویژن کہتے ہیں تو کاپی بھیج دیتی ہوں ویسے آپ جانتے ہین ایک آپ ہی ہیں جن سے میں سچ بولتی ہوں ورنہ باقیوں سے تو میں جلیبی کی طرح سیدھی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بلے بلے، ویسے فرسٹ ڈویژن میں پاس ہو کر کیا کیا تیر مارے؟ روٹیاں تو گول ہی پکاتی ہو گی۔
 

سمارا

محفلین
کچھ طالبعلم ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں یہ پتا ہو کہ 40 % نمبر حاصل کرکے وہ پاس ہو جائیں گے تو وہ تیاری ہی 40% کی کرتے ہیں۔ اس لئے جب انہیں یہ پتا ہو گا کہ پاس ہونے کے لئے کم از کم 50% نمبر چاہیئے ہیں تو وہ کم از کم 50% کی تیاری تو کریں گے۔

ہمارے تعلیمی نظام میں مسائل تو ہیں۔ لیکن ہمیں اپنے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے ہم اپنے لئے جتنا کم معیار مقرر کریں گے اس کے حصسول کے لئے کوشش بھی اتنی ہی کم کریں گے۔ میری خیال سے تو یہ ایک مثبت قدم ہے اور اس سے طالبعلموں میں مزید محنت کرنے کی تحریک پیدا ہو گی۔
 
اس حقیقت پر کچھ عرصہ ہوا بحث ہو چکی ہے ، وقت ملا اور یاد رہا تو اس پر کسی نئے دھاگے میں تفصیل سے بات کریں گے انشاءاللہ ۔۔۔
وسلام
انشا؍اللہ جناب۔ میں منتظر رہوں گا۔
یہ جاہلت کی انتہا ہے۔
کیا جاہلیت کی انتہا ہے؟؟۔۔۔۔۔۔۔:idontknow:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
طلباء کے تھرڈ ڈویژن لانے میں زیادہ ذمہ داری ہمارے نظامِ تعلیم، نصاب اور امتحانی طریقہ کار پر عائد ہوتی ہے۔ حسن کی بات درست ہے کہ اگر اپنے مضمون کو گہرائی سے نہ جانا جائے تو وہ علم تو نہ ہوا۔ لیکن اس کے لئے تبدیلی کا آغاز بنیاد سے ہونا ضروری ہے۔ تھرڈ ڈویژن ختم کرنے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ پہلے 'معیاری تعلیم' کے تمام ضروری لوازمات پورے کئے جائیں اور پھر بتدریج پاس پونے کے لئے درکار گریڈز تک بات لائی جائے۔ لیکن ہمارے ہاں ہمیشہ الٹی گنگا بہتی ہے۔ غیر حقیقی اور غیر سنجیدہ منصوبہ بندی ہمیشہ سے ہمارے نظامِ تعلیم کا خاصہ رہی ہے۔ ابھی میں میر ہزار خان بجارانی کی نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں پڑھ رہی تھی کہ تمام ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کر دیا جائے گا۔ آرڈرز اِشو ہو چکے ہیں۔ کاغذات اور فائلوں میں سکول اپگریڈ ہو چکے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سکولوں کا عملہ رو پیٹ رہا ہے کہ کمرے، فرنیچر اور افرادی قوت یعنی تجربہ کار اساتذہ کی عدم موجودگی میں وہ اس سال سے ہی یہ کلاسز کیسے شروع کرائیں گے۔
 

زونی

محفلین
بلکل صحیح‌کہا فرحت نے اور ماوراء نے بھی ٹھیک کہا ہر سٹوڈنٹ‌کا آئی کیو ایک جیسا نہیں ہوتا ، کئی طلباء‌کم محنت کر کے زیادہ گریڈ‌حاصل کر لیتے ہیں جبکہ کئی بہت زیادہ محنت کر کے بھی پاسنگ مارکس حاصل کرتے ہیں ، اس میں سٹوڈنٹ‌کا آئی کیو ، نظام تعلیم اور اساتذہ کا رول بھی بہت کاؤنٹ‌ہوتا ھے اور میرے خیال سے تھرڈ‌ویژن کو ختم نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ایسے طلباء‌کی بھی بہت بڑی تعداد ھے جو مایوس ہو کر پڑھائی ہی ترک کر دیتی ھے اور دوسرا تعلیم کا مقصد صرف گریڈنگ نہیں ہے اور نہ ہی ہونا چاہیئے بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایجوکیٹ‌ کرنا ، ان میں سیاسی اور معاشرتی مسائل اور ان کے حل کا شعور پیدا کرنا زیادہ اہم ہونا چاہیئے ۔
 

ارم

محفلین
کیوں کہ اب وہ فرسٹ ڈویژن پلس اور فرسٹ ڈویژن لے آئیں گے ۔ پھر سیکند ڈویژن پلس اور سیکنڈ ڈویژن ۔ اس کے بعد تھرڈ دویژن کی ضرورت نہیں رہے گی۔
فرسٹ ڈویژن پلس 80%
فرسٹ ڈویژن 60%
سیکنڈ ڈویژن پلس 40%

سیکنڈ ڈویژن 30%
 

طالوت

محفلین
ارم ہم تو 33 فیصد ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں آپ 30 فیصد کو "تھرڈ ڈویژن" بنا رہی ہیں ۔۔ یہ آپ کا اپنا خیال ہے یا اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کوئی پالیسی سامنے آئی ہے ؟

"گریڈز" میں تو ہے یہ نظام جیسے ، a+ , a, b, c, d, e اس میں d اور e کو ختم کر دینا چاہیے یا کم از کم e کو تو ضرور ۔۔۔۔ کامیابی کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر ضرور ہونا چاہییں ۔۔۔
وسلام
 

ارم

محفلین
مجھے تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طریقہ کار پسند ہے۔
اسائینمنٹ اور امتحان کے نمبر ملا کر 40 فی صد پاس
 

طالوت

محفلین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ کم از کم 40 فیصد نمبروں پر ہی امیدوار کو کامیاب قرار دیا جانا چاہیے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
جی ہاں ، مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں تعلیمی معیار کو بھی بلند کرنے کی ضرورت ہے ، اور اتفاق سے ہمیں اتنا کچھ بلند کرنا ہے کہ ہم بلندی سے ہی گھبرانے لگے ہیں ، آج بھی پاکستان کے بیشتر اسکولوں میں گائے بھینسیں بندھی مل جائیں گی ، اور یہ بھی ایک دہشت گردی ہے مگر اس طرف توجہ نہیں دی جاتی ۔۔۔ اور خیر سے ہمارے تعلیم کے وزراء اور ان کے کارنامے بھی ایسے "شاندار" ہیں کہ توبہ ہی بھلی !
اب اس صورتحال میں رعایتی نمبر نہ مانگیں/دئیے جائیں تو اور کیا کیا جائے ۔۔۔
وسلام
 

زونی

محفلین
مجھے تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طریقہ کار پسند ہے۔
اسائینمنٹ اور امتحان کے نمبر ملا کر 40 فی صد پاس






ماسٹر لیول پہ تو جہاں تک میرا خیال ھے سبھی یونیورسٹیز میں چالیس فیصد والا ہی پاس ہوتا ھے ، البتہ بی اے تک تینتیس فیصد والے کو پاس کیا جاتا ھے ۔
 

جیا راؤ

محفلین
ماسٹر لیول پہ تو جہاں تک میرا خیال ھے سبھی یونیورسٹیز میں چالیس فیصد والا ہی پاس ہوتا ھے ، البتہ بی اے تک تینتیس فیصد والے کو پاس کیا جاتا ھے ۔

کراچی یونیورسٹی میں پاس ہونے کے لئے (گریجویشن اور ماسٹرز دونوں میں ) کم سے کم مارکس پچاس فیصد رکھے گئے ہیں۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
اچھا ہوا پہلے گزر گئے اس مرحلے سے ، ورنہ ٹینشن ہی رہتی (ویسے آئے ساٹھ فیصد سے زیادہ تھے)
وسلام
 

زونی

محفلین
کراچی یونیورسٹی میں پاس ہونے کے لئے (گریجویشن اور ماسٹرز دونوں میں ) کم سے کم مارکس پچاس فیصد رکھے گئے ہیں۔۔۔۔






ماسٹر لیول پہ تو قابل قبول ھے لیکن گریجوایشن لیول پہ زیادہ سے زیادہ چالیس فیصد والے کو پاس ہونا چاہیئے ۔

ِ
 
Top