تھر کا صحرا

تعبیر

محفلین
سائیں تھر سندھ میں ہے تو سندھی زبان بولی جاتی ہوگی :)
میرا نہیں خیال، انکی زبان کچھ عجیب ہوتی ہے ۔ویسے وہان زیادہ تر ہندو رہتے ہیں



معذرت کے ساتھ مرزا صاحب ان میں سے کوئی بھی تصویر صحرائے تھر (کے پاکستانی حصے) کی نہیں ہے :)
:confused: ہائیں مجھ مسوم کتنی آسانی سے بے وقوف بن گئی :p
 

تعبیر

محفلین
تھر کے پاکستانی حصے کہا ہے ابوشامل بھائی نے تھر ہی نہیں یہ تو نہیں کہا :)
مذاق کیا تھا زحال تبھی تو معصوم کی جگہ مسوم لکھا :)
میں نے کہا اور آپ نے میری فرمائش پوری کر دی اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا ہو سکتا ہے
تصویریں ڈھونڈنا کوئی آسان کام تھوڑی نا ہے :)
 

زبیر مرزا

محفلین
پُرانا شوق تھا تصاویر پوسٹ کرنے کا :) آپ نے اسے ہوا دی شکریہ - میں تو تصاویر محفوظ کرکے اور ایک سائز میں لاکر(بذریعہ فوٹوشاپ)
اپلوڈ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں یہاں اپلوڈ نہیں ہوتیں تو مجبوری میں اسے ہی پوسٹ کررہاہوں
پوچھ لیں کاشف اکرم وارثی سے :)
 

فاتح

لائبریرین
تھر کا نام ذہن میں آتے ہی سونے کی رنگت والی ریت ، اُونٹوں کے قافلے اور کھجور کے درخت
نگاہوں میں گھومنے لگتے ہیں-
Thar-Desert-India-520x325.jpg
ہم تو پیدا ہی تھر میں ہوئے ہیں لیکن یقین کیجیے آج تک کبھی تھر میں اتنی کثیر تعداد میں کھجور کے درخت نہیں دیکھے۔۔۔
علاوہ ازیں تھر اس قدر چٹیل بھی نہیں کہ محض ریت ہی نظر آئے۔ :)
 
میں بھی اس قدر خوبصورت منظر دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ صحرا میں اتنے خوبصورت درخت صحرا نشینوں کے لیے باعث فرحت و شادابی ہوں گے مگر کچھ کچھ اس نخلستان کی موجودگی مشکوک لگ رہی تھی۔

فوٹو شاپ اپنا کام تو نہیں کر گئی پھر کہیں۔ ;)
 

تعبیر

محفلین
پُرانا شوق تھا تصاویر پوسٹ کرنے کا :) آپ نے اسے ہوا دی شکریہ - میں تو تصاویر محفوظ کرکے اور ایک سائز میں لاکر(بذریعہ فوٹوشاپ)
اپلوڈ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں یہاں اپلوڈ نہیں ہوتیں تو مجبوری میں اسے ہی پوسٹ کررہاہوں
پوچھ لیں کاشف اکرم وارثی سے :)

آپ اپنا اکاؤنٹ فوٹو بکٹ پر کیوں نہیں بنا لیتے ؟؟؟وہاں سے اپلوڈ کرنا تو بےحد آسان ہے
میں جانتی ہی نہیں ہوں کاشف وارثی کو نہیں جانتی پھر ان سے کیسے پوچوں آپ کا کہنا ہی کافی ہے ویسے :)
ویسے آپ کے اس شوق سے طالوت یاد آگئے ۔انکا اور میرا بڑا مقابلہ رہتا تھا یہاں تصویریں پوسٹ کرنے کا :)
 

تعبیر

محفلین
سندھی سے کچھ الگ ہی ہوتی ہے تھری زبان کہلاتی ہے ۔۔۔ مگر سندھی بھی بولی جاتی ہے وہاں ۔۔

صرف "کچھ" نہیں۔۔۔ بے حد الگ ہوتی ہے۔۔۔ ہم بھی تھری زبان کے شاید دو چار الفاظ ہی بمشکل تمام سمجھ پاتے ہیں۔

کھڑی نیم کے نیچے کہیں تھری زبان تو نہیں ہے نا؟؟؟

 

فاتح

لائبریرین
کھڑی نیم کے نیچے کہیں تھری زبان تو نہیں ہے نا؟؟؟

مجھے تو لگتا ہے یہ کاک ٹیل ہے تھری اور اردو کا۔۔۔۔ :) لیکن یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ مائی بھاگی کا ڈیرا ہمارے ہی شہر "کنری" میں پیلو کے ایک درخت تلے ہوا کرتا تھا۔
شاہ سائیں نے اپنے رسالے میں سُر مارئی میں تھری یا ڈھاٹکی کے الفاظ برتے ہیں۔۔۔ یوں تو ڈھاٹکی میں مارواڑی زبان کے الفاظ بھی شامل ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے تھر یعنی (تھرپارکر) میں بولی جانے والی تھری یا ڈھاٹکی میں مارواڑی کی بجائے سندھی کا اثر غالب ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
میرا نہیں خیال، انکی زبان کچھ عجیب ہوتی ہے ۔ویسے وہان زیادہ تر ہندو رہتے ہیں
ہندوؤں کی کئی قومیں آباد ہیں جن میں اکثریت میگھواڑ، کولہی اور کچھ بھیل بھی ہیں لیکن مسلمانوں کی بھی خاصی کثیر تعداد بستی ہے جب کہ راجھستان کے حکمران خاندان راجاؤں کی بھی قلیل سی تعداد یہاں بستی ہے جن میں سے ایک رانا چندر سنگھ بھی تھے۔ علاوہ ازیں ارباب خاندان بھی یہیں سے ہے۔۔۔ اور وہ ارباب غلام رحیم بھی یہیں سے ہیں جنھیں جوتے پڑے تھے۔ :)
 

تعبیر

محفلین
مجھے تو لگتا ہے یہ کاک ٹیل ہے تھری اور اردو کا۔۔۔ ۔ :) لیکن یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ مائی بھاگی کا ڈیرا ہمارے ہی شہر "کنری" میں پیلو کے ایک درخت تلے ہوا کرتا تھا۔
شاہ سائیں نے اپنے رسالے میں سُر مارئی میں تھری یا ڈھاٹکی کے الفاظ برتے ہیں۔۔۔ یوں تو ڈھاٹکی میں مارواڑی زبان کے الفاظ بھی شامل ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے تھر یعنی (تھرپارکر) میں بولی جانے والی تھری یا ڈھاٹکی میں مارواڑی کی بجائے سندھی کا اثر غالب ہے۔

ماروی کا بھی تعلق یہیں سے تھا نا؟؟؟عمر کوٹ بھی کیا پاس ہی ہے
ویسے کیا آپ کے پاس وہاں کی کوئی تصاویر نہیں ہیں :)
 

فاتح

لائبریرین
جی ماروی کا تعلق یہیں سے تھا۔ عمرکوٹ کا نام اسی عمر کے نام پر ہے۔ عمرکوٹ سے ہی ریگستان کا آغاز ہوتا ہے۔
ہم اسی UK یعنی UmerKot کے پڑھے ہوئے ہیں :) اور تصاویر تو یقیناً ہوں گی لیکن اس زمانے میں ڈیجیٹل کیمرے نہیں ہوتے تھے لہٰذا پرنٹڈ شکل میں کہیں سامان میں مل جائیں گی۔
 
Top