تھوڑا سا گلہ بھی سن لے * ادب دوست

با ادب

محفلین
یہ تو با ادب اے خان اور آصف اثر بھائی بتائیں جو کسر رہ جائے گی وہ ہم نکال دیں گے.
بھائی بدر الفاتح. اسلاف کے کھانے کا حسن تو گہنا دیا اب اجداد کے ساتھ بھی دودو ہاتھ؟
بھائیو! پختون قوم.کی مہمان نوازی کے کیا کہنے ! یقین جانئیے جب دنبے کی سجی بنائی جاتی ہے تو ذائقے اور خوشبو کی داد دینا ممکن نہیں. اگر ہمارے کہے پہ یقین نہیں تو اگلے اتوار آپ سب کی بدر الفاتح بھائی کے ہاں دنبہ دعوت ہے. تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر بدر الفاتح کی مہمانی سے شرف اٹھائیے. آپ باقی ذائقے نہ بھول گئے تو کہیئے گا.
 
ادب دوست بھائی کو دکھانا پڑے گا کہ ہمارے پختون بھائی دنبے سے ذبح ہونے کے بعد کیا سلوک کرتے ہیں!
عربوں کا ستم اس کے سامنے ماند پڑ جائے گا

اندازہ تو ہے کہ حق تعالیٰ نے اس قوم کی فضیلتیں بھی کسی اور اعتبار سے تخلیق کی ہیں .
 
اسے کھانے کا ایک بہترین حل ہے ۔ وہ یہ کہ
کشمش چُن چُن کے ایک ساتھ کھائی جائے ۔
چاول الگ سے کھائے جائیں ۔
بکرے کی بوٹیاں کیچپ کے ساتھ تناول کی جائیں تاکہ کیچپ کے ذائقے میں زیتون کے تیل کا اثر کم سے کم محسوس ہو ۔
اور بوٹی کے ہر لُقمے کے بعد سیون اپ یا سپرائٹ کا ایک گھونٹ لازمی لیں ۔
اور اگر یہ سب کچھ کرنا مُمکن نہ ہو تو ۔۔۔
ایک طرف بیٹھ کے پیٹ خراب کا بہانہ کر لیں اور دہی کھاتے رہیں :D

حضور ایسی دعوتوں میں اسقدر اہتمام ممکن نہیں ہو پاتا ... جیسے ہی کھانا لگے فوراً ہی کارروائی ڈالنی ہوتی ہے
 

سید عمران

محفلین
بھائی جہاں تک میری ناقص معلومات ہیں اس کے مطابق مذاق میں بھی کسی مسلمان کو کفر یا مرتد منع ہے۔
ہر جگہ حقیقی معنی مراد نہیں ہوتے۔۔۔
کبھی مجازاً بھی استعمال ہوتے ہیں۔۔۔
جیسے محبوب کو ظالم ادا کہا جاتا ہے۔۔۔
اور کبھی قاتل۔۔۔
مراد محبوب ہوتا ہے۔۔۔
اسی طرح بات کا پس منظر بھی دیکھا جاتا ہے۔۔۔
یہاں کا پس منظر اسلام نہیں کھانے کی اقسام ہے۔۔۔
اور مرتد سے مراد اسلام کا مرتد نہیں پکوان کا مرتد ہے!!!
 
Top