تھوڑا سا گلہ بھی سن لے * ادب دوست

سین خے

محفلین
سب سے پہلے میں جس جس بھلے انسان نے یہ مندی نوش فرمائی ہے، ان سے دلی اظہار تعزیت کرتی ہوں۔ خدا صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔

دوسری بات مندی مابدولت نے بھی ایک دو بار بنائی ہے پر اس میں انڈے، کچے کھیرے شامل کرنا اور زیتون کے تیل میں بھگو کر تناول فرمانے کے بارے میں پہلی بار سنا ہے۔ :sick: ایسی مندی بنائے جانے پر تھوڑا سا گلہ نہیں بلکہ ملین مارچ کرنا بنتی ہے۔ :thinking:

ابھی کوئی ایک گھنٹہ اپنی معلومات کی تصدیق کی خاطر گوگل کھنگالا پرایسا کامبینیشن کہیں نصیب نہیں ہوا۔ :silly:

مندی کے چاول عام طور پر زعفران شامل کر کے یا یخنی میں پکائے جاتے ہیں۔ مندی کے لئے ایک خاص قسم کا مسالا استعمال کیا جاتا ہے اور اسی کی وجہ سے مندی کا منفرد ذائقہ پیدا ہوتا ہے۔ آخر میں میوجات جیسے کشمش یا بادام سجاوٹ کے طور پر ڈالے جاتے ہیں۔

صاحبِ تحریر کے لئے بے انتہا داد۔ بہترین تحریر ہے۔ مزا آگیا۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن وہاں مصنف کا نام 'حسن علی امام' بتایا گیا ہے جب کہ ادب دوست صاحب کا نام میرے ذہن میں 'نذیر صاحب' کی یاد سے گونجتا رہتا ہے :)

میرا خیال ہے کہ پنجاب آتے ہیں تو "نذیر" ہوجاتے ہیں جانے کس کو خبردار کرتے ہوں گے۔ :)
بڑے ادیب ہمیشہ زیادہ نام رکھتے ہیں۔
ایک جو پیدائش پر رکھ دیا گیا اور ایک ادبی نام۔ اور ادبی میں بھی دو نام۔ ایک شاعر کی حیثیت سے تخلص اور ایک نثر نگار کی حیثیت سے۔
مزید تفصیل ادب دوست بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔
 
اور جو مسائل پیدا ہوتے کہ بھئی یہ نکات تو نذیر کی شاعری سے ہیں۔ اس حسن نے اس کی شاعری کو ہی نثر میں بیان کر دیا۔ اور یہ جو امام ہے۔ اس میں نذیر و حسن کا رنگ نمایاں ہے۔ اپنے عصری ادیبوں سے متاثر رہا ہے۔
نقادوں کا کام مشکل کر دو۔۔۔۔ :D
آنے دیں ادب دوست بھائی۔۔۔ لیتے ہیں خبر ان کی۔
 
حضور یہ خادم ہی اپنے نام کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے
بھلا ہو محمد وارث بھائی کا جنہوں نے اس کارِخیر کا آغاز فرمایا .....

تیر جب بھی کماں سے نکلا ہے
حلقہء دوستاں سے نکلا ہے

:p:D:p
 
یقین کیجئے نیرنگ خیال بھائی ہمیں آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے
 
با ادب

محفلین
حضور یہ خادم ہی اپنے نام کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے
بھلا ہو محمد وارث بھائی کا جنہوں نے اس کارِخیر کا آغاز فرمایا .....

تیر جب بھی کماں سے نکلا ہے
حلقہء دوستاں سے نکلا ہے

:p:D:p
پھر بتائیے نام.کی تفصیلات تا کہ ہم بھی اس راز سے آگاہ ہو سکیں
 
Top