تھوڑا سا گلہ بھی سن لے * ادب دوست

محمداحمد

لائبریرین
حضور یہ خادم ہی اپنے نام کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے
بھلا ہو محمد وارث بھائی کا جنہوں نے اس کارِخیر کا آغاز فرمایا .....

اب چونکہ 'کنفیوژن' اس قدر بڑھ گئی ہے کہ خادم کے بتائے سے ہی یہ گتھی سُلجھی تو سُلجھی ورنہ کوئی اُمید نہیں ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ نام بتا دینا اچھا رہتا ہے کہ مخاطب کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ورنہ کل کہیں آپ بھی شکایت کرنے نظر آئیں۔ :) :) :)

یوں پکارے ہیں مجھے کوچہء جاناں والے
اِدھر آ بے ابے او چاک گریباں والے۔

:) :) :)

تیر جب بھی کماں سے نکلا ہے
حلقہء دوستاں سے نکلا ہے

اب جب تیر کمان سے نکل ہی گیا ہے تو اس تیرِ نیم کش سے محظوظ ہونے کے بجائے نام بتا کر اپنی جگہ محفوظ کریں اور مختلف ناموں سے جو کرسیاں آپ نے گھیری ہوئی ہیں وہ خالی کردیں۔ ذرا مُڑ کر دیکھیے آدھی عوام منتظر ہے کہ کھانا شروع نہیں ہوتا تو کم از کم بیٹھنے کے لئے کرسی ہی مل جائے۔ :) :) :)
 
ماشاءاللہ محمداحمد بھائی .... یعنی. ع

ہوئے تم دوست جس کے .....

کل رات فون پر گفتگو کے دوران ہمارے بچ نکلنے کے سارے راستے معلوم کئے اور صبح سب بند کردئیے
:p:D:p

حضور آج ذرا وہ کل والا کام مکمل ہوجائے تو اس معاملے پر آتے ہیں ... ورنہ آپ حضرات نے تو معلوم ہوتا ہے اب ضد ہی پکڑ لی ہے :LOL:
 
محمدظہیر

محفلین
بہت خوب لکھا ہے
مجھے ذاتی طور پر ذری بھی نہیں پسند یہ ڈش۔
حیدرآباد میں عجیب ٹرینڈ نکل پڑا ہے مندی کھانے کا۔ مندی کھانے کے لیے ہوٹلوں میں میز ایسے لگائے جاتے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے جواریوں کا اڈہ ہے۔
 
عثمان قادر

محفلین
ہم بھی ایسے کھانوں کے شدید شوقین ہوا کرتے تھے لیکن کبھی کھانا نصیب نا ہوا ۔۔۔۔۔۔ لیکن اب چاہتے ہیں کہ ہم یوں ہی بدنصیب رہیں ۔۔۔۔
 
با ادب

محفلین
یہ شک مجھے بھی پڑا تھا، باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے یا امام و امامیات والے :)
بھائی صاحب امامیات کے سلسے کی وضاحت تو میں نے شروع ایام.میں ہی کر دی تھی لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ خوہ مخواہ کسی بھی شخص کو جس کا نام امام ہو اس سلسلے سے کیوں جوڑا جا رہا ہے. میں تو اس ضمن میں ایک پورا کالم شروع ایام میں لکھ چکی ہوں. باقی آپ جانیں آپکی سوچ.
 
با ادب

محفلین
کسی کا نام اگر ساقی اور شیخ ہو جائے تو وہ علامہ اقبال والے ساقی اور شیخ نہ ہوں گے.
غلط فہمی ہوجانا ایک الگ بات ہے اور جان بوجھ کے کسی مسئلے کو اچھالنا الگ. ہماری زندگی میں امام اور امامیات کی اہمیت ہے اور ہمیشہ رہے گی قطع نظر اس کے کہ پاکستان کی آبادی میں کتنے امام نامی افراد موجود ہیں.
امام کسی فرد کا نام نہیں میرے لئیے یہ فقط ایک استعارہ ہے.
 
محمد وارث

آپ نے درست فرمایا، یہ خیال جس تیزی سے میرے ذہن میں آیا تھا، اس سے دگنی رفتار سے میں نے اسے اپنے ذہن سے جھٹک بھی دیا تھا کہ "یہ میرا مسئلہ نہیں ہے!"۔ :)
 
Top