محمداحمد
لائبریرین
حضور یہ خادم ہی اپنے نام کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے
بھلا ہو محمد وارث بھائی کا جنہوں نے اس کارِخیر کا آغاز فرمایا .....
اب چونکہ 'کنفیوژن' اس قدر بڑھ گئی ہے کہ خادم کے بتائے سے ہی یہ گتھی سُلجھی تو سُلجھی ورنہ کوئی اُمید نہیں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ نام بتا دینا اچھا رہتا ہے کہ مخاطب کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ورنہ کل کہیں آپ بھی شکایت کرنے نظر آئیں۔
یوں پکارے ہیں مجھے کوچہء جاناں والے
اِدھر آ بے ابے او چاک گریباں والے۔
تیر جب بھی کماں سے نکلا ہے
حلقہء دوستاں سے نکلا ہے
اب جب تیر کمان سے نکل ہی گیا ہے تو اس تیرِ نیم کش سے محظوظ ہونے کے بجائے نام بتا کر اپنی جگہ محفوظ کریں اور مختلف ناموں سے جو کرسیاں آپ نے گھیری ہوئی ہیں وہ خالی کردیں۔ ذرا مُڑ کر دیکھیے آدھی عوام منتظر ہے کہ کھانا شروع نہیں ہوتا تو کم از کم بیٹھنے کے لئے کرسی ہی مل جائے۔