تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا

تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا
اندھا کیا یوں حسرتِ دیدارِ یار نے
بھائی بھی ساتھ اس کا دکھائی نہیں دیا
بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں
بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا
کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر
پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا
شادی جو اس نے کی بھی تو میرے پڑوس میں
اس با وفا نے دردِ جدائی نہیں دیا
بیگم زباں دراز ہے لیکن یہ کم ہے کیا؟
اب تک پڑوسیوں کو سنائی نہیں دیا
ناراض اک پٹھان ہوا ڈاکٹر سے یوں
"ٹیکہ لگا دی ام کو، دوائی نہیں دیا"

استادِ محترم محمد یعقوب آسی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس غزل کی اصلاح کر کے قابلِ اشاعت بنایا۔


@امجدمیاںداد@محمد اسامہ سَرسَری @محمد بلال اعظم @محمد حفیظ الرحمٰن @محمدوارث @محمد یعقوب آسی @محمداحمد​
 

شوکت پرویز

محفلین
اندھا کیا یوں حسرتِ دیدارِ یار نے
بھائی بھی ساتھ اس کا دکھائی نہیں دیا
واہ امجد بھائی واہ! دل خوش کر دِتّا میرا۔۔۔ :applause:

تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا
اسے ذرا دیکھئے کہ شاید دوسرے مصرعہ میں "پر" کی بجائے "اور" کیسا رہے گا۔ لفظ "پر" سے لگتا ہے کہ پچھلے جملے (مصرعہ) میں کچھ مثبت بات ہوئی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے یہ میرے دماغ کا خلل ہو، آپ اسے بلا تامّل نظر انداز کر سکتے ہیں۔۔۔
بیگم زباں دراز ہے لیکن یہ کم ہے کیا؟

اب تک پڑوسیوں کو سنائی نہیں دیا







یہ میں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بیگم زباں دراز "تو" ہے لیکن "اتنا دھیما" بولتی ہیں کہ پڑوسیوں کو سنائی نہیں دیا؟؟
ممنون ہوں آپ کا۔۔۔ شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب
میرا خیال ہے کہ یوں بہتر ہو گا÷
تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پھر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا
 

یوسف-2

محفلین
تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا
کیوں بھائی؟ سوئے ہوئے تھے کہیں؟ یا کھوئے ہوئے تھے کہیں؟:p
اندھا کیا یوں حسرتِ دیدارِ یار نے
بھائی بھی ساتھ اس کا دکھائی نہیں دیا
حسینوں کے سیاہ فام بھائی راتوں کو نظر نہیں آیا کرتے بھائی، قصور آپ کا نہیں ہے :D
بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں
بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا
کچھ بھی بولے تو ؟:) کیا وہ بھی ؟:p
کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر
پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا
پھول کے ساتھ کانٹا اور ”اُن“ کے گھر کتا تو ہوتا ہی ہے :grin:
شادی جو اس نے کی بھی تو میرے پڑوس میں
اس با وفا نے دردِ جدائی نہیں دیا
دردِ جدائی نہ سہی،جگ ہنسائی تو خوب دیا نا:p
بیگم زباں دراز ہے لیکن یہ کم ہے کیا؟
اب تک پڑوسیوں کو سنائی نہیں دیا
پڑوسی بہرے ہوں گے نا :D
ناراض اک پٹھان ہوا ڈاکٹر سے یوں
"ٹیکہ لگا دی ام کو، دوائی نہیں دیا"
اور اگر دوائی دیتا تو پھر نسوار نہ دینے کا شکوہ ہوتا :p
ہور چوپو گنڈیریاں راجا جی! کیا سمجھے :p
 
واہ امجد بھائی واہ! دل خوش کر دِتّا میرا۔۔۔ :applause:


اسے ذرا دیکھئے کہ شاید دوسرے مصرعہ میں "پر" کی بجائے "اور" کیسا رہے گا۔ لفظ "پر" سے لگتا ہے کہ پچھلے جملے (مصرعہ) میں کچھ مثبت بات ہوئی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے یہ میرے دماغ کا خلل ہو، آپ اسے بلا تامّل نظر انداز کر سکتے ہیں۔۔۔
یہ میں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بیگم زباں دراز "تو" ہے لیکن "اتنا دھیما" بولتی ہیں کہ پڑوسیوں کو سنائی نہیں دیا؟؟
ممنون ہوں آپ کا۔۔۔ شکریہ!
شکریہ شوکت بھیا!
پر کی بجائے اور بھی درست ہے، بلکہ زیادہ بہتر ہے۔ لیکن استادِ محترم الف عین نے دوسرے مصرعے کی اصلاح فرما دی ہے، اس لئے اب کوئی گنجائش نہیں (آرام سے بیٹھو;))
دل خوش ہوا کہ آپ کی طرف سے کوئی اعتراض بھی اٹھایا گیا :) ویسے اس شعر پر دوبارہ غور کرتا ہوں، تب تک آپ یہ سوچ کر دل کو تسلی دیں کے راجا بھائی اس وقت ٹیلیویژن اونچا کر دیتے ہوں گے :lol:
 

عینی شاہ

محفلین
تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پھر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا
images
اندھا کیا یوں حسرتِ دیدارِ یار نے
بھائی بھی ساتھ اس کا دکھائی نہیں دیا
images
بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں
بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا
images
کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر
پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا
images
شادی جو اس نے کی بھی تو میرے پڑوس میں
اس با وفا نے دردِ جدائی نہیں دیا
images
 
یہاں یوسف ثانی انکل کے تبصروں اور اسامہ بھائی کے"تصویری تبصروں" کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی
بہت لطف آیا آپ کے تبصرے پڑھ اور "دیکھ" کر۔سدا خوش رہیں
 
رکھا نہیں کسی نے تھپڑ یہ کان پر
شک ہے کوئی آپکو عینی کے مان پر
پڑھتی ہوں ایسی جب کبھی شاعری
جوں رینگتی نہیں ہے برابر یہ کان پر
:p
کیسے رینگیں جوئیں:eek:
ان کے لیے تمہارے لمبے بالوں کو عبور کرکے کان تک آنا مشکل ہے نا:p

اب پھر پڑنا ہے مجھے کراس
 
Top