حسان خان
لائبریرین
جغرافیائی اور تہذیبی لحاظ سے مغربی ترین مسلم اکثریتی ملک البانیہ میں میلادِ پیغمبر کی اکثر تقاریب ہجری تقویم کے بجائے عیسوی تقویم کے مطابق ہوتی ہیں۔ ابھی دو ہفتوں قبل وہاں میلادِ پیغمبر منایا گیا، جس سلسلے میں البانوی مسلمانوں کی سرکاری تنظیم نے 'حضرت محمد (ص) - افتخارِ بشریت' کے نام سے دار الحکومت تیرانا میں ایک تقریب منعقد کی، جس کی تصاویر شریکِ محفل کر رہا ہوں۔ ان تصاویر سے البانوی اسلام کی یورپی طرز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
البانیہ کے سرکاری مفتیِ اعظم سلیم موچا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
یہ سفید لبادے اور لمبی ڈاڑھی والے مولانا صاحب البانیہ کے بکتاشی (علوی) شیعوں کے سربراہ ہیں، اُن کے برابر میں البانوی آرتھوڈکس عیسائیوں کے سربراہ اپنے سیاہ لبادے میں براجمان ہیں۔
البانیہ کا قومی ترانہ پڑھا جا رہا ہے
موجودہ البانوی وزیرِ اعظم صالح بریشا خطاب کرتے ہوئے
قرآن پاک کی تلاوت
کورَس میں نعتیں پڑھی جا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چند لڑکیوں کو چھوڑ کر باقی سب لڑکیوں کے بال کھلے ہوئے ہیں۔
یہ تاج محل یہاں کیا کر رہا ہے؟
تیرانا کے ناظمِ اعلی لُلزِم پاشا
ایک مصور مسجد کی تصویر بناتے ہوئے، جو بعد ازاں وزیرِ اعظم صالح بریشا کو پیش کی گئی۔
معاشرے کے چند مشہور لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
ماخذ (بشکریہ گوگل ٹرانسلیٹ)