تیرا عکس ہے لیکن ہم دکھائی دیتے ہیں

نوید ناظم

محفلین
روشنی میں اندھیرے ضم دکھائی دیتے ہیں
اب چراغ جلتے بھی کم دکھائی دیتے ہیں

دوست! یہ بھی ممکن ہے ان کے دل میں صحرا ہوں
وہ تجھے جو باہر سے نم دکھائی دیتے ہیں

کیا ہنر ہے آئینہ ساز، داد بنتی ہے!
تیرا عکس ہے لیکن ہم دکھائی دیتے ہیں

دل! مجھے تو لگتا ہے یہ شکنجہ ہے ان کا
یہ جو ان کی زلفوں میں خم دکھائی دیتے ہیں

یاد کے دریچے میں جب بھی جھانکتا ہوں میں
ہر طرف مجھے اس میں غم دکھائی دیتے ہیں

میرا دل لپٹ جاتا ہے انہی کے قدموں سے
وہ جہاں بھی، جب بھی، جس دم دکھائی دیتے ہیں

جو نہیں ہوئے تیرے خیر ہے نوید اس میں
شکر کر کہ وہ کم از کم دکھائی دیتے ہیں
 
بہترین کاوش ہے نوید بھائی۔ چند گزارشات عرض ہیں:
اندھیرے کو نون معلنہ کے ساتھ باندھنا درست نہیں۔
کیا ہنر ہے آئینہ ساز، داد بنتی ہے!
وہ جہاں بھی، جب بھی، جس دم دکھائی دیتے ہیں
شکر کر کہ وہ کم از کم دکھائی دیتے ہیں
یہ بحر دو ٹکڑوں میں منقسم ہے۔ ان مصارع میں جہاں بحر کا پہلا ٹکڑا اختتام پذیر ہوتا ہے وہاں بات نامکمل رہ جاتی ہے؛ یہ مستحسن نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بہترین کاوش ہے نوید بھائی۔ چند گزارشات عرض ہیں:

اندھیرے کو نون معلنہ کے ساتھ باندھنا درست نہیں۔

یہ بحر دو ٹکڑوں میں منقسم ہے۔ ان مصارع میں جہاں بحر کا پہلا ٹکڑا اختتام پذیر ہوتا ہے وہاں بات نامکمل رہ جاتی ہے؛ یہ مستحسن نہیں۔
بالکل یہی باتیں میں بھی کہنا چاہ رہا تھا
 
نوید ناظم

محفلین
بہترین کاوش ہے نوید بھائی۔ چند گزارشات عرض ہیں:

اندھیرے کو نون معلنہ کے ساتھ باندھنا درست نہیں۔

یہ بحر دو ٹکڑوں میں منقسم ہے۔ ان مصارع میں جہاں بحر کا پہلا ٹکڑا اختتام پذیر ہوتا ہے وہاں بات نامکمل رہ جاتی ہے؛ یہ مستحسن نہیں۔
بہت شکریہ ریحان بھائی، مجھے اس بارے میں شک تھا،پھر عروض ڈاٹ کام پر اس کو ڈال کر دیکھا تو وہاں یہ تھا کہ یہ دونوں طرح سے درست ہے بطور فعولن اور بطور مفعولن، اس کا مطلب وہاں پر غلط ہے اور اسے مفعولن کے طور پر نہیں باندھا جا سکتا؟
 
مطلع ایسے کیا ہے اب ریحان بھائی۔۔۔

ان میں خود اندھیرے بھی ضم دکھائی دیتے ہیں
اب دیے جلاؤ تو کم دکھائی دیتے ہیں

جن مصرعوں کی آپ نے نشاندہی فرمائی انھیں تبدیل کیا ہے آپ دیکھیے گا انھیں۔۔۔۔

یہ ہے آئنہ سازی، کیا ہنر ہے اس میں واہ!
تیرا عکس ہے لیکن ہم دکھائی دیتے ہیں

باقی دو اشعار نکال دیے۔
 
نوید ناظم

محفلین
بہت شکریہ ریحان بھائی، مجھے اس بارے میں شک تھا،پھر عروض ڈاٹ کام پر اس کو ڈال کر دیکھا تو وہاں یہ تھا کہ یہ دونوں طرح سے درست ہے بطور فعولن اور بطور مفعولن، اس کا مطلب وہاں پر غلط ہے اور اسے مفعولن کے طور پر نہیں باندھا جا سکتا؟
اس پر الف عین اور ریحان بھائی کی طرف سے رہنمائی کا انتظار ہے
 
Top