مجھے بھی دینے ہیں کافی سارے کارڈز۔۔۔ بلاوجہ ہی۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوووووو
مقابلہ کیا ہوگا؟ اگر لوگوں کو شاعری سننے سے متنفر کرنے کا کوئی مقابلہ ہے تو میری آواز کام آسکتی ہے۔ الحمداللہ۔ کافی سارے محفلین سے سند مل سکتی ہے اس بارے میں۔۔۔ اوپری دونوں سے بھی بھلے سند لے لیں۔
مقدس کا مشاعروں سے کیا تعلق۔۔۔۔
آپس میں ہی کھیلتے رہو۔۔۔ ساہنوں کی۔۔۔
محفلین نے ایک دوسرے کے خاکے کب لکھے اور وہ کہاں ہیں؟ یاحیرت یہ کب ہوا۔۔۔۔
صرف صبح کے وقت کھینچی تصویر شامل ہوگی کیا۔
یہ کیا ہوتا ہے؟ توبہ فوری فوری جواب دینے کا سوچ کر بھی طبیعت گھبراتی۔
ملائکہ یاد آگئی اس سے۔ پتا نہیں کہاں غائب ہو گئی وہ۔ ویسے بزعم خود شیف تو
فرحت کیانی بھی ہیں۔ لیکن وہ دو ڈھائی سال میں ایک آدھی بار ہی کچھ بناتی ہیں۔
یہ کیا "بدتمیز محفلین" کا نیا نام رکھا ہے۔
کیوں دشمنی مول لینے پر تلی ہیں۔
ظاہری بات ہے میرے پاس۔ پر چونکہ ہنگامے سے طبیعت گھبراتی ہے اس لیے اپنا نام نہیں دوں گا۔
یہ جنگ کرنے والوں اور امن کرانے والوں کی مشترکہ سازش ہے۔ جس نے جنگ شروع کروائی۔ اس کو بھی برابری کا حصہ ملنا چاہیے۔ ورنہ اگر جھگڑا ہی نہ ہوتا تو امن کا سفیر پورا سال مکھیاں مارتا۔
ہم جب بولتے ہیں تو زبان تھکتی ہے۔ قسم سے کبھی ہاتھ نہیں تھکے۔
سال کے سب سے آلکسی رکن کا انتخاب۔ میرا نام مت دیا جائے۔ میں ایک "چست سست" ہوں۔