تیرے بن لادن!

ظفری

لائبریرین
یعنی آپ جس خطے میں رہ رہے ہیں وہاں کے حساب سے آپ کی پوسٹیں بجا ہوئیں ۔ ;)
بھئی ۔۔۔ میں تو پہلے ہی دن سے آپ کے تمام نکتہِ نظر کا اسیر ہوں ۔۔۔ اب آگے کیا کہوں جناب ۔ :grin:
 
dxbgraphics

محفلین
یعنی آپ جس خطے میں رہ رہے ہیں وہاں کے حساب سے آپ کی پوسٹیں بجا ہوئیں ۔ ;)
بھئی ۔۔۔ میں تو پہلے ہی دن سے آپ کے تمام نکتہِ نظر کا اسیر ہوں ۔۔۔ اب آگے کیا کہوں جناب ۔ :grin:

جب کہنے کو الفاظ نہ ہوں تو ایسا ہی جواب متوقع ہوتا ہے ;)
 
سویدا

محفلین
اسامہ کی جعلی اورخود ساختہ ویڈیوز پر مبنی کامیڈی فلم ہے اس سے اشتعال پیدا ہونا تو بہت دور کی بات ہے اور شاید پاکستان میں اس پر پابندی اسی لیے لگائی گئی ہے کہ عوام اس کامیڈی کے ذریعے حقیقت تک نہ پہنچیں
اور غالبا اسی لیے کل یا پرسوں کی امریکی خبر تھی کہ اسامہ پاکستان میں ہے
 
arifkarim

معطل

ہاہاہا۔ بالکل۔ اور احمدی نژاد اسکا اعتراف کب کا کرچکے ہیں۔ گو کہ دنیا انہیں دماغی مریض سمجھتی ہے (امریکہ کے خوف سے)۔
 
طالوت

محفلین
ایک تھکی ہوئی فلم ہاتھ لگی ہے ۔ کچھ حصہ دیکھنے کے بعد اس فلم کا پاکستانی ہونے کا احساس صرف علی ظفر کو دیکھ ہی ہوتا ہے ۔ نا تو شکلیں ، نہ ان کے گیٹ اپ ، نہ پس منظر نہ زبان نہ ڈائلاگ ، کچھ بھی پاکستانی معلوم نہیں ہوتا ۔ مجھے تو حیرت ہے کہ علی ظفر کی موجودگی کے باوجود پاکستانیوں کو نہیں فلمایا جا سکا ۔ شاید علی کی کسی نے سنی نہیں یا پھر یہ ممی ڈیڈی بچہ ہے جسے اصل پاکستان کا ٹھیک سے پتہ نہیں ۔ بالکل ویسے ہی مناظر ہیں جو عموما پاکستانیوں سے متعلق بھارتی فلموں میں فلمائے جاتے ہیں ، بے ڈھنگی ڈاھڑیاں ، مونچھیں صفا چٹ عجیب لباس وغیرہ وغیرہ ۔
بس چند مناظر ہیں جن میں کوئی اداکار نہیں یعنی کچھ پاکستانی سڑکیں پل فلمائے ہیں ۔
مگر فلم اچھی ہے ، اچھی مزاحیہ فلم ۔ بس !
وسلام
 
طالوت

محفلین
اور ہمیشہ کی طرح غلطیاں ۔ پہلے آدھے گھنٹے میں ایک غلطی سامنے آئی ہے کہ جب اسامہ کا انٹرویو کرنے لگتے ہیں اور اسامہ (اصل میں نورا مرغیوں والا) کے پیچھے سے انڈے اٹھا کر چوری چوری کلاشنکوف رکھی جا تی ہے تو دائیں طرف کے انڈوں کی ٹریز اٹھا کر میک اپ کرنے والی لڑکی اسی کے سامنے سے گزرتے دکھائی ہے ، جس سے یہ سب چھپانا اصل مقصود تھا ۔
اب مزید غلطیاں کسی صاف پرنٹ کو دیکھ ہی پکڑوں گا اگر موڈ ہوا دیکھنے کا ۔
وسلام
 
Top