تیرے نزدیک آئے جاتے ہیں۔۔۔ بن پیے لڑکھڑائے جاتے ہیں۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
مبتلائے کے علاوہ باقی کوئی اور قابل اعتراض بات محسوس نہیں ہوئی مجھے۔ یہاں بطور فعل استعمال ہوا ہے، ’مبتلانا‘ کوئی فعل نہیں کہ ’مبتلائے اس سے مشتق بنایا جائے۔ مبتلائے غم میں بطور اسم ہے۔
- مبتلانا کوئی فعل نہیں ہے ۔ اس لئے مبتلائے جانا درست نہیں
بجا فرمایا۔۔۔ یہاں ایک تو ابن رضا بھائی نے بوکھلائے تجویز کیا ہے۔۔۔ دوسرا اگر دل و جاں لٹانا یا گنوانا فعل مانا جائے تو کیا اس کو یوں کیا جا سکتا ہے کہ
کچھ فدا ہوں گے ان پہ روزِ حشر
کچھ یہیں دل گنوائے جاتے ہیں۔
یا
کچھ فدا ہوں گے ان پہ روزِ حشر
ہم یہیں جاں لٹائے جاتے ہیں۔۔۔؟

کچھ پئے دید کوہ طور چڑھے
بعض سُولی چڑھائے جاتے ہیں
کوہ طور ’پر‘ چڑھنا اور اسی طرح سولی ’پر‘ تو لوگ چڑھائے جاتے ہیں لیکن سولی چڑھانا سمجھ میں نہیں آیا۔
کوہ چڑھنا درست نہیں ہے ۔ کوہ پر چڑھنا درست ہے ۔کچھ اس طرح کی صورت لائیے : کچھ پئے دید طور پر بھی چڑھے ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کا مشورہ بہت خوب ہے کہ کچھ پئے دید طور پر بھی چڑھے ۔۔۔ اور سولی چڑھنا تو مستعمل ہے شاید ؟۔۔۔

ذرہ نوازی کے لئے نہایت شکر گزار ہوں۔۔۔:)
 

الشفاء

لائبریرین
بہت خوب !! کیا اچھی غزل ہے بھائی الشفاء ۔ کئی اچھے اشعار ہیں۔ بہت داد آپ کے لئے ۔ بس ایک دو جگہوں پر کچھ چیزیں کھٹکتی ہیں ۔ انہیں دیکھ لیجئے۔
آفریں مرحبا وہ آتے ہیں
دل کو تھامو کہ ہائے جاتے ہیں
پہلے مصرع میں تقابل ردیفین ہے ۔ بلکہ آتے کی نشست کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ مطلع ثانی ہے جبکہ ایسی بات نہیں ہے ۔ یہ مصرع بدل ڈالئے
جی ٹھیک ہے۔۔۔
ایک ان کا ہی در ہے جس پہ شفا
سارے ، اپنے پرائے جاتے ہیں
دوسرے مصرع میں سارے کے بجائے سبھی کا استعمال بہتر اور قرینِ مدعا ہوگا۔
واہ۔ یعنی کہ
ایک ان کا ہی در ہے جس پہ شفا
سبھی اپنے پرائے جاتے ہیں۔۔۔

بڑی نوازش سر ۔۔۔:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بجا فرمایا۔۔۔ یہاں ایک تو ابن رضا بھائی نے بوکھلائے تجویز کیا ہے۔۔۔ دوسرا اگر دل و جاں لٹانا یا گنوانا فعل مانا جائے تو کیا اس کو یوں کیا جا سکتا ہے کہ
کچھ فدا ہوں گے ان پہ روزِ حشر
کچھ یہیں دل گنوائے جاتے ہیں۔
یا
کچھ فدا ہوں گے ان پہ روزِ حشر
ہم یہیں جاں لٹائے جاتے ہیں۔۔۔؟



آپ کا مشورہ بہت خوب ہے کہ کچھ پئے دید طور پر بھی چڑھے ۔۔۔ اور سولی چڑھنا تو مستعمل ہے شاید ؟۔۔۔

ذرہ نوازی کے لئے نہایت شکر گزار ہوں۔۔۔:)
جی سولی چڑھنا اور سولی چڑھانا دونوں درست ہیں ۔ نیز درمیان میں لفظ"پر" کے ساتھ بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
 
Top