تیر پر ٹھپہ

فوجی ٹولے اور ایجنسیوں‌کے گھناونے کردار کے خلاف جنگ فیصلہ کن مراحل میں‌داخل ہورہی ہے۔ یہ لگتا ہے کہ فوجی ٹولہ اب انتخابات سے بھاگ رہا ہے۔
اگر انتخابات ہوتے ہیں تو عوام کا فرض ہے کہ درست رائے کا اظہار کریں
اور تیر پر ٹھپہ لگائیں
ٹھپہ پر ٹھپہ
تیر پر ٹھپہ
1100324196-1.gif

ایکسپریس
 

ساجداقبال

محفلین
لیکن کیوں؟ پی پی پی والوں نے اپنی حکومت میں ہمارے علاقے میں پانچ روپے کا کام نہیں کروایا۔ کیا میں صرف ہمدردی کیلیے ووٹ دوں۔ یاد آیا عدلیہ کی بحالی تک میرا بائیکاٹ ہے ووٹنگ کا۔
 
پہلے اپ بلدیاتی انتخابات اور قانون ساز اسمبلیوں‌کے درمیان فرق کریں اور مطالعہ کریں۔
میں نے یہ نہیں‌کہا کہ ناظم کے انتخابات میں‌ووٹ ڈالیں۔ لگتا ہے اپ ضیا کی اس کرپشن کے دور سے سبق لیتے رہے ہیں‌جب وہ اپنی غیر جماعتی اسمبلیوں‌کو اپنے حلقے میں‌کام کروانے کے لیے پیسے دیتا تھا۔
ہمدردی کے لیے تو میں‌نہیں کہہ رہا یہ تو اپ کا ذاتی مسئلہ ہے ۔ میں‌نے تو درست رائے کا اظہار کرنے کو کہا ہے۔ میری رائے میں تیر پر ٹھپہ درست رائے ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
نہیں بھائی جی پی پی پی کے دور حکومت میں کوئی گیلانی تھے ہمارے ایم این اے ان کی بات کر رہا ہوں۔ الیکشن کے بعد ایسے غائب ہوئے کہ اگلی بار کے الیکشنز کے پوسٹروں میں ہی نظر آئے۔ آپکو تو علم ہوگا کہ ووٹ تو اسی بنیاد پر دئیے جاتے ہیں کہ علاقے کیلیے کوئی کام کیا ہے کہ نہیں؟
 

زینب

محفلین
لو جی پھر میں بھی ساجد صاحب سے متفق ہوں۔۔۔۔۔بھلا کس بنیاد پے ووٹ دیا جائے ایسے تو 30 راولپنڈی مٰن اور 53 پرتشدد ہنگاموں میں ہلاک ہوئے ہمیں سب سے ہمدردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر ہمارے شہر کے لیے کسی نے کچھ نہیں کیا جب کچھ کیا تو ووٹ بھی دے دیں گے۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ملک میں‌ یہی تو بدقسمتی ہے کہ اول تو ووٹ پارٹی کی بنیاد، وڈیروں اور خاندانوں کی بنیاد اور بدمعاشی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ جو صحیح معنوں میں حقدار ہوتے ہیں وہ یا تو الیکشن میں کھڑے ہی نہیں ہو سکتے یا پھر انہیں ہم ووٹ ہی نہیں دیتے۔
 

غازی عثمان

محفلین
فوجی ٹولے اور ایجنسیوں‌کے گھناونے کردار کے خلاف جنگ فیصلہ کن مراحل میں‌داخل ہورہی ہے۔ یہ لگتا ہے کہ فوجی ٹولہ اب انتخابات سے بھاگ رہا ہے۔
اگر انتخابات ہوتے ہیں تو عوام کا فرض ہے کہ درست رائے کا اظہار کریں
اور تیر پر ٹھپہ لگائیں
ٹھپہ پر ٹھپہ
تیر پر ٹھپہ
1100324196-1.gif

ایکسپریس


کبھی آپ کہہ رہے ہیں درست رائے کا اظہارکریں کبھی کہہ رہے ہیں کہ تیر پر ٹھپہ لگائیں ؟؟؟



بھائی اپنی رائے کا درست الفاظ میں اظہار کریں ۔ ( یعنی میرے خیال میں ---------------- پر ٹھپہ لگائیں۔ )
 
ہر مرتبہ سمجھانا پڑتا ہے۔
بھائی اپنی رائے کا ہی اظہار کیا ہے کہ درست فیصلہ کریں‌اور تیر پر ٹھپہ لگائیں
 

فرضی

محفلین
تیر پر ٹھپہ تو ٹھیک ہے لیکن ٹھپے پہ ٹھپہ کس طرح لگے گا؟ ہمت بھائی اس کی بھی تھوڑی وضاحت کریں۔۔ یہ نہ ہو ہم جیسے عقل کے اندھے ٹھپے پر دوبارہ دوبارہ ٹھپے لگاتے جائیں اور بیلٹ پیپر کا ستیاناس کر دیں۔
 
تیر پر ٹھپہ تو ٹھیک ہے لیکن ٹھپے پہ ٹھپہ کس طرح لگے گا؟ ہمت بھائی اس کی بھی تھوڑی وضاحت کریں۔۔ یہ نہ ہو ہم جیسے عقل کے اندھے ٹھپے پر دوبارہ دوبارہ ٹھپے لگاتے جائیں اور بیلٹ پیپر کا ستیاناس کر دیں۔
بھائی ایک ٹھپہ ایک بیلٹ پیپر پر لگانا ہے اور تمام دوسروں کو بھی یہی کہنا ہے۔ اسے کہتے ہیں ٹھپے پر ٹھپہ


ہمدردی کی خاطر تیر پر ٹھپھہ لگا سکتا ہوں نہیں تو ویسے میرے مرضی اس بار بیلٹ باکس میں تھوکنے کا تھا
اپ کہیں نسوار یا پان تو نہیں‌کھاتے؟
صرف تیر پر ٹھپہ لگائیے اور دوسرا کام فوجی ٹولے کے منہ پر کیجیے۔
 
اپ کہیں نسوار یا پان تو نہیں‌کھاتے؟
صرف تیر پر ٹھپہ لگائیے اور دوسرا کام فوجی ٹولے کے منہ پر کیجیے۔

نہیں نسوار یا پان تو نہیں مگر اتنا بد ذن ہوں الیکشن کے نام سے اور تھوک والےکام میں یا تھا اب اک ہی بات ہو سکتی ہے
 

خرم

محفلین
کیا صرف اس بات پر تیر پر ٹھپہ لگا دیا جائے کہ بے نظیر نہ رہیں؟ کیا ووٹ کا یہی تقدس ہوتا ہے؟ اگر کل کو مشرف ہلاک ہو جائے تو کیا ہم سائیکل پر ٹھپہ لگانے چل پڑیں؟ ویسے یہ کیا ہوا کہ محترمہ کے جاتے ہی مسٹر ٹین پرسنٹ بھی معاف اور اربوں کی کرپشن بھی؟ نہ سوئٹزر لینڈ‌کے مقدمات نہ سرے محل سب بھول گئے ہم۔ جانے والے کی برائی نہ کریں لیکن ایسی بھی کیا بے خودی کہ سب کچھ بھول کر پھر اپنے آپ کو ڈسوانے نکل پڑیں۔ زرداری صاحب نے تو اقتدار کے لئے بیٹے کی ذات ہی بدلنا شروع کردی۔ خیر جب ان کے چاہنے والوں‌کو ان کے سوا کچھ نظر ہی نہیں‌آتا تو ان کا شاید حق بھی بنتا ہے۔ ہم تو اسے ووٹ‌دیں‌گے جو پاکستان کے عوام کا خیرخواہ اور ہمدرد ہوگا اور جس کا دامن کرپشن کی آلودگی سے پاک ہو۔ فی الحال موجودہ امیدواروں‌میں‌ایسا "کوئی" نظر نہیں آتا۔ اگر ہمدردی کی بات ہے تو میرے ماموں‌کا کل انتقال ہوا ہے۔ کیا آپ اس بنیاد پر ان کے بچوں کو ووٹ‌دے سکتے ہیں؟
 
دیکھیے میری رائے میں اب بھی بہترین حل یہ ہے کہ پی پی پی کو ووٹ دیا جائے اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائے۔ تب ممکن ہے کہ فوجی ٹولے کو اس کا درست مقام دکھادیا جائے۔مگر اب فوجی ٹولہ انتخاب سے بھاگ رہا ہے اور بہت ممکن ہے کہ بہانے سے انتخابات ملتوی کرکے کچھ وقت حاصل کیا جائے تاکہ ڈوبتی ناو کو کچھ سہارا ہوسکے۔
کیا ہوگا اگر کوئی ایک پارٹی اکثریت نہ حاصل کرسکے؟ اس صورت میں‌ بکھری ہوئی اسمبلی وجود میں ائے گی اور ان چوہوں کو جو خود برائے فروخت ہوں گے بلی اسانی سے شکار کرسکے گی۔
چلیے اپ پی پی پی کو ووٹ نہ دیں‌ نواز کو دے دیں۔ یاد رکھیے اب نواز اور پی پی پی کی منزل ایک ہے یعنی فوجی ٹولے سے نجات۔
ہمدردی کرنی ہے تو اپنے اپ سے کریں‌اپنی قوم سے کریں پاکستان سے کریں اور درست رائے کا اظہار کریں‌ووٹ کی صورت میں۔ (اگر انتخابات ہوتے ہیں)
کیا ہوگا اگر کرپٹ‌پی پی پی اقتدار میں اتی ہے؟ اپ اس کا احتساب کرسکتے ہیں۔ اپ اگلے انتخابات میں اس کی پکڑ کرسکتے ہیں اپ بتدریج وہ انقلاب لاسکتے ہیں‌جس میں اپ کے پاس اختیار ہو کہ اپ کرپٹ لوگوں‌کا احتساب کرسکیں۔ یہ موجودہ فوجی ٹولے کی صورت میں ناممکن ہے۔
چاہے پی پی پی اقتدار میں ائے یا نواز لیگ۔ بات ایک ہے۔ لہذا ان دونوں میں‌سے کسی کو بھی ووٹ دیں اور یہ یقینی بنایے کہ ایک کو ووٹ دینے سے ق لیگ فائدہ نہ اٹھائے۔
مگر یہ سب جب انتخاب ہورہے ہوں۔ مجھے اس میں‌شک ہے کہ فوجی ٹولہ اب انتخاب ہونے دے۔
 
اب جب انتخابات سر پر ہیں تو میرا تمام سجمھدار، عوام و اسلام دوست، اور جہموریت کے حامیوں سے درخواست ہے کہ تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
بالخصوص پنجاب میں ق لیگ اور سندھ میں الطافی ظالموں‌کو شکست فاش دیں۔ پاکستان کو بچانے کی اب یہی صورت رہ گئی ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بینظیر صاحبہ کے انتقال کے بعد پی پی پی میں کیا ایسی خوبی ہے کہ ہم تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ آصف زرداری صاحب نے اپنے کارناموں کی وجہ سے جو جیل کاٹی ہے اگر اس کے لئے ان کو ووٹ ملنے چاہئیں تو پھر پاکستانی جیلوں میں ان سے زیادہ مستحق امیدوار موجود ہیں
 

خرم

محفلین
اور ویسے بھی گزشتہ دو دو دفعہ کے اقتدار میں‌پی پی پی اور نون قاف نے عوام کو ایسا کونسا تحفہ دیا ہے کہ انہیں ووٹ دئے جائیں؟ بلکہ کوئی بھی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے جس نے عوام کی فلاح‌ کے لئے کبھی کوئی کام کیا ہو اور جس نے اپنی طاقت عوام سے لی ہو۔ محترمہ مرحومہ بھی امریکہ شریف کی آشیرباد سے اور اس کے کاندھوں‌پر سوار ہوکر پاکستان آئیں‌تھی۔ اقتدار کی ضمانت بھی وہیں سے لی جاتی ہے تو ٹھپہ کس لئے؟ باقی زرداری صاحب تو خالص‌"زردار" ہیں، ان کی قیادت میں‌جو حال ملک کا ہوگا اس کا تو تصور ہی رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ آپ ووٹ‌دیں یا نہ دیں حکومت تو ق یا پی پی کی ہی بنے گی اور دونوں‌ہی مشرف کو مضبوط کریں گے جب تک امریکہ انہیں‌ایسا کہے گا۔ باقی دل کے بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے۔
 
Top