فاتح بھائی! ہم نے تو اس جوہر قابل کو روز اول ہی شناخت کر لیا تھا لیکن لگتا ہے کچھ زیادہ ہی تعریف کر دی تھی ہم نے
اور شاید اس جوہر قابل نے بھی ہمیں شناخت کر لیا کہ یہ بس ایویں ہی سا بندہ ہے ۔۔ وہ بھی کوئی شاعرجسے بحور کے لمبے چوڑے خشکے اور بھاری بھرکم نام یاد نہ ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ وہی ی ی ی ی کیا نام ہے بحرالکاہل مجبوب، مخفوف، مجنون، مغموم، مغزون
وغیرہ قسم کے نام
اسی لیے برخوردار ہمیں درخوراعتنا ہی نہیں سمجھتے
اللہ اکبر!!!!!!
استاد محترم میرے لئے آپ بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے محفل کے باقی اساتذہ حضرات کیا میں نے آپ سے اصلاح نہیں مانگی۔؟ میرے لئے سب اہم ہیں چاہے
الف عین صاحب ہوں
محمد وارث بھائی ہوں
فاتح بھائی ہوں یا پھر آپ۔ میرے لئے ہر ایک عزیز ہے۔ ان سب عزیز استادوں (جن میں آپ بھی شامل ہیں) کی عزت بھی کرتا ہوں اور بہر حال اختلاف بھی۔ لیکن اختلاف کا مطلب یہ کہاں کہ میں انہیں کم جانچتا ہوں؟
میں تو اپنے والد محترم، اور دیگر بزرگ حضرات سے بھی جرح کرنے سے نہیں چونکتا۔
رہی بات علم عروض کی تو دیوانِ حافظ پر آپ کا مضمون بھی نظر سے گزر چکا میری۔
اور اگر علمِ عروض کی اصطلاحات سے آپ کو شناسائی نہ بھی ہو تو آپ کا درجہ کوئی کم نہ ہوگا۔ میں نے تو جن کتابوں سے علم عروض کو پڑھا انہی سے اختلاف کر دیا۔ لیکن نا جائز اور بے وجہ اختلاف نہ تھا۔
اور بہر حال۔۔۔
شعر میں گویم بہ از آب حیات
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات
شاعری اب بھی بنا عروض کے سہارے کے کرتا ہوں میں۔
ایک بار پھر کہوں گا کہ آپ میرے لئے اتنی ہی قابل احترام شخصیت ہیں جتنے محفل کے باقی اساتذہ۔ آپ سب عزیز ہیں میرے لئے اور یہی اس بات کی نشانی ہے کے
اصلاحِ سخن میں یا تو یہ پہلا دھاگہ ہوگا یا کمیاب دھاگوں میں ایک دھاگہ ہوگا جس میں کسی بچے کے کلام پر اتنے اساتذہ نے اپنی رائے اور اصلاح دی ہو۔ ورنہ تو روز ہی کئی غزلیں اصلاح کے لئے اس فورم پر پوسٹ کی جاتی ہیں