اجتماعی انٹرویو تین محفلین ایک سوال (عسکری ، انیس الرحمن ، نیرنگ خیال)

نمبر 1: ۔۔کوئی ایسی بات جو آپ کو دوسروں سے مختلف بناتی ہو۔۔۔ ۔۔! آئی مین یونیک۔۔۔
میرے لال دانت جو گٹکا کھانے سرخ ہو گئے ہیں۔:D

نمبر 2: زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین چیلینجز میں سے ایک آدھ کا ذکر کریں ۔۔۔ ۔۔اور کیسے ڈیل کیا یہ بھی بتا دیں۔۔۔ ۔
مجھے کوئی کام مشکل نہیں لگتا۔

نمبر 3:ا ینی پرسنل ایمبیشن ان اٹینڈ ےیٹ۔۔۔ ۔۔مطبل کوئی ایسی خواہش جو پوری نہ ہوئی ہو۔۔۔ ۔
حالاں کہ میں نے کبھی نہیں پی پھر بھی میری خواہش ہے ٹیکساس کے بار میں بیئر پینا۔۔

نمبر4: ایسی چند کتابوں اور چند اشخاص جنہوں نے آپ کو انسپائر کیا ہو۔۔۔ ۔۔
میں کبھی کسی سے انسپائر نہیں ہوا۔

نمبر5: آپ نے یہ کام ہی کیوں چُنا اور آپ کے کام کا سب سے پیچیدہ حصہ کونسا ہے۔۔۔ ۔۔
میں نے کہاں چنا۔ کام نے مجھے چن لیا۔ مجھے تو فارسٹ آفیسر بننا تھا۔ یہاں جنگل ہی نہیں۔۔۔:(

نمبر6: کوئی دلچسپ انکاؤنٹر جو ہمارے لئے مفید ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔(کیا سمجھے؟)
ایسا کچھ خاص نہیں۔ ایک عدد ناکام عشق ہے وہ آپ کے لیے مفید نہیں۔۔۔:laugh:

نمبر7: فرض کرو میں نے آپ کو ایک ہاتھی دیا۔۔۔ ۔۔ چھپانا ہے ۔۔۔ کدھر چھپاؤ گے۔۔۔ ۔
فریزر میں۔۔:laugh:

نمبر8: کوکا کولا یا پیپسی
ویسے تو پاکولا، ومٹو اور ایپل سڈرا، مگر سوال کے حساب سے پیپسی۔

نمبر 9: اگر آپ کوئی جانور ہوتے ۔۔۔ ۔۔تو کونسا ؟
ابھی کون سا انسان ہوں۔۔۔۔:laugh:

نمبر 10: عورت یا بکری ۔۔۔ ۔۔کوئی خاص وجہ۔۔۔ ۔
دونوں۔۔;)

نمبر 11: آپ کو ایک صحرا کے وسط میں چھوڑنا ہے ۔۔۔ ۔کیا تین چیزیں لے جانا پسند کرو گے۔۔۔ ۔۔
ہیلی کاپٹر، اس کا ایندھن، اور GPS

نمبر 12: موزے پہنتے وقت کس رنگ کے سب سے اچھے لگتے ہیں۔۔۔ ۔
میں موزے نہیں پہنتا۔۔۔:bighug:

نمبر 13: اگر آپ کو موقع ملے کے آپ کسی کو بھی زندہ یا مردے کو مل سکتے ہیں تو وہ کون ہوگا ۔۔۔ ۔۔۔ اور کیوں وہی ہوگا؟
مجھے کسی وی آئی پی سے ملنا پسند نہیں۔

نمبر 14: وٹ میڈ یو وئیر دا ڈریس یو آر ویرنگ۔۔۔ ۔
کچھ خاص نہیں۔

نمبر 15: خود کو تین لفظوں میں کیسے بیان کریں گے۔۔۔ ۔(یہ سوال آگے بھی پوچھا گیا ہے)


نمبر 16: 1 سے 10 کے اسکیل پر ۔۔۔ ۔۔آپ کتنے خوش ہیں۔۔۔
میں 11 سے 18 کے اسکیل پر گیا تھا۔ اور بہت خوش تھا۔

نمبر 17: ٹام یا جیری۔۔۔ ۔۔۔ کیوں۔۔۔
ٹام۔۔۔ کیوں کہ وہ مظلوم ہے۔۔۔:D

نمبر 18: آپ کو پتہ چلا ہے کہ آپ کی کشتی میں سے تیل ختم ہو گیا ہے۔۔۔ ۔ کیا کرو گے۔۔۔ ۔۔
چپو استعمال کروں گا۔

نبر 19: آپ کی لاٹری نکل آئی ہے۔۔۔ ۔۔ سب سے پہلا کام کیا ذہن میں آیا ۔۔۔ ۔۔۔
یہ کہ کس طرح بینک سے رقم نکلوا کر خیریت سے گھر آیا جائے۔

نمبر 20: کوئی ایسی جگہ جہاں آپ جانا پسند کرو۔۔۔ ۔
ایسے جزیرے میں جہاں انسان کبھی نہ گیا ہو۔ وہاں گھنا جنگل اور تازہ پانی کی آبشار ضرور ہو۔

نمبر 21: آپ کے پاس ٹائم مشین ہے۔۔۔ ۔۔۔ کیا کرو گے۔۔۔ ۔
دنیا کی شروعاتی سال نمبر 10001 میں جانا چاہوں گا۔ اس دور کے لوگوں کا تہذیب و تمدن دیکھنا چاہوں گا۔ اور اینڈرائیڈ موبائل دے کر آؤں گا کسی ایک انسان کو۔

نمبر 22: آپ کسی جانور کی زبان میں بات کرسکتے ہو ۔۔۔ کونسا اور کیوں وہی۔۔۔ ؟
کسی بھی زبان میں نہیں۔ طوطے سے ضرور بات کی ہے مگر اپنی زبان میں۔

نمبر 23: میں آپ کو ایک ملین ڈالر دے رہا ہوں ۔۔۔ ۔کیسے خرچ کر و گےِ
عیاشیوں میں اڑا دوں گا۔:bighug:

نمبر 24: ایسی کسی سیچوئشن کا ذکر کریں جہاں آپ بہت زیادہ شرمندہ ہوئے۔۔۔ ۔۔
اللہ کا شکر ہے کبھی ایسا ہوا نہیں۔۔

نمبر 25: حالیہ سفر کے بارے میں بتائیں۔۔۔ ۔
حیدرآباد گیا تھا۔ رات کو بھی سخت گرمی تھی۔ واپس کراچی بھاگ آیا۔ اے سی بس نہیں مل رہی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی ہائی ایکس ملی تھی واپسی کے لیے۔

نمبر 26: اپنی سب سے بڑی خامی بتائیں۔۔۔ ۔۔۔
سست طبیعت۔

نمبر 27: اندر آجاؤ ۔۔۔ ۔بیٹھ جاؤ۔۔۔ پیپسی لاؤں ۔۔۔ ۔؟
ویسے تو "نکل شاٹ شاٹ"۔۔۔:tongue: سوال کے حساب سے پہلا والا۔

نمبر 28: آپ کا پاکستانیوں سے سب سے پہلا سوال کیا ہوگا۔۔۔ ۔؟ جواب کیا چاہیں گے
جیسے حکمران ویسے عوام۔۔
"کیا آپ سب گنجے ہیں؟؟؟؟":ROFLMAO:

نمبر 29: آج ناشتے میں کیا کھایا تھا
میں ناشتے میں صرف ایک گلاس دودھ اور ایک کپ چائے لیتا ہوں۔ اتفاق سے آج جلدی جلدی میں نکلا تو نہ دودھ پیا نہ چائے۔

نمبر 30: میں یہ سارے سوال آپ سے کیوں پوچھ رہا ہوں۔
کیوں کہ آپ کو دوسروں کو پکانے کی عادت ہے۔۔

نمبر 31: اگر آپ بول فلم کا کوئی کریکٹر ہوتے تو کونسا۔۔۔ ۔۔۔ ؟
میں ہندی اردو فلمیں نہیں دیکھتا۔

نمبر 32: مُنے اور کراس شاہ کی جنگ میں کون جیتے گا۔۔۔ ۔۔۔
جیتے گا۔۔۔:eek:
مجھے یقین ہے منا میدان چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔:p

نمبر 33: ایک لطیفہ سُنانا ہو تو کیا سُناؤ گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
زرداری ایک صادق و امین، مخلص اور عظیم ترین حکمران ہے۔

نمبر 34: اپنے سب سے بُرے باس کے بارے میں کچھ بتائیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مجھے کوئی برا باس ملا ہی نہیں۔

نمبر 35: آ چِپ آن یور شولڈر سے کیا مراد لیں گے۔۔۔
مستقبل میں دنیا کے انسانوں کو چپ لگا کر روبوٹ بنایا جائے گا۔ ہمارے یہاں بغیر چپ کے ہی یہ کام ہو رہا ہے۔

نمبر 36: خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔۔۔ ۔۔
خاموش،خاموش، خاموش

نمبر 37: سنہ 71 کے بارے میں کیا کہیں گے۔۔۔
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کا جتنا حصہ پڑھا ہے اس کے بعد کہنے کو کچھ باقی نہیں رہتا۔

نمبر 38: پاکستان کو قائد اعظم کے بعد سب سے اچھا حکمران کون ملا۔۔۔ ۔
ایوب خان اور پرویز مشرف، ان کے ادوار میں عوام خوشحال رہی ہے اور ملک نے ترقی کی ہے۔

نمبر 39: آپ کو غصہ کیا چیز دلاتی ہے۔۔۔ ۔۔
ایک چیز کا بار بار ذکر۔

نمبر 40: کس قسم کو لوگ پسندہیں اور کس قسم کے ناپسند
مخلص لوگ اور ذہنی متعصب لوگ۔

نمبر41: ہوم یو لائک موسٹ والد والدہ
والد۔۔

نمبر 42: محفل اور محفلین کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔۔۔ ۔۔
بہت عمدہ۔۔

نمبر 43 : میرے بارے میں کیا رائے رکھتے کم از کم دو لائینیں۔۔۔ ۔۔؟
بڑا پکاتے ہو۔۔۔
بڑا چباتے ہو۔۔۔:bighug:

نمبر44: اگر آپ کسی کو محفل پر لانا چاہیں توکون ہوگا اور کیوں لانا چاہیں گے۔،،،؟
میں اپنے بیٹے کو لانا چاہوں گا۔ وہ بڑا تو ہوجائے پہلے۔۔۔

نمبر 45: آپ کو ہم محفلین کی دعوت کرنی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ کریں گے ۔۔۔ ۔۔کس جگہ؟
لیاری میں پیپلز امن کمیٹی کے ہیڈ آفس میں۔۔:grin:
 
Top