ثانیہ مرزا

تیسرے راؤنڈ میں ثانیہ کا مقابلہ مشہور امریکی کھلاڑی وینس ولیمز سے ہو گا جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ہے۔

ثانیہ مرزا کے حوالے سے وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ ’ وہ ایک اچھی کھلاڑی ہیں اور جارحانہ کھیل کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں‘۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا ماضی میں آسٹریلوی اوپن میں وینس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمز سے ہار کر مقابلے سے باہر ہو چکی ہیں۔ (بی بی سی)

باصلاحیت ہونے کے علاوہ ثانیہ خوبصورت بھی ہے۔ پاکستانی لڑکیوں کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ بے صلاحیت ہونے کے علاوہ نخرے بھی بہت کرتی ہیں۔
09celeb-sania1.jpg

ثانیہ مرزا کی ایک تصویر
 
شمشاد

لائبریرین
"خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے"

اور یہاں تو حسن کے ساتھ ساتھ شہرت بھی بہت ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جمائما خان کا فاطمہ بھٹو سے کیا تعلق؟ جو وہ اسے سلمٰی ہائیک بنانے پر تُلی ہیں؟
 
چھوڑیں جمائما اور فاطمہ بھٹو۔ ان کا تعلق تو سیاست سے ہے۔
ثانیہ کی بات کریں۔ اس کا کھیل واقعی اچھا ہے۔
 
دوست

محفلین
ثانیہ مرزا ٹینس کم اور شوبز سے زیادہ مشہور ہوئی ہے۔ اس کی وجہ شہرت یہ ہی بہت ہے کہ انڈیا کی ایک ہی ورلڈ کلاس ٹینس کھلاڑی ہے۔
 
تیلے شاہ

محفلین
تیسرے راؤنڈ میں ثانیہ کا مقابلہ مشہور امریکی کھلاڑی وینس ولیمز سے ہو گا جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ہے۔

ثانیہ مرزا کے حوالے سے وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ ’ وہ ایک اچھی کھلاڑی ہیں اور جارحانہ کھیل کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں‘۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا ماضی میں آسٹریلوی اوپن میں وینس کی چھوٹی بہن سرینا ولیمز سے ہار کر مقابلے سے باہر ہو چکی ہیں۔ (بی بی سی)

باصلاحیت ہونے کے علاوہ ثانیہ خوبصورت بھی ہے۔ پاکستانی لڑکیوں کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ بے صلاحیت ہونے کے علاوہ نخرے بھی بہت کرتی ہیں۔
09celeb-sania1.jpg

ثانیہ مرزا کی ایک تصویر

پتہ نہیں کس دور کی تصویر ہے
ہم نے جب دیکھا تب مسجد میں جینز پہنی ہوئی تھی
 
my.php

کھیل چھوڑنے کا خیال آیا تھا ‘[/B]

ہندوستان کی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے انہوں نے خود پر قومی پرچم کی توہین کا الزام عائد کیے جانے کے بعد ٹینس کے کھیل کو الوداع کہنے کی بات سوچی تھی۔
نئے سال پر ثانیہ مرزا کو ایک تصویر میں ایسی میز پر پیر رکھے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر بھارت کا قومی پرچم رکھا ہوا تھا اور انہیں اس معاملے میں قومی پرچم کی توہین سے متعلق قانون کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آسٹریلین اوپن نے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی اکیس سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے انجانے میں پرچم کے قریب پیر رکھ دیے تھے۔
(بی بی سی کے مطابق)

damsel

معطل
باصلاحیت ہونے کے علاوہ ثانیہ خوبصورت بھی ہے۔ پاکستانی لڑکیوں کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ بے صلاحیت ہونے کے علاوہ نخرے بھی بہت کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کب سے باصلاحیت ہوگئی؟
every one watches her match not for the sake of game but for the sake of her :p we all know tht
ہاں جب شہرت کا سورج چمکتا ہے تو اس کی روشنی گدھے کو بھی عربی گھوڑا بنا دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تو پھر ثانیہ مرزا ہے ایک عام قبولِ صورت پاکستانی لڑکی بھی ایسی ہی دِکھتی ہے لیکن اس کی قسمت ثانیہ مرزا جتنی تابناک کہاں :-P اور اگر وہ بھی ڈیزائنر میک اپ،ڈریسز وغیرہ استعمال کریں تو اتنی اور شاید اس سے زیادہ حسین لگیں
اور "ایسی " صلاحیت سے ہم بے صلاحیت ہی بھلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر وہ بہت نخرے کرتی ہیں تو آپ کو کس حکیم نے مشورہ دیا ہے کہ ان کے نخرے اٹھائیں
 
میں‌کھیل کی صلاحیت کی بات کررہا تھا۔ خوبصورتی تو ایک اضافی صفت ہے۔
ویسے کیا کریں نخرے تو اٹھانے ہی پڑتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج ثانیہ مرزا آسٹریلیائی اوپن کے تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز (امریکن کھلاڑی) سے ہارگئیں۔ اس ہار نے ان کو سنگلز مقابلوں سے باہر کر دیا ہے۔

ثانیہ اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں وینس کی چھوٹی بہن سرینا سے ہار گئی تھیں۔
 
ابھی تو اکیس سال ہی کی ہے تو یہ کامیابیاں‌حاصل کیں ہیں۔ ایک دو سال گزرنے دیں پھر کوئی وجہ نہیں‌کہ ومبلڈن نہ جیت جائے۔
 
Top