مبارکباد ثناء اللہ بھائی کی شادی

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 15 جون کو اس محفل کے ایک اہم رکن جناب ثناء اللہ صاحب کی شادی خانہ آبادی کی تقریب سعید ہے۔

میں اس محفل کے اراکین کی جانب سے انہیں بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ کریم ان کی آنے والی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔
 

رضوان

محفلین
ثناء بھائی بہت بہت مبارک ہو آپ دونوں کو زندگی کی خوشیاں اور خدا کرے آپ دونوں ایک دوسرے کی ثنا خوانی کرتے ہوئے زندگی بِتائیں۔ ہم دونوں کی طرح
 

ثناءاللہ

محفلین
محترمان
شمشاد بھائی
زکریا
پاکستانی
محب علوی
رضوان
جویریہ ریاض مسعود عرف جوجو
فرزوق احمد
جناب استاد محترم اعجاز اختر صاحب
راجہ فار حریت
قیصرانی

ہماری شادی کی اتنی دھوم دھام سے مبارک دینے اور دھوم دھام سے اس محفل پر شادی منانے کا بہت بہت شکریہ۔

آج صرف ایک دن کے لیے نیٹ پر بیٹھنے کی فرصت ملی تو سوچا محفل کی سیر کی جائے جب یہاں آئے اور اپنے نام کا ایک دھاگہ دیکھا تو یقین جانئے کہ حیرت کے ساتھ ساتھ بے پناہ خوشی ہوئی۔ اور سوچا کہ چاہے وقت کتنا ہی کم کیوں‌ نہ ہو ان دوستوں کے اتنے پیار بھری مبارک باد وصول کروں اور ان کا شکریہ ادا کروں۔ جنہوں نے ہماری شادی کی اتنی دھوم مچا رکھی ہے۔

ان شاءاللہ پھر کسی وقت حاضر خدمت ہوں گا تب تک کے لیے اجازت دیجئے کیونکہ کہ جوجو کے علاقے کی سیر بھی کرنی ہے بمعہ آپ کی بھابھی کے۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ثناءاللہ بھائی کہ آپ کے سہرے کے پُھول کِھل گئے بس کبھی کبھی اجازت لیکر یہاں آتے رہیئے گا ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ثناء اللہ بھائی خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر اور یہ کہ آپ نے اپنی بے پناہ مصروفیات سے وقت نکال کر دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ثناء اللہ بھائی۔ ویسے پروفیسر کا پیغام بہت اچھا لگا، کہ اجازت لے کر یہاں چکر لگاتے رہیئے گا۔
بےبی ہاتھی
 
Top