فاتح

لائبریرین
اس وقت جنات والی آپشن سوچی ہوتی تو آج یوں بغیر بجلی نہ مر رہے ہوتے۔۔۔
دراصل ہم اس مردود ضیا کو گالیاں اور بد دعائیں دینے سے فرصت پائیں تو اس کی اس قدر اعلیٰ "سائنسی" خدمات پر توجہ دیں نا۔ اب مرو بجلی کے بغیر ھاھاھاھا
 
نایاب

لائبریرین
نہیں میرے پاس کتاب نہیں۔ دوست نے سکین کر کے لگایا ہے فیس بک پر۔ اس کے پاس ہے۔

یہ پوسٹ کافروں کے لئے لالچ کا سامان کر رہی ہے۔ :p
clip_image0041.gif

دونوں تصویروں کے فارمولے کو مکمل معنویت سے سمجھنے کے لیئے یہاں موجود کتاب کا مطالعہ مفید رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
جنات سے بجلی کیسے پیدا کرتے ہیں۔
اک دوست جن جو کہ اپنے قبیلے میں " قاضی " کی سیٹ پر براجما ن ہے سے کہا کہ " یار پاکستان میں تمہاری بھابھی اور بھتیجا بھتیجی بجلی نہ ہونے کے باعث سخت گرمی برادشت کرتے روزے رکھ رہے ہیں ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اک " ونڈ ٹربائن " ٹائپ سسٹم بنا لوں ۔ تم اپنے دو چار شریر قسم کے جن بطور سزا اس ونڈ کو گھمانے پر لگا دو تو اک تو وہ مصروف رہتے شرارتیں نہ کریں گے دوسرے بجلی کا مسلہ حل ہو جائے ۔ اور تمہیں دعائیں ملیں گی "
کہنے لگا کہ سید بادشاہ یہ تو کچھ کام ہی نہیں بس آپ کم از کم تین دیگ بریانی روزانہ پکانے کا بندوبست کر دو ۔ میں چھانٹ کر چار سخت جان قسم کے جنات ونڈ گھمانے کی ڈیوٹی پہ لگا دوں گا ۔۔۔
اسے بڑی محبت کے ساتھ اک بڑا لوٹا چائے کا پلا کر اس کا شکریہ ادا کردیا کہ " تین دیگ بریانی " روزانہ اتنا سستا سودا قبول نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
زیک کے دیے لنک سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر سلطان بشیر الدین محمود جس نے جنات سے بجلی پیدا کرنے کا نکتہ پیش کیا تھا، کے طالبان سے قریبی تعلقات ہیں۔۔۔ اب کیا پتا طالبان بجلی بنوا بھی رہے ہوں جنوں سے اور کل کلاں کو ساری دنیا کو بجلی امپورٹ کرنے کا ٹھیکا بھی مل جائے طالبان کو۔ :rollingonthefloor:
 
نیرنگ خیال

افغانستان کی غاروں سے انٹرنیٹ بھی شاید جنوں کی مدد سے ہی استعمال کرتے ہوں۔ دنیا میں غیر ممکن کیا ہے۔۔۔ :p
 
کاشفی

محفلین
اک دوست جن جو کہ اپنے قبیلے میں " قاضی " کی سیٹ پر براجما ن ہے سے کہا کہ " یار پاکستان میں تمہاری بھابھی اور بھتیجا بھتیجی بجلی نہ ہونے کے باعث سخت گرمی برادشت کرتے روزے رکھ رہے ہیں ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اک " ونڈ ٹربائن " ٹائپ سسٹم بنا لوں ۔ تم اپنے دو چار شریر قسم کے جن بطور سزا اس ونڈ کو گھمانے پر لگا دو تو اک تو وہ مصروف رہتے شرارتیں نہ کریں گے دوسرے بجلی کا مسلہ حل ہو جائے ۔ اور تمہیں دعائیں ملیں گی "
کہنے لگا کہ سید بادشاہ یہ تو کچھ کام ہی نہیں بس آپ کم از کم تین دیگ بریانی روزانہ پکانے کا بندوبست کر دو ۔ میں چھانٹ کر چار سخت جان قسم کے جنات ونڈ گھمانے کی ڈیوٹی پہ لگا دوں گا ۔۔۔
اسے بڑی محبت کے ساتھ اک بڑا لوٹا چائے کا پلا کر اس کا شکریہ ادا کردیا کہ " تین دیگ بریانی " روزانہ اتنا سستا سودا قبول نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جن آپ کے دوست ہیں؟۔۔جن کو تو ماموں کہتے ہیں۔۔۔ ۔۔میرے خیال میں ماموں جن کے بیٹے آپ کے دوست ہیں۔۔۔بہت خوب۔۔آپ تو چٹکی بجا کے بہت کام کرواسکتے ہیں۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قبلہ اس گراف پہ دلی حالت کچھ یوں ہو گی

میں اس گراف پہ چڑھ تو گیا تھا
اتارے کون اب گراف پر سے

:)
منے شاعری سے باز آجا۔ یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ ایک رکعت بھی اِدھر سے اُدھر ہوگئی تو گناہوں کا پلڑا بھاری ہونے کا امکان ہے۔ :)
 
محمد بلال اعظم

ہماری تو ساری رکعتیں ہی ادھر اُدھر ہیں، ایک آدھی سے کیا فرق پڑے گا:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہماری تو ساری رکعتیں ہی ادھر اُدھر ہیں، ایک آدھی سے کیا فرق پڑے گا:D
باقیوں کی تو نہ خراب کر۔۔۔ میں تو پہلے سے ہی اس سوچ میں گم ہوں کہ جماعت میں جو بچے تھے ان کو گنوں یا ان کو آدھا آدھا گن کر فارمولے لگاؤں۔۔۔ :p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
باقیوں کی تو نہ خراب کر۔۔۔ میں تو پہلے سے ہی اس سوچ میں گم ہوں کہ جماعت میں جو بچے تھے ان کو گنوں یا ان کو آدھا آدھا گن کر فارمولے لگاؤں۔۔۔ :p
وللہ
تم چلے جاتے ہو مسجد میں ادا کرنے نماز
تم کو معلوم ہے، کتنوں کی قضا ہوتی ہے
:LOL:
 
Top