سب سے زیادہ کوفت جو مجھے ہوتی ہے وہ پوسٹ کرتے ہوئے ہوتی ہے، کیا پوسٹ کرنا ضروری ہے؟
صرف ای بک بنانے سے کام نہیں چلے گا؟
ابو شامل، پوسٹ کرنے کی اہمیت کم نہیں ہے۔ محفل فورم یا لائبریری سائٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد یہ مواد سرچ انجنز پر انڈکس ہوگا اور یہ گوگل وغیرہ کے تلاش کے نتائج میں ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا۔
لائبریری پراجیکٹ کو شروع ہوئے کئی سال ہو گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ابھی تک ای بک بنانے کا طریقہ سٹینڈرڈائز نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ کسی بہتر اردو فونٹ کی عدم دستیابی بھی رہی ہے۔