جادہ و منزل از سید قطب - تبصرے و تجاویز

ابوشامل

محفلین
Progress Report
1 تا 100 – ابو شامل – مکمل
101 تا 200 – شمشاد – مکمل
201 تا 300 – ابو شامل- مکمل
301 تا 350 – اردو ٹیک (محب علوی، شعیب خالق، عدنان زاہد) – مکمل
351 تا 400 – فرحت کیانی – زیر تکمیل
400 تا 436 (آخر) – شمشاد – مکمل
 
شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی میرا خیال ہے کہ میں نے صفحات 400 سے لیکر آخر تک شاید پوسٹ نہیں کیئے۔ صبح کر دوں گا۔

آپ حضرات نے کہاں پوسٹ کیا، اس کا ربط دے دیں۔
 
ابوشامل

محفلین
سب سے زیادہ کوفت جو مجھے ہوتی ہے وہ پوسٹ کرتے ہوئے ہوتی ہے، کیا پوسٹ کرنا ضروری ہے؟ :confused:
صرف ای بک بنانے سے کام نہیں چلے گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے زیادہ کوفت جو مجھے ہوتی ہے وہ پوسٹ کرتے ہوئے ہوتی ہے، کیا پوسٹ کرنا ضروری ہے؟ :confused:
صرف ای بک بنانے سے کام نہیں چلے گا؟

ابو شامل، پوسٹ کرنے کی اہمیت کم نہیں ہے۔ محفل فورم یا لائبریری سائٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد یہ مواد سرچ انجنز پر انڈکس ہوگا اور یہ گوگل وغیرہ کے تلاش کے نتائج میں ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا۔

لائبریری پراجیکٹ کو شروع ہوئے کئی سال ہو گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ابھی تک ای بک بنانے کا طریقہ سٹینڈرڈائز نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ کسی بہتر اردو فونٹ کی عدم دستیابی بھی رہی ہے۔
 
الف عین

نبیل۔۔ گوگل میں سرچ ہو جانے کا فائدہ؟؟؟ جب عوام الناس اس پر کلک کریں گے تو وہی پیغام ان کا منہ چڑائے گا کہ وہ اسے دیکھنے کے مجاز نہیں ہیں۔ غیر رکن تو اس فورم میں داخل بھی نہیں ہو سکتا۔ فورم میں پوسٹ کرنا محض وقت کا ضیاع ہے۔ میں خود محض کچھ پیگامات اس لئے پوسٹ کر دیتا ہوں کہ معلوم ہو جائے کہ کون کون سی کتابیں میرے پاس تیار ہو رہی ہیں۔
ہاں۔۔ اگر لائبرئیری کی فورم کو کم از کم پڑھنے کی حد تک کھول دیا جائے تو بات بن سکتی ہے۔ یہ نہ جانے کتنی بار میں کہہ چکا ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے صفحات فہد (ابوشامل ) کو بھیج دیے ہیں۔ یہاں محفل پر پوسٹ کرنا شروع کیے تھے لیکن آیات کے الفاظ ٹوٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس لیے ایک کے بعد مزید پوسٹ نہیں کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی میں نے صفحہ 400 سے 436 تک لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہیں۔
صفحہ نمبر 400 کو میں نے درمیان میں جہاں سرخی ہے وہاں سے شروع کیا تھا۔
 
Top