جارجیا

زیک

مسافر
شمیل کی بہاولپور کی تصاویر سے متاثر ہو کر میں نے سوچا کہ میں بھی کچھ تصاویر پوسٹ کروں۔ اٹلانٹا، جارجیا میں رہتا ہوں تو وہیں کی تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
 

زیک

مسافر
DSC00545.jpg


DSC00551.jpg

تصاویر کے جملہ حقوق بحق زکریا اجمل محفوظ ہیں

ان دو تصویروں میں اٹلانٹا شہر کے ڈاؤن‌ٹاؤن کا منظر ہے۔ یہ تصاویر میں نے ڈاؤن‌ٹاؤن سے کوئی 1-2 میل شمال میں مڈٹاؤن میں ایک پارکنگ ڈیک کے اوپر سے لی تھیں۔
 

آصف

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ ایکسپوژر کافی لمبا لگتا ہے۔ 2 سیکنڈ سے کم تو نہیں ہو گا؟؟ اور ISO کتنی ہے؟
 

زیک

مسافر
آصف نے کہا:
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ ایکسپوژر کافی لمبا لگتا ہے۔ 2 سیکنڈ سے کم تو نہیں ہو گا؟؟ اور ISO کتنی ہے؟

شکریہ آصف۔ ISO 100 تھا۔ پہلی تصویر کا ایکسپوژر 5 سکینڈ اور دوسری کا 10 سکینڈ تھا۔ دونوں ٹرائی‌پوڈ پر لی گئی تھیں۔
 

زیک

مسافر
اٹلانٹا میں ہمارا پہلا اپارٹمنٹ کافی پرانا تھا۔ میرا خیال ہے کہ وہ بلڈنگ 1947 کے آس پاس بنی تھی۔ اب وہ گرا دی گئی ہے۔ یہ تصویر اسی جگہ کی ہے جہاں تصویر لیتے وقت نئی اپارٹمنٹ بلڈنگز تعمیر ہو رہی تھیں۔

callaway.jpg
 
زکریا ذرا لائبریری کی بھی سیر کروادیں اور نئے ڈپارٹمنٹس کی بھی۔

لائبریری کی ایک سے زیادہ تصوریریں ہوں تو لطف رہے گا۔
 

زیک

مسافر
یہ ٹیک ٹرالی ہے۔ نہیں نہیں ہم سان فرانسسکو نہیں آ گئے۔ یہ یونیورسٹی کی بس ہے جس کا نام ٹیک ٹرالی ہے ورنہ یہ trolley بالکل بھی نہیں۔ ویسے اس میں جی‌پی‌ایس ہے جس کی مدد سے آپ ویب‌سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ اس وقت کدھر ہے۔

trolley.jpg
 

زیک

مسافر
شکریہ قیصرانی اور پاکستانی۔

یہ بلڈنگ بھی ان دنوں بن رہی تھی جب تصویر لی تھی۔ اس کی پانچویں منزل پر میں اکثر بھاگتا پایا جاتا ہوں کہ یہ campus recreation center ہے۔ یہیں وہ سوئمنگ پول بھی ہے جہاں 1996 میں اولیمپک مقابلے ہوئے تھے۔

sac.jpg
 
Top