مبارکباد جاسمن آپی کو بہت مبارک ہو ۔

فرحت کیانی

لائبریرین
وصول کنندہ ریٹنگ سے مجھے شبہ ہوا کہ فرحت کیانی کا یہاں سے گزر ہوا ہے۔ مگر "اپنے ہی بڑھاتے ہیں معلوماتی درجہ بندیاں"
صرف شبہ۔۔۔ حضور میں تو روز اول سے آپ پر یقین کر رہا ہوں۔
کیا ہی اچھا ہو کہ اب آپ اس بات کو سلیس اردو میں ترجمہ فرما کر ہمیں شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کریں۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپ کو جاسمن، اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد رکھے۔ دین اور دنیا کی تمام برکتیں عطا کرے۔ آمین۔
بہت خیر مبارک عظیم بھائی!
آمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ اور آپ کے گھر والوں کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ انھیں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ کبھی بھی آپ کو اپنے بچوں کی طرف سے نہ کوئی دُکھ دکھائے نہ ہی کسی آزمائش میں مبتلا کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اب یاد آیا۔۔۔
کہ یہ جاسمن صاحبہ کی مبارکبادی لڑی ہے۔۔۔
آپ کو بہت مبارک ہو جاسمن صاحبہ!!!
ساری بھول چوک اور گڑبڑ عدنان بھائی کی وجہ سے ہوئی!!!
;););)

چلیں پروگرام میں کچھ رونق میلہ بھی ہو گیا۔:)
بہت شکریہ۔
اللہ آپ اور آپ سے متعلق سب لوگوں کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جاسمن بہن!

محفل پر آپ کی موجودگی ہم ایسے بہت سوں کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔

اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔
بہت بہت شکریہ احمد بھائی!
سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ یہ عزت و محبت بھی اُسی نے ہم سب کے دلوں میں رکھا ہے۔
شرمندہ ہی ہوتی ہوں۔۔۔:)
آمین!
اللہ آپ اور آپ کے سب پیاروں کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو @جاسمن۔ آپ تو آتے ساتھ ہی نمایاں اراکین میں شامل ہو گئی تھیں کہ ایسے محبت سے دعائیں دینے والے، ہر کسی کو یاد رکھنے والے اور جانے والوں کو ، یہ جاننے کے باوجود کہ شاید وہ اب نہ آئیں، صدائیں دینے والے بہت کم اور بہت خاص لوگ ہوا کرتے ہیں اور آپ ایسی ہی خاص شخصیت ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ یوں ہی محبتیں بانٹتی رہیں اور ہمیں بھی ایسا کرنا سکھاتی رہیں۔ آمین

بہت بہت شکریہ فرحت۔
آپ کی محبت اور خلوص ہے جو آپ کو خاص لگتی ہوں۔ ورنہ عام سی بندی ہوں اللہ کی:)
آمین!
اللہ آپ کے مقدر شاندار کرے۔ سدا شاد و آباد رکھے۔ کبھی تتی ہوا نہ لگے آپ کو۔ہر دکھ اور برے وقت سے پناہ دے۔اپنے پیاروں کی خوشیاں دکھائے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اس دھاگہ کو کھولنے پہ عدنان کی شکرگذار ہوں۔ ان کی محبت و خلوص کا کوئی بدلہ نہیں دیا جا سکتا۔ اتنی محنت سے لڑی ترتیب دی ہے اور اس قدر عزت افزائی کی ہے کہ شکریہ کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
دعائیں ہیں۔۔۔
اللہ پاک اپنے رحم و لطف و کرم کی بارشیں کرے ان پہ۔ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو خوشیاں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے دونوں جہاں میں۔ دونوں جگہ پیارے گھر عطا فرمائے۔ سدا شاد و آباد رکھے۔ سکھ صحت عطا فرمائے۔ برے وقت سے پناہ دے۔ رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ فرحت۔
آپ کی محبت اور خلوص ہے جو آپ کو خاص لگتی ہوں۔ ورنہ عام سی بندی ہوں اللہ کی:)
آمین!
اللہ آپ کے مقدر شاندار کرے۔ سدا شاد و آباد رکھے۔ کبھی تتی ہوا نہ لگے آپ کو۔ہر دکھ اور برے وقت سے پناہ دے۔اپنے پیاروں کی خوشیاں دکھائے۔آمین!
یہی خوب صورت الفاظ آپ کو خاص بناتے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا جاسمن۔ ایسے ہی دعاوں میں یاد رکھیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ آپ دونوں پہ بھی ہمیشہ مہربان رہے۔ آپ اور آپ سے جڑے سب رشتوں کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
Top