جامعہ نعیمیہ میں واقع دفتر میں دھماکا،سرفراز نعیمی شہید

الف نظامی

لائبریرین
افسوس سے زبان گنگ ہو چکی ہے اور آنسو رگوں جم چکے ہیں۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ افسوس کریں تو کیسے کریں۔ اب تو
دل غم کو کھا رہا ہے، غم دل کو کھا رہا ہے

دل غم کو کھا رہا ہے، غم دل کو کھا رہا ہے

ایک دو زخم نہیں ، جسم ہے سارا چھلنی
درد بے چارہ پریشاں ہے کہاں سے اٹھے
 

زین

لائبریرین
یہاں‌کوئٹہ میں یہ اطلاع ملی ہے کہ دھماکے میں ملوث ایک ملزم کو بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ فی الحال کسی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہورہی
 

الف نظامی

لائبریرین
مولانا سرفراز رحمة الله عليه اللہ ان کو غریق رحمت فرمائے۔ اور اعلی درجات سے نوازے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے طالبان ایک بم ہے جس کے ذریعہ فتنہ فساد برپا کرنے کے لئے ہر جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے پاس جدید اسلحہ کہاں‌ سے آتا ہے؟ فنڈ کون دیتا ہے؟ عوامی شکوک وشبہات پھر بجا ہیں کہ یہ سب وہی کروا رہا ہے‌ جو ان کو مروا رہا ہے۔ مرحوم نے‌ایک بیان میں را موساد اور سی آئی اے‌ پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ ان کو فنڈ‌ کرتے ہیں۔ مجھے یہ بات درست لگتی ہے۔ شواہد ایسے بتاتے‌ ہیں۔ اللہ کرے کہ پاکستان کے دشمن منہ کی کھائیں اور جو بھیڑئیے‌ حکمرانوں‌ کی شکل میں ہم میں چھپے ہوئے‌ ہیں خدا انکا پول بھی کھولے اور بے‌ عزت کرے اگر ان کی تقدیر میں‌ کوئی ہدایت نہیں لکھی۔ یار بد دیانتی کی بھی حد ہوتی ہے۔ یا تو یہ لوگ واقعی بد دیانت ہیں یا پھر نالائق اور حماقت کے درجے تک غبی ہیں۔۔۔۔ اللہ ہر ایک کو محفوظ رکھے آمین

TTP is CIA sponsored!​
 
Top