تعارف جانتے ہیں سب مجھے

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار بھی تو کسی کُھرے کا پیچھا کرتا ہوا جائے گا ناں، ہوا میں تیر چلانے کا اسے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں اردو محفل کے تھانے میں شکایت درج کروا دیں تا کہ باقاعدہ کاروائی شروع کی جا سکے۔
 
ثوبیہ ناز

محفلین
مجھے اردو لنک کا تھانہ ہی نہیں مل رہا شاید میری یاداشت کمزور ہو گئی ہے اب ڈاکٹر کو بلانا پڑے گا ویسے میرے ابو بھی ڈاکٹر ہیں
 
پپو

محفلین
اگر کہیں‌‌‌تو تھانیدار کا پروانہ لے کے چھیدا مخبر نہ کھوج لگائے ویسے بھی یہ اسلحہ جو اوتار میں‌ نظر آرہا ہے بغیرلائنس لگتا ہے اور جس نے نمائش میں اسلحہ لگا رکھا ہے کام بھی ایک نمبر نہیں ہوگا
 
پیاسا

معطل

جی اسلحہ تو بغیر لا ئنس ہی ہے لیکن آپ کو تو پتا ہے آج کل لا ئنس نہیں بن رہے اور دوسرا یہ کہ جتنا خرچہ لا ئنس بنوانے پے آتا ہےاس سے سستی تو ایک اور گن مل جاے گی ؛اور وہ جو کہتے ہیں نا "ایک سے دو بھلے "تو دو گنز ہوں گی تو تھانیدار بھی قریب نہیں آے گا۔
لیکن چھیدا تو پہلے ہی ایک کیس پر لگا ہوا ہے؛ مودے کے ذمے یہ ڈیوٹی لگا دیجیے ؛ویسے بھی وہ چھیدے سے زیادہ 'ماہر ' ہے:hatoff:
 
امکانات

پیش خدمت ہے خوش آمدید حضرت علامہ مولانا صاھب علماءکرام تھانے نہیں جایا کرتے
 
الف عین

لائبریرین
یاد نہیں کہ میں نے خوش آمدید کہا یا نہیں۔
اگر پہلے کہا تھا تو اس وقت
سواگتم
کر دیتا ہوں۔ یعنی آپ کا سواگت ہے۔
 
مغزل

محفلین
پیاسے میاں جہاں جہاد کی پیاس ہے وہاں تہذیب کی پیاس بھی رکھیئے۔
اور یہ ذہن میں رکھیئے کہ الف عین (اعجاز عبید) صاحب آپ کے لنگوٹیئے
نہیں ہیں بلکہ ایک بزرگ نابغہِ روزگار ہستی ہیں اتنے سال آپ کی عمر
نہیں جتنے علوم پر میرے ممدوح دسترس رکھتے ہیں ، لہذا پاس ِ ادب کو
روا جانیئے اور روا رکھیئے ۔ امید ہے آپ میری بات کا برا نہ منائیے گا۔
والسلام و مع الاکرام
 
آپ بھی "خوب" ہیں . . . بات کسی سے ہو رہی ہے . . . جواب کوئی دے رہا ہے. . .
کیا محترم . . الف عین. . .پر آپکا قبضہ ہے. . . کہ ہم ان سے بات بھی نہیں کر سکتے. . . . اگر آپ کی عزت کرتے ہیں ہم تو آپ بھی لحاظ کیا کیجیے. . . .
اگر . . محترم . . الف عین. . صاحب نے اعتراض کیا تو. . . ہم بصد معذرت اپنے الفاظ واپس لے لیں گے. . .
 
شمشاد

لائبریرین
پیاسا صاحب آپ کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔

مغل صاحب نے آپ کے انداز تکلم کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ایک مشورہ ہی تو دیا ہے۔ اس میں بُرا منانے والی تو کوئی بات ہی نہیں۔

اعجاز عبید صاحب اس محفل کی انتہائی قابل احترام اور بزرگ شخصیت ہیں۔ نجیب الطرفین شاعر ہیں۔ جیسے جیسے آپ اس محفل میں آتے رہیں گے، آپ کو اعجاز صاحب کی شخصیت کے متعلق معلوم ہوتا رہے گا۔

اب میرے متعلق بھی نہ کہہ دیجیئے گا کہ بات کس سے ہو رہی ہے اور جواب کوئی دے رہا ہے۔

آتے رہیے یہ محفل آپ کی اپنی ہے۔
 
ٹھیک اے جی ..............جیکن تسی آندے او ...انجھے ہی سہی
بس خوش رہو سب......
 
Top