محمد یعقوب آسی
محفلین
مے کے متعلق ت میں نے آپ سے پہلے بھی عرض کیا تھا آسی صاحب کہ اردو تو اردو فارسی شاعری کے معروف ترین شاعر حافظ نے بھی اسے مئے باندھا ہے:بدہ ساقی مئے باقی کہ در خواہی نہ جنت یافتاس کے متعلق کیا کہیے گا؟
ایسا اشکال کتابت یا خطاطی کے سبب ہوا ہو گا۔ ’’مے‘‘ کا لفظ کسی مرکب میں آیا تو لکھنے والے (کاتب) نے اسے ’’مۓ‘‘ لکھا۔ اس میں ہمزہ عملاً یاے کے بعد ہے سو درست۔ جب کہ ’’مئے‘‘ میں ہمزہ یاے سے پہلے ہے سو درست نہیں۔
ایک مثال دیکھئے: مئی کا مہینہ، گرمیٔ گفتار ۔۔
اس گرمیٔ گفتار کو ہمارے سافٹ ویئر وغیرہ کی مجبوری کے تحت ’’گرمیء گفتار‘‘ لکھنا درست، اور ’’گرمئی گفتار لکھنا‘‘ نا درست۔ یہی معاملہ ’’مئے ناب، مۓناب، مےء ناب‘‘ کا ہے۔ ’’مئے ناب‘‘ نا درست ہے۔
’’مۓ ‘‘ اور ’’گرمیٔ ‘‘ میں میم کے بعد دندانہ نہیں ہے، سو یہاں اشکال کے امکانات موجود ہیں۔
آداب۔